Wed, 18 Dec 2019 04:05:09
شہر بیلگاوی کے شیواجی نگر میں جمعیت علمائے ہند کی جانب سے شہریت ترمیمی قانون کے خلاف منعقد کیے گئے احتجاجی مظاہرے کے دوران کچھ دیر کے لئے کشیدگی پیدا ہوگئی اور اس کے بعدپولیس کی مداخلت سے حالات پر قابو پایا گیا۔
View more
Wed, 18 Dec 2019 03:02:27
تعلقہ کے ہیماّڈی۔ کولوّر اسٹیٹ ہائی وے پر دن دھاڑے شرپسندوں نے ایک بائک سوار کا پیچھا کرتے ہوئے دھاردار ہتھیاروں سے اُس کا بے رحمی کے ساتھ قتل کردیا اور جائے وقوع پر سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ یہ واردات منگل کی دوپہر کو پیش آئی۔
View more
Wed, 18 Dec 2019 01:30:47
بیندور اور بھٹکل ریلوے اسٹیشن پر ایک ساتھ چھاپہ مارتے ہوئے پولس نے تین لوگوں کو سونے کے زیورات کے ساتھ گرفتار کرلیا اور 1.633 کلو سونے کے زیورات جس کی مالیت 61.47 لاکھ روپیہ لگائی گئی ہے، برآمد کرتے ہوئے اُسے ضبط کرلیا۔واردات منگل کو پیش آئی۔ پولس نے بتایا کہ یہ لوگ غیر قانونی طور پر سونا اسمگل کررہے تھے۔
View more
Tue, 17 Dec 2019 23:12:26
اروناچل پردیش کے وزیر اعلی پیما كھانڈو نے کہا کہ شہریت ترمیمی قانون ( سی اے اے) 2019 کا التزام ریاست میں نافذ نہیں ہو پاے گا،
View more
Tue, 17 Dec 2019 23:08:21
جامعہ نگر علاقے کی کئی مسجدوں کے امام آج سڑک پر اتر کر شہریت ترمیم قانون اور این آر سی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے نظر آئے۔
View more
Tue, 17 Dec 2019 23:03:50
مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی کمل ناتھ نے کہا ہے کہ شہریت ترمیمی بل پر مرکزی حکومت نے وفاقی سسٹم کی روایت پر عمل نہ کرتے ہوئے اکثریت کے بل پر ترمیمی بل پاس کروایا گیا ہے۔ اس سے ملک کے اتحاد اور سالمیت کو خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔
View more
Tue, 17 Dec 2019 23:00:48
اس سال اگست میں نریندر مودی کی قیادت والی مرکزی حکومت نے جموں و کشمیر کو تقسیم کر کے اس سے لداخ کو علیحدہ کر دیا تھا
View more
Tue, 17 Dec 2019 22:53:38
شہریت ترمیمی قانون کے خلاف پیر کے روز بہار میں بند کا اعلان کیا گیا جس میں عوام نے بڑی تعداد میں حصہ لیا اور حکومت سے اس قانون کو واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ دریں اثنا، کمیونسٹ پارٹی کے رہنما اور جے این یو طلبہ یونین کے سابق صدر کنہیا کمار نے مرکزی حکومت کو این آر سی اور شہریت ترمیمی قانون کے حوالہ سے انتباہ دیتے ہویے کہا کہ ’’اگر آپ ہمیں شہری نہیں مانتے تو ہم بھی آپ کو حکومت نہیں مانیں گے۔‘‘
View more