Mon, 11 Nov 2019 21:13:15
قریب ڈھائی سال قبل سعودی عربیہ کے ریاض اسپتال سے کافی دشواریوں اور مشکلات جھیلنے کے بعد بنگلور اسپتال پھر وہاں سے بھٹکل منتقل کرنے کے بعد ابوبکر ماکڑے کے لئے اب اُن لوگوں نے ہی مکان تعمیر کرکے دینے کا فیصلہ کیا ہے جنہوں نے اُسے رات دن ایک کرکے انڈیا لایا تھا اور اُس وقت سے لے کر اب تک اُس کے اخراجات دیکھ رہے تھے۔ابوبکر جسے بھٹکل میں ہاوسنگ بورڈ کے ایک کرائے کے مکان پر رکھا گیا ہے، اُس ک
View more
Mon, 11 Nov 2019 20:58:18
ضلع شمالی کینرا کے ہائی اسکول ہیڈماسٹروں اور کمپوزٹ پی یو کالجوں کے پرنسپالوں کی تنظیم کی طرف سے ہوناور میں منعقدہ تعلیمی کانفرنس و تہینتی اجلاس کے دوران بھٹکل تعلقہ کے کتور چنمارہائشی اسکول کے ۲ اساتذہ کی تہنیت کی گئی اور انہیں اعزاز سے نوازا گیا۔
View more
Mon, 11 Nov 2019 13:55:54
مہاراشٹر میں حکومت تشکیل کرنے کو لے کر شیوسینا اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں جاری تنازعہ گہرا ہونے کے بعد شیوسینا نے پیر کو مرکز میں حکمراں این ڈی اے سے الگ ہونے کا من بنا لیا ہے، ساتھ ہی شیوسینا کے مرکزی وزیر اروند ساونت نے استعفی دینے کا اعلان کیا ہے۔
View more
Mon, 11 Nov 2019 13:49:51
سپاری توڑنے کی کوشش میں درخت سے گرکر ایک شخص ہلاک ہوگیا جس کی شناخت سنّو سومیّا گونڈا (57) کی حیثیت سے کی گئی ہے، واردات تعلقہ کے ماروکیری پنچایت حدود میں پیش آئی۔
View more
Mon, 11 Nov 2019 13:15:21
یلاپور، بنواسی اور منڈگوڈ تعلقہ جات پر مشتمل اسمبلی حلقے میں انتخابی بخار تیز ہونے لگا ہے۔ جبکہ اس حلقے سے مستعفی ہونے والے سابق رکن اسمبلی شیورام ہیبار کی سیاسی حیثیت سپریم کورٹ کے فیصلے پر ٹکی ہوئی ہے، جو 13نومبر کو سامنے آنے والا ہے۔
View more
Mon, 11 Nov 2019 13:13:05
ضمنی اسمبلی انتخابات کی تاریخ کا اعلان ہوتے ہی کانگریس پارٹی یلاپور حلقے میں اپنی سیٹ بچانے کی جان توڑ کوشش میں لگ گئی ہے۔اس کے ساتھ ہی کانگریس ضلع صدر بھیمنّا نائک کو اس حلقے سے پارٹی کا امیدوار بنائے جانے کی وجہ سے ان کی سیاسی زندگی بھی داؤ پر لگی ہوئی ہے۔
View more
Mon, 11 Nov 2019 12:48:27
ہندوستان نےبنگلہ دیش کو تیسرے اور آخری ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں 30 رنز سے شکست دے کر سیریز 2-1 سے اپنے نام کر لی۔ بنگلہ دیشی ٹیم 174 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آخری اوور کی دوسری گیند پر 144 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ محمد نعیم کی 81 رنز کی اننگز بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکی، شیریاس آئر نے 62 اور لوکیش راہول نے 52 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔
View more
Mon, 11 Nov 2019 12:23:45
بھٹکل تعلقہ کے کونار گرام پنچایت کے حدود میں آنے والے سبّتّے ہڈین نامی علاقے میں واقع ایک باغ میں پانچ بندروں کی لاشیں بر آمد ہوئی ہیں جس کی وجہ سے یہاں کے عوام میں وبائی مرض پھیلنے کا خوف پیدا ہوگیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy