Thu, 19 Dec 2019 11:15:12
شہریت ترمیمی ایکٹ اور این آر سی کے خلاف وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے تیسرے دن بھی ایک بڑے جلوس کی قیادت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے کہا ہے کہ ”آپ ملک کے وزیر داخلہ ہیں، صرف بی جے پی لیڈر نہیں ہیں، اس لئے ملک میں امن وامان کے قیام کے لئے کوشش کریں۔
View more
Thu, 19 Dec 2019 11:11:00
این آرسی اور شہریت ترمیمی قانون کی مخالفت کرتے ہوئے جن ادھیکار مورچہ کے سرپرست سابق رکن پارلیمنٹ رنجیت رنجن عرف پپو یادو نے کہا کہ مسلمان مکمل طور پر این آر سی کا بائیکاٹ کریں کیونکہ دنیا کی کوئی طاقت اسے ملک سے نہیں نکال سکتی۔ یہ بات انہوں نے آج یہاں ناگرک ادھیکار منچ کے بینر تلے منعقٖدہ احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
View more
Thu, 19 Dec 2019 11:07:54
دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے وکلا کو ایک بڑا تحفہ دیا ہے۔ دہلی حکومت چیمبر کے لئے گھر کی شرح پر وکلا کو بجلی فراہم کرے گی۔ پہلے یہ تجارتی نرخوں پر دستیاب تھا۔ دو سو یونٹ تک بجلی مفت ہوگی۔
View more
Thu, 19 Dec 2019 11:03:53
پائین شہر کے نوہٹہ میں واقع تاریخی جامع مسجد میں بدھ کے روز زائد از چار ماہ کے بعد نماز ظہر ادا کی گئی۔ بتادیں کہ مرکزی حکومت کی طرف سے پانچ اگست کے جموں و کشمیر کی دفعہ 370 اور دفعہ 35 اے کے تحت حاصل خصوصی اختیارات کی تنیسخ اور ریاست کو دو وفاقی حصوں میں منقسم کرنے کے فیصلوں کے بعد وادی میں پیدا شدہ صورتحال کے پیش نظر تاریخی جامع مسجد کے منبر و محراب لگاتار خاموش ہیں۔
View more
Thu, 19 Dec 2019 11:00:37
اس تمہید کے ساتھ کہ شہریت ایکٹ شہریت دینے کے لئے ہے چھیننے کے لئے نہیں، اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے آج بظاہر خوفزدہ اقلیت سے کہا کہ ترمیم شدہ ایکٹ این سی آر سے کسی ہندستانی شہری کی شہریت کو خطرہ لاحق نہیں، اس لئے غلط پروپیگنڈے پر کوئی توجہ نہ دی جائے۔
View more
Thu, 19 Dec 2019 10:49:27
حج کمیٹی آف انڈیا نے حج 2020 کے لے لئے آن لائن درخواست فارم کی آخری تاریخ میں 23 دسمبر 2019 تک توسیع کردی ہے۔ اسی کے ساتھ پاسپورٹ جاری ہونے کی تاریخ میں تبدیلی کی گئی ہے۔ اب پاسپورٹ جاری ہونے کی تاریخ 23 دسمبر 2019 یا اس سے قبل اور ویلیڈیٹی 20 جنوری 2021 تک ہونا لازمی ہوگی۔
View more
Thu, 19 Dec 2019 10:46:18
جامعہ ٹیچرس ایسوسی ایشن نے یونیورسٹی میں طلبا کی حمایت میں بدھ کو مارچ نکال کر پولس کے خلاف کارروائی کی مانگ کی۔اساتذہ نے پولس کی دبانے کارروائی کے خلاف پورے ملک سے حمایت ملنے پر لوگوں کا شکریہ ادا کرنے کے لئے مارچ نکالا۔
View more
Thu, 19 Dec 2019 10:42:07
شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) اور اس معاملے پر ہو رہے پرتشدد احتجاجی مظاہروں پر بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کے ایک وفد نے بدھ کے روز صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند سے ملاقات کی۔ وفد کی قیادت بی ایس پی کے قومی سکریٹری ستیش چندر مشرا اور قانون ساز قائد دانش علی نے کی۔ بی ایس پی وفد نے ملاقات کے دوران صدر جمہوریہ کو ایک مکتوب سونپا۔
View more
Wed, 18 Dec 2019 20:36:22
سپریم کورٹ نے شہریت (ترمیمی) قانون کے خلاف دائر عرضیوں پر بدھ کے روز سماعت کی اور مرکزی حکومت کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کیا ہے،
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy