Thu, 07 Nov 2019 23:24:49
بدعنوانی کے خلاف یوپی حکومت کی کارروائی مسلسل جاری ہے۔یوگی حکومت نے بدعنوانی کے الزامات میں ایک بار پھر 7 پی پی ایس افسروں کو جبرا ریٹائرمنٹ دے دیا ہے۔
View more
Thu, 07 Nov 2019 21:07:38
مہاراشٹر میں حکومت سازی کو لے کر سیاسی ہلچل اس وقت اپنے عروج پر ہے۔ حکومت تشکیل دینے کے لیے صرف جمعہ تک کا وقت بچا ہوا ہے اور اس درمیان روٹھی ہوئی شو سینا کو منانے کے لیے بی جے پی نے ’اموشنل کارڈ‘ کھیلا ہے۔
View more
Thu, 07 Nov 2019 21:03:34
مہاراشٹر میں بی جے پی اور شیو سینا کے درمیان سیاسی جنگ تیز تر ہو گئی ہے۔ شیوسینا نے بی جے پی پر آج ایک بار پھر اپنے ترجمان ’سامنا‘ میں زبردست حملہ کیا ہے۔
View more
Thu, 07 Nov 2019 20:58:30
بابری مسجد۔رام جنم بھومی تنازعہ پر ملک کی سب سے بڑی عدالت سپریم کورٹ کا فیصلہ دس دن کے اندر آنے والا ہے۔ وزیر اعظم سے لے کر ہندو اور مسلمانوں کی تمام نمائندہ تنظیموں کے رہنما اپیل کر رہے ہیں کہ عوام کو خوش دلی سے عدالت کا جو بھی فیصلہ آئے اسے قبول کرنا چاہیے۔ فیصلہ اگر حق میں آئے تو اس میں جشن سے پرہیز کریں اور فیصلہ خلاف آنے کی صورت میں کسی مایوسی کا شکار نہ ہوں۔ کیا کسی بھی فریق کے لئے یہ مم
View more
Thu, 07 Nov 2019 19:27:56
ہلیال یلاپور ہائی وے پر واقع گھنے جنگلاتی علاقے میں نارتھ ویسٹ کرناٹکا روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی ایک بس پنکچر ہوگئی جس کے بعد اس بس کی رکھوالی کرنے کے لئے خاتون بس کنڈکٹر کو تنہا چھوڑ دیا گیا۔ اس واقعے کی ویڈیو کلپ جب وائرل ہوگئی تو عوام نے اس پر سخت ناراضی کا اظہار کیا۔
View more
Thu, 07 Nov 2019 19:23:35
ضلع شمالی کینرا کے مختلف علاقوں میں دکانوں سے ضبط کی گئی ممنوعہ پلاسٹک کی تھیلیاں اور دیگر اشیاء کے بارے میں اکثر لوگ یہ سوال کررہے تھے کہ آخر یہ ضبط شدہ پلاسٹک کہاں جاتا ہے۔ اب اس سوال کا جواب سامنے آگیا ہے اور معلوم ہوا ہے کہ ضبط شدہ پلاسٹک کو سیمنٹ فیکٹری میں ایندھن کے طور پر استعمال کے لئے روانہ کیا جارہا ہے۔
View more
Thu, 07 Nov 2019 19:14:42
یاستی حکومت نے نئے تعلقہ جات کی تشکیل تقریباً ایک سال پہلے ہی کردی تھی۔ اب نئے تعلقہ پنچایتوں کی تشکیل کا حکم نامہ جاری کردیا گیا ہے۔
View more
Thu, 07 Nov 2019 11:30:00
راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے کہا ہے کہ ملک کی کمزور ہوتی معیشت، اشیاء اور خدمات (جی ایس ٹی) سمیت مرکزی حکومت کے دیگر غیرذمہ دارانہ فیصلوں کی وجہ سے محصولات میں کمی آئی ہے اور جس کا اثر راجستھان پر بھی پڑا ہے۔ گہلوت نے گزشتہ رات وزیراعلیٰ کے دفتر میں مالیاتی محکمہ کی جائزہ میٹنگ کے بعد ٹوئٹ کرکے مذکورہ بالا اظہار خیال کیا۔
View more
Thu, 07 Nov 2019 11:20:43
کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے معاشی کساد بازاری (مندی) کے سلسلے میں وزیراعظم نریندر مودی پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ممالک جاکر ’ملک میں سب کچھ ٹھیک ہے‘ کہہ دینے سے حقیقت چھپائی نہیں جا سکتی ہے اور نہ ہی اس سے صورتحال میں کوئی بہتری آنے والی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy