Mon, 04 Nov 2019 19:29:34
نربھیا گینگ ریپ کیس کے 4 قصورواروں نے پھانسی کی سزا سے بچنے کے لئے ایک بار پھر سپریم کورٹ کا رخ کیا ہے۔چاروں مجرموں نے سپریم کورٹ میں عرضی داخل کی ہے۔
View more
Mon, 04 Nov 2019 19:16:47
جموں وکشمیر کے گرمائی دارالحکومت سری نگر کے مصروف ترین تجارتی مرکز ہری سنگھ ہائی اسٹریٹ میں پیر کے روز ہونے والے ایک گرینیڈ حملے میں ایک غیر ریاستی شخص جاں بحق جبکہ کم از کم 20 دیگر زخمی ہوگئے۔ 12 اکتوبر کو اسی جگہ پر ہوئے ایک گرینیڈ حملے میں ایک خاتون سمیت 8 افراد زخمی ہوئے تھے۔
View more
Mon, 04 Nov 2019 19:13:45
اترپردیش پاورکارپوریشن لمٹیڈ میں 2600 کروڑ روپیوں کے ہوئے گھپلے کے پیش نظر اپوزیشن جہاں یوپی وزیر توانائی کے استعفی اور یو پی پی سی ایل کے چیئر مین آلوک کمار کو برخاست کرنے کا مطالبہ کررہی ہے تووہیں اکانومک اوفینس ونگ(ای او ڈبلیو) نے آج اس معاملے میں انکوائری شروع کردی۔
View more
Mon, 04 Nov 2019 19:10:46
وادی کشمیر میں ایس ایم ایس اور انٹرنیٹ خدمات کی معطلی کے بیچ اسٹیٹ بنک آف انڈیا (ایس بی آئی) کے پرانے اے ٹی ایم کارڈ اچانک بند ہونے سے ہزاروں لوگ اے ٹی ایم کے ذریعے پیسے نہ نکالنے کے باعث متنوع مشکلات میں مبتلا ہوکر گھریلو خرچہ جات کی بھر پائی کے لئے قرض اور ادھار لینے پر مجبور ہوئے ہیں۔
View more
Mon, 04 Nov 2019 17:22:31
لبنان میں اتوار کو مظاہرین ایک مرتبہ پھر سڑکوں پر آگئے ہیں۔انھوں نے عام ہڑتال کی اپیل کی ہے اور حکمراں اشرافیہ سے استعفے کے مطالبے کا اعادہ کیا ہے۔
View more
Mon, 04 Nov 2019 17:18:16
امریکا نے باور کرایا ہے کہ سوڈان کو 'دہشت گردی' کی سرپرستی کرنے والے ممالک کی فہرست سے نکالنے میں ابھی وقت لگے گا۔ دوسری طرف سوڈان کی نئی عبوری حکومت نے توقع ظاہر کی ہے امریکا خرطوم کو دہشت گردوں کی پشت پناہی کرنے والے ممالک کی فہرست سے جلد نکال دے گا۔
View more