Tue, 05 Nov 2019 20:42:35
ملک میں فضائی آلودگی کو دور کرنے کے لئے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی (آئی آئی ٹی) نے تحقیق کے شعبہ میں کئی اقدام کئے ہیں اور اسٹارٹ اپ منصوبے شروع کئے ہیں۔
View more
Tue, 05 Nov 2019 20:40:08
مرکزی وزیر رام ولاس پاسوان کی قیادت والی لوک جن شکتی پارٹی (ایل جے پی) کا نیا قومی صدر ان کے بیٹے چراغ پاسوان کو منتخب کیا گیا ہے۔
View more
Tue, 05 Nov 2019 12:11:27
پریاگ راج کی ایک عدالت نے سماج وادی پارٹی رکن اسمبلی جواہر یادو عرف پنڈت کے قتل معاملہ میں کروریا بھائیوں سمیت چار ملزموں کو پیر کے دن عمر قید کی سزا سناتے ہوئے ان پر7 لاکھ 20 ہزار روپئے کا جرمانہ عائد کیا۔ 23 سال بعد ملے اس انصاف سے جواہر یادو کی بیوہ وجما یادو کافی خوش ہیں۔ انھوں نے عدالت کے فیصلہ کے بعد میڈیا سے کہا کہ ’’آخر کار 23 سال بعد مجھے انصاف مل ہی گیا۔‘‘
View more
Tue, 05 Nov 2019 12:05:38
ہریانہ کے کرنال ضلع میں 50 فٹ گہرے بورویل میں گری پانچ سال کی بچی شیوانی کی لاش کو 18 گھنٹے کے آپریشن کے بعد پیر کو این ڈی آر ایف کی ٹیم نے باہر نکالا۔ اس ناکام بچاؤ آپریشن کے بعد گزشتہ دنوں تمل ناڈو میں 2 سالہ سجیت کی یاد تازہ ہو گئی جسے تقریباً 80 گھنٹوں کی مشقت کے بعد بورویل سے نکالا تو گیا، لیکن اس وقت تک وہ موت کی نیند سو چکا تھا۔
View more
Tue, 05 Nov 2019 12:01:19
ایک چونکادینے والے واقعہ میں تلنگانہ کے عبداللہ پور میٹ کی ایک خاتون تحصیلدار کو حیات نگر میں واقع ان کے دفتر میں ایک شخص نے زندہ جلادیا جس کے نتیجہ میں ان کی موت ہوگئی۔
View more
Tue, 05 Nov 2019 11:55:50
راجستھان کے وزیر اعلی ، اشوک گہلوت نے کہا ہے کہ حکومت ریاست میں امن وامان برقرار رکھنے کے لئے پرعزم ہے ، جو پولس اہلکار اچھے کام کریں گے ، ان کی حوصلہ افزائی کی جائے گی اور لاپروائی برتنے اور بدعنوان اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کریں گے۔
View more
Tue, 05 Nov 2019 11:50:49
آر ایس ایس کی اعلیٰ قیادت نے دہلی میں ڈیرا ڈال دیا ہے۔ آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کو چھوڑ کر باقی سبھی سرکردہ لیڈران دہلی واقع ہیڈکوارٹر میں ٹھہرے ہوئے ہیں۔ مانا جا رہا ہے کہ یہ لیڈران ایودھیا معاملہ پر سپریم کورٹ کے فیصلے کو لے کر دہلی میں جمے ہوئے ہیں۔
View more
Tue, 05 Nov 2019 11:46:59
مہاراشٹر میں حکومت سازی سے متعلق ابھی تک کچھ بھی صاف نہیں ہو سکا ہے اور شیو سینا نے بی جے پی کے تئیں اپنی ناراضگی مزید کھل کر ظاہر کرنا شروع کر دیا ہے۔ ایک طرف ریاست کے وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس کبھی امت شاہ سے تو کبھی نتن گڈکری سے ملاقات کر رہے ہیں
View more
Tue, 05 Nov 2019 11:20:16
دہلی میں اپوزیشن پارٹیوں کے لیڈروں نے آج معاشی بحران، بے روزگاری اور سی آر ای پی جیسے ایشوز پر تبادلہ خیال کیا۔ میٹنگ کے بعد کانگریس کے سینئر لیڈر غلام نبی آزاد نے پریس سے خطاب کرتے ہوئے ان باتوں کو سامنے رکھا۔ انھوں نے کہا کہ ’’آج کی میٹنگ ملک کی 13 یکساں نظریہ والی پارٹیوں کے درمیان ہوئی۔ اس میں بڑھتی بے روزگاری، معاشی اور زراعتی بحران سمیت کئی ایشوز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔‘‘
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy