Mon, 22 Jul 2024 18:30:37
سوسی ایشن فور پروٹیکشن آف سیول رائٹس (اے پی سی آر) سمیت دیگر ایڈوکیٹس کی جانب سے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکنانے کے بعد عدالت عالیہ نے یوگی حکومت کے مبینہ نفرت پھیلانے کے منصوبہ کو خاک میں ملادیا اور اہم حکم جاری کرتے ہوئے اتر پردیش، اتراکھنڈ اور مدھیہ پردیش حکومت کی جانب سے کانوڑ یاترا راستے پر واقع کھانے پینے کی جگہوں پر مالکان اور عملے کے نام، پتے اور موبائل نمبر ظاہر کرنے کے حکم پر روک
View more
Mon, 22 Jul 2024 18:24:15
کانگریس نے اپنے آفیشیل ’ایکس‘ ہینڈل پر ایک پوسٹ شیئر کیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ مودی حکومت نے بہار کو خصوصی ریاست کا درجہ نہ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ویڈیو کی شکل میں کیے گئے اس پوسٹ میں بتایا گیا ہے کہ بہار کی عوام لگاتار خصوصی ریاست کا درجہ دیے جانے کا مطالبہ کر رہے ہیں، لیکن پارلیمنٹ میں مودی حکومت نے اس سے انکار کر دیا ہے۔ ساتھ ہی کانگریس کا کہنا ہے کہ یہ بہار کی عوام کے ساتھ دھوکہ ہے، یہ
View more
Mon, 22 Jul 2024 18:19:02
مرکزی حکومت نے 2024 کا معاشی سروے جاری کیا ہے جس میں کئی اہم باتیں نکل کر سامنے آئی ہیں۔ اس معاشی سروے کے مطابق ہندوستان کی تیزی سے بڑھتی آبادی کا 65 فیصد 35 سال سے کم عمر کا ہے، لیکن ان میں سے کئی لوگوں کے پاس جدید معاشی نظام میں کام کرنے کے لیے ضروری ہنر موجود نہیں ہے۔ اندازہ ظاہر کیا جاتا ہے کہ تقریباً 51.25 فیصد نوجوان ایسے ہیں جو روزگار کے لیے اہل مانے جاتے ہیں۔ اس کو دوسرے لفظوں میں کہا جا
View more
Mon, 22 Jul 2024 18:15:26
سپریم کورٹ نے پیر کو سابق مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ اجے مشرا ٹینی کے بیٹے آشیش مشرا کو دی گئی عبوری ضمانت کو باقاعدہ مشروط ضمانت میں تبدیل کر دیا ہے۔ آشیش مشرا کو 2021 کے لکھیم پور کھیری تشدد معاملے میں ضمانت دی گئی تھی۔ سپریم کورٹ نے مشرا کو باقاعدہ ضمانت دیتے ہوئے عبوری ضمانت کے وقت عائد کی گئی کچھ شرائط بھی کم کر دی ہیں۔
View more
Mon, 22 Jul 2024 18:12:04
پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس پیر سے شروع ہو گیا ہے۔ مودی حکومت کی تیسری میعاد کا بجٹ اجلاس 12 اگست تک جاری رہے گا۔ اجلاس میں 22 دنوں کے دوران کل 16 اجلاس ہوں گے۔ بجٹ اجلاس کے دوران اپوزیشن نے عوامی مسائل کے تئیں سخت موقف اپنایا ہے۔ اس دوران کانگریس کے رکن پارلیمنٹ اور چیف وہپ کوڈی کونل سریش نے کہا ہے کہ مرکز کی جانب سے پیش کیے جانے والے اس بجٹ سے کانگریس پارٹی کو کچھ خاص امید نہیں، کیونکہ اس سے قبل کے
View more
Mon, 22 Jul 2024 18:06:34
موجودہ حالات میں عوام کو قانون کی معلومات دینے اور اپنے آئینی حقوق کے حصول کیلئے ’مالونی این جی اوز اینڈ سٹیزنس فورم‘ کی جانب سے’ ایڈووکیٹس فور جسٹس امپاورنگ سٹیزنس اینڈ سلیبریٹنگ لیگل چمپئنس‘ عنوان پر اتوار کو ایک خصوصی سیشن کا انعقاد کیا گیاجس میں معروف قانون داں اور اسوسی ایشن فور پروٹیکشن آف سیول رائٹس (اے پی سی آر) کے قومی صدرایڈوکیٹ یوسف حاتم مچھالا نے کہا کہ ’’موجودہ حالات میں مسلمانو
View more
Mon, 22 Jul 2024 17:53:10
شیموگہ سے بیندور کی طرف طلبہ کو لانے والی والی پرائیویٹ بس کولّور کے قریب دالی مورکلو میں بے قابو ہو کر سڑک کنارے نالے میں گر گئی، جس کی وجہ سے بس میں موجود 17 طلبہ زخمی ہوگئے ۔
View more
Mon, 22 Jul 2024 17:48:08
شیوسینا کے رکن پارلیمنٹ سنجے راؤت نے کانوڑ روٹ پر دکانوں پر دکانداروں کے نام کی تختی لگائے جانے کے یوگی حکومت کے فیصلے پر ایک بار پھر سوال اٹھایا ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے یوگی حکومت کو چیلنج بھی کیا ہے۔ سنجے راؤت نے کہا ہے یہ لوگ ملک کو دوبارہ تقسیم کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ اگر آپ ڈھابوں پر مسلمانوں کے نام چاہتے ہیں تو ان مسلمانوں کے نام لگا ئیے جنہوں نے ملک کے لیے اپنی جانیں قربان ک
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy