Tue, 17 Dec 2019 18:57:50
شہریت ترمیمی قانون (سٹی زن امینڈمینٹ ایکٹ) کے خلاف ملک بھر میں مظاہرے جاری ہیں۔ جامعہ ملیہ یونیورسٹی سمیت دیگراحتجاج کررہے طلبا پر پولس کے حملوں کے بعد اب شمال مشرقی دہلی کے سیلم پور اور جعفرآباد علاقے میں بڑے پیمانے پر لوگوں نے متعلقہ ایکٹ کے خلاف شدید مظاہرہ کیا جو بعد میں تشدد میں تبدیل ہوگیا۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ نئے شہریت کے قانون کو واپس لیا جائے۔
View more
Tue, 17 Dec 2019 02:57:42
)اتوار کی رات کو جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے طالب علموں پر پولس کی بربریت کی سخت مذمت کرتے ہوئے کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کی قیادت میں کانگریس کے لیڈران نے انڈیا گیٹ پر دھرنا دیا،اس دوران پرینکا گاندھی نے مرکزی حکومت پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا کہ یہ ملک غنڈوں کی جاگیر نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ "حکومت نے آئین کو بہت بڑا جھٹکا دیا ہے، یہ ملک کی روح پر حملہ ہے
View more
Mon, 16 Dec 2019 20:57:39
بھٹکل تعلقہ کے بیلکے دیہات میں ایک خاتون نے اپنے ہی گھر کی چھت سے لٹک کر خودکشی کرلی جس کی شناخت جٹما نارائن نائک (55) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔
View more
Mon, 16 Dec 2019 20:46:05
جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلبا نے کہا ہےکہ شہریت (ترمیمی) قانون (سی اےاے) اور قومی شہریت رجسٹر (این آرسی) کے خلاف جنگ جامعہ کی نہیں بلکہ قومی ہے، اس لئے اس میں یونیورسٹی کے لوگوں کی بھی حمایت لینا پڑے گی تاکہ ہماری لڑائی مضبوط ہو سکے۔
View more
Mon, 16 Dec 2019 20:42:02
جامعہ ملیہ اسلامیہ کی وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اختر نے کہا کہ اتوار کی رات کو پولس نے کیمپس میں گھس کر طلبہ کے ساتھ مارپیٹ اور عوامی املاک کو نقصان پہنچایا ،
View more
Mon, 16 Dec 2019 20:41:37
طلبا تنظیم کیمپس فرنٹ آف انڈیا (سی ایف آئی) کے کارکنوں نے پیر کو مینگلور شہر میں جیوتی سرکل اور بالمٹا کے درمیان والی اہم شاہراہ کے درمیان روڈ پر دھرنا دے کر سخت احتجاج درج کیا اور رات کو دہلی کی جامعہ یونیورسٹی کے طلبا پر پولس کی بربریت پر سخت ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے واقعے کی سختی کے ساتھ مذمت کی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy