Thu, 25 Jul 2024 18:03:53
ہماچل پردیش کے مختلف علاقوں میں کل رات موسلا دھار بارش ہوئی۔ اس بارش کی وجہ سے عام زندگی متاثر ہوئی ہے۔ کئی مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ اور بادل پھٹنے کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ کل رات منالی-لیہہ قومی شاہراہ-003 پر پلچان کے قریب بادل پھٹ گیا۔ بادل پھٹنے سے سڑکوں پر بڑے بڑے پتھر آ گئے ۔خبروں کے مطابق وہاں کی سڑک کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
View more
Thu, 25 Jul 2024 17:59:44
پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کا آج جمعرات کو چوتھا دن ہے اور بجٹ پر مسلسل دوسرے روز بھی بحث جاری ہے۔ اپوزیشن لیڈر ایوان میں ہنگامہ برپا کر رہے ہیں، ان کے مطابق بجٹ میں ریاستوں کے ساتھ امتیازی سلوک کیا گیا ہے۔ بجٹ کو لے کر ایوان میں گزشتہ روز بھی ہنگامہ کیا گیا تھا اور اپوزیشن جماعتوں نے پارلیمنٹ کے باہر مظاہرہ بھی کیا تھا۔ اپوزیشن جماعتوں کے ارکان لوک سبھا کے ساتھ ایوان بالا یعنی راجیہ سبھا میں بھی
View more
Thu, 25 Jul 2024 17:55:58
شدید مرطوب گرمی کا سامنا کرنے والے دہلی این سی آر کے باشندگان کو بارش ہونے کے بعد راحت مل گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ این سی آر کے لوگوں کے لیے اگلے 7 دنوں تک موسم خوشگوار رہے گا۔
View more
Thu, 25 Jul 2024 17:48:54
بالی ووڈ اداکارہ اور بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ کنگنا رنوت کی پارلیمنٹ کی رکنیت پر خطرات کے بادل منڈلانے لگے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ہائی کورٹ میں ان کے انتخاب کو چیلنج کرتے ہوئے ایک عرضداشت داخل کی گئی ہے جس میں ان کے پورے انتخابی عمل کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ ہائی کورٹ نے اس عرضداشت پر کنگنا رنوت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 21 اگست تک اپنا جواب داخل کرنے کے لیے کہا ہے۔
View more
Thu, 25 Jul 2024 17:30:24
مرکزی حکومت نے عام آدمی پارٹی کو دفتر کے لیے جگہ الاٹ کر دی ہے۔ ہائی کورٹ نے مرکزی حکومت کو جگہ الاٹ کرنے کی ہدایت کی تھی، جس کے مطابق روی شنکر شکلا لین پر واقع بنگلہ نمبر ایک الاٹ کیا گیا ہے۔ عام آدمی پارٹی نے ہائی کورٹ سے دخواست کی تھی کہ وہ مرکزی حکومت کو پارٹی دفتر کے لیے جگہ الاٹ کرنے کی ہدایت دے۔
View more
Thu, 25 Jul 2024 17:26:22
گجرات میں بدھ کو شدید بارش ہوئی جس کی وجہ سے دریاؤں میں پانی کی سطح بڑھ گئی اور ڈیموں سے پانی نکلنا شروع ہو گیا۔ ریاست کے کئی علاقے زیر آب آگئے اور کئی دیہاتوں کے دنیا سے روابط منقطع ہو گئے۔ افسران نے یہ معلومات فراہم کیں۔ انہوں نے بتایا کہ بارش سے متعلقہ واقعات میں کم از کم 8 افراد ہلاک ہو گئے اور 800 سے زیادہ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔
View more
Thu, 25 Jul 2024 17:20:10
شراب پالیسی معاملہ سے متعلق سی بی آئی کی طرف سے دائر مقدمہ میں دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی عدالتی حراست میں توسیع کر دی گئی ہے۔ ان کی عدالتی حراست کی مدت ختم ہونے کے بعد انہیں آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔
View more
Thu, 25 Jul 2024 17:17:17
کانگریس سمیت پوری اپوزیشن نے جمعرات کو راجیہ سبھا میں کہا کہ حکومت کسانوں کو دھوکہ دے رہی ہے اور ان سے 70 ہزار روپے فی ایکڑ ٹیکس وصول کر رہی ہے۔ کانگریس کے رندیپ سنگھ سرجے والا نے مرکزی بجٹ 2024-25 پر عام بحث کو دوبارہ شروع کرتے ہوئے کہا کہ یہ ’کرسی بچانے‘ کا بجٹ ہے۔ اس بجٹ میں کسانوں، غریبوں اور نوجوانوں پر کوئی توجہ نہیں دی گئی۔
View more
Thu, 25 Jul 2024 15:24:32
دکشن کنڑا ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن نے انکولہ کے شیرور میں چٹان کھسکنے کے بعد ملبے کے اندر دب کر ہلاک ہونے والی خاتون کی آخری رسومات انجام دینے میں تعاون کرنے والے مینگلورو کے صحافیوں کی انسانیت نوازی کو سراہا اور ان کی تہنیت کی
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy