Mon, 22 Jul 2024 12:13:35
تمل ناڈو میں بہوجن سماج پارٹی کے ریاستی صدر کے آرم اسٹرانگ قتل معاملے میں پولیس کو بڑی کامیابی ملی ہے۔ پولیس نے اس معاملے میں بی جے پی کی خاتون لیڈر انجلائی (48) کو گرفتار کیا ہے اور ندی سے چھ موبائل فون برآمد کیے ہیں۔ انجلائی شمالی چنئی ضلع بی جے پی کی آفس بیرر رہ چکی ہے۔ پولیس نے اس سے قبل انجلائی اور اے آئی اے ڈی ایم کے کے وکیل اور کونسلر ہری دھرن سمیت 14 لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔
View more
Mon, 22 Jul 2024 12:08:15
کانوڑ یاترا کے راستے پر دکانوں کے باہر نیم پلیٹ یعنی نام کی تختی لگانے کے اتر پردیش حکومت کے فیصلے پر چہار سو سے مخالفت کی جا رہی ہے۔ اپوزیشن کے ساتھ ساتھ این ڈی کی حلیف جماعتوں کے لیڈر بھی اس پر تنقید کرنے لگے ہیں۔ اسی ضمن میں، راشٹریہ لوک دل (آر ایل ڈی) کے صدر اور مرکزی وزیر جینت چودھری نے بھی حکومت کے فیصلے پر سوال اٹھائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو یہ فیصلہ واپس لینا چاہئے۔
View more
Mon, 22 Jul 2024 12:05:36
ترنمول کانگریس کے قومی جنرل سکریٹری ابھیشیک بنرجی نے اتوار کو نیٹ-یو جی پیپر لیک معاملے میں مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ کولکتہ میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بی جے پی کی زیر قیادت مرکزی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
View more
Sun, 21 Jul 2024 20:24:48
پچھلے مہینے، اپوزیشن نے 18ویں لوک سبھا کے پہلے اجلاس میں جارحانہ انداز اپنایا، جس کی وجہ سے وزیر اعظم نریندر مودی کے لوک سبھا سے خطاب کے دوران بھی مسلسل خلل پڑا۔ اب پیر سے شروع ہونے والے بجٹ سیشن میں اس کے جاری رہنے کا امکان ہے، اپوزیشن مختلف مسائل پر حکومت کو گھیرنے کی کوشش کر رہا ہے، بار بار ہونے والے ریلوے حادثات سے لے کر، این ای ای ٹی اور جموں و کشمیر میں عسکریت پسندوں کے حملوں تک۔
View more
Sun, 21 Jul 2024 20:21:45
جے این یو کے سابق طالب علم عمر خالد نے دہلی فسادات سے متعلق غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ کے تحت درج بڑے سازش کیس میں ضمانت کے لیے دہلی ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔
View more
Sun, 21 Jul 2024 18:43:41
تعلقہ کے شیرور میں چھ دن پہلے جہاں چٹان کھسکنے کا المناک حادثہ پیش آیا تھا، آج ریاستی وزیر اعلیٰ سدارامیا نے اس مقام کا دورہ کا اور وہاں چل رہی تلاشی مہم اور راحت کاری کا جائزہ لیا ۔
View more
Sun, 21 Jul 2024 18:19:26
جمعرات کو یونیسیف یووا اور’’آئی ڈریم کریئر‘‘کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جب کر یئر کی بات آتی ہے تو ہندوستان میں لڑکوں کو زیادہ رسائی حاصل ہوتی ہے اور۱۰؍ فیصد سے بھی کم طلبہ کریئر گائیڈنس پروگراموں سے استفادہ کرتے ہیں یا ان سے واقف ہیں۔
View more
Sun, 21 Jul 2024 18:13:10
گزشتہ 4 روز سے ممبئی میں لگاتار100 ملی میٹر سے زیادہ بارش ہو رہی ہے اور ممبرا سمیت تھانے کے مختلف علاقوں میں بھی شدید بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
View more
Sun, 21 Jul 2024 17:58:37
کیا کانوڑ یاترا کے بہانے مسلمانوں کے سماجی و معاشی بائیکاٹ کی تیاری چل رہی ہے اور کیا وہ وقت دور نہیں جب تمام قسم کی دکانوں اور مکانوں پر مذہبی شناخت ظاہر کرنا ضروری ہو جائے گا؟ یہ سوال یوں ہی نہیں پیدا ہو رہا ہے بلکہ اس کی ٹھوس وجہ ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کانوڑ یاترا کے روٹ پر ہوٹلوں، ڈھابوں، ٹی اسٹالوں اور پھلوں و سبزیوں کی ریڑھیوں پر اپنا نام لکھنے کی ہدایت ایک بہت بڑی سازش کا حصہ ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy