Mon, 22 Jul 2024 17:29:18
بنگلہ دیش میں ریزرویشن مخالف پرتشدد مظاہروں کی وجہ سے اب تک تقریباً ساڑھے چار ہزار ہندوستانی طلباء وطن واپس آچکے ہیں، نیپال، بھوٹان اور مالدیپ کے تقریباً پانچ سو دیگر طلباء بھی ہندوستان آئے ہیں۔ وزارت خارجہ نے کل یہاں ایک بیان میں کہا کہ گزشتہ دو دنوں سے ڈھاکہ میں ہندوستانی ہائی کمیشن اور چٹاگانگ، راجشاہی، سلہٹ اور کھلنا میں اسسٹنٹ ہائی کمیشن بنگلہ دیش میں حالیہ پیش رفت کے بعد ہندوستانی شہریوں ک
View more
Mon, 22 Jul 2024 13:15:10
مودی حکومت کی تیسری میعاد کا پہلا بجٹ 23جولائی 2024کو پیش کیا جائے گا۔ وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن منگل کو لگاتار ساتواں بجٹ پیش کر کے ریکارڈ بنائیں گی۔ عام انتخابات کے بعد آنے والے اس بجٹ میں حکومتی اعلانات پر سب کی نظریں ہیں۔
View more
Mon, 22 Jul 2024 13:12:21
مرکزی حکومت نے کیرالہ میں نپاہ وائرس کے سامنے آنے پر الرٹ رہنے کی ہدایات دی ہیں اور ایک مرکزی ٹیم تعینات کی ہے مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے اتوار کو یہاں کہا کہ کیرالہ کے ملاپورم ضلع میں نپاہ وائرس کا ایک معاملہ سامنے آیا ہے، جس میں متاثرہ شخص کی بعد میں موت ہوگئی۔
View more
Mon, 22 Jul 2024 12:51:45
مرکز میں موجودہ این ڈی اے حکومت زیادہ دیر نہیں چلے گی اور بہت جلد گر جائے گی۔ سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے صدر و لوک سبھا کے ایم پی اکھلیش یادو نے یہ دعویٰ کیا۔
View more
Mon, 22 Jul 2024 12:45:15
مہاراشٹر کے کئی اضلاع میں موسلادھار بارش ہوئی ہے، جس کی وجہ سے کئی ڈیموں کے دروازے کھول دیے گئے ہیں اور ندیوں میں سیلاب کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ پیر کو شدید بارش کے امکان کے پیش نظر کچھ اضلاع کے اسکولوں میں تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ رائے گڑھ، چندر پور، بھنڈارہ، ناگپور اور گڈچرلی میں اسکول بند رہیں گے۔ اس کے علاوہ کولہاپور ضلع میں بھی اسکول نہ کھولنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔
View more
Mon, 22 Jul 2024 12:38:27
مہاراشٹر میں اسمبلی انتخابات سے قبل حکمراں اتحاد یعنی مہایوتی میں پھوٹ پڑنے کے امکانات ہیں۔ ان رپورٹوں کو اس وقت مزید تقویت ملی جب ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے اتوار کو کہا کہ اتحادکے حلقے بشمول نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) بلدیاتی انتخابات تنہا لڑنے کے لیے آزاد ہیں۔
View more
Mon, 22 Jul 2024 12:34:22
کیرالہ میں نپاہ وائرس سے 14 سالہ لڑکے کی موت کے بعد مرکزی حکومت حرکت میں آ گئی ہے۔ مرکز نے اقدام لیتے ہوئے ریاست میں اس معاملے کی تحقیقات، وبا پر قابو پانے اور تکنیکی تعاون کے لیے ایک کثیر رکنی رسپانس ٹیم کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
View more
Mon, 22 Jul 2024 12:29:04
دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر دیویندر یادو نے کہا کہ بی جے پی کے دہلی اسمبلی میں اپوزیشن کا کردار ادا کرتے کے 8 ارکان، دہلی میونسپل کارپوریشن میں 100 سے زیادہ کونسلر اور پارلیمنٹ میں 7 ارکان ہونے کے باوجود پارٹی منفی سیاست کر کے ہر موضوع پر دہلی کے عوام کو گمراہ کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے ایم پیز، ایم ایل ایز اور کارپوریشن کے کونسلرز کو اپنے فنڈز سے ماحولیات اور سبز علاقوں کے لیے منص
View more
Mon, 22 Jul 2024 12:26:07
دہلی میں عام آدمی پارٹی بمقابلہ بی جے پی کی سیاست زوروں پر چل رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے لیڈر سومناتھ بھارتی نے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ بانسری سوراج کے انتخاب کو چیلنج کرتے ہوئے دہلی ہائی کورٹ میں درخواست داخل کی ہے۔ اپنی درخواست میں انہوں نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے بانسری سوراج کو الیکشن جتانے کے لیے سسٹم کا غلط استعمال کیا ہے۔ سومناتھ بھارتی بانسری سوراج کے سامنے عام آدمی پارٹی کے امیدوار
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy