ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل: جالی سمندر میں کشتی الٹنے کے بعد لاپتہ ہونے والے ماہی گیر کی لاش برآمد

بھٹکل: جالی سمندر میں کشتی الٹنے کے بعد لاپتہ ہونے والے ماہی گیر کی لاش برآمد

Wed, 29 Jul 2026 20:44:29    S O News
بھٹکل: جالی سمندر میں کشتی الٹنے کے بعد لاپتہ ہونے والے ماہی گیر کی لاش برآمد

بھٹکل، 29/جولائی (ایس او نیوز): بھٹکل تعلقہ کے جالی کوڈی ساحل کے قریب بحرِ عرب میں منگل کو کشتی الٹنے کے بعد لاپتہ ہونے والے ماہی گیر کی لاش بدھ کی صبح منڈلی کے ساحل سے برآمد کرلی گئی۔ متوفی کی شناخت جالی کوڈی کے رہائشی منجوناتھ بیٹی موگیر (57) کے طور پر ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق، بدھ کی صبح مقامی ماہی گیروں نے منڈلی موگیرکیری ساحل کے قریب لاش کو پانی میں تیرتے ہوئے دیکھا اور اسے ساحل پر لانے کے بعد متعلقہ حکام کو اطلاع دی۔

منجوناتھ منگل کی دوپہر ماہی گیری کے لیے اپنی روایتی چھوٹی کشتی پر بحرِ عرب میں مچھلیوں کا شکار کرنے گیا تھا کہ اسی دوران طوفانی لہروں کی زد میں آکر کشتی الٹ گئی، جس کے نتیجے میں وہ سمندر میں لاپتہ ہوگیا۔ واقعے کے بعد مقامی ماہی گیروں اور کوسٹل سکیورٹی پولیس (سی ایس پی) نے شام دیر تک تلاشی مہم چلائی، تاہم اس کا کوئی سراغ نہیں مل سکا تھا۔

بدھ کی صبح لاش کو سمندر سے نکال کر بھٹکل سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی گئی۔

متوفی کے بیٹے اوم پرکاش موگیر (32) کی شکایت پر بھٹکل مضافاتی پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔


Share: