Thu, 25 Jul 2024 12:04:26
پہاڑی چٹان کھسکنے کی وجہ سے پیش آئے جان لیوا حادثے کے بعد گم شدہ افراد اور لاشیں تلاش کرنے دسویں دن گنگاولی ندی کیرالہ سے تعلق رکھنے والے بھارت بینز ٹرک کا لوکیشن پتہ چل گیا ہے ۔
View more
Thu, 25 Jul 2024 11:51:20
بجٹ میں سونے اور چاندی پر کسٹم ڈیوٹی میں تخفیف کا اعلان کرنے کے بعد سونے کی قیمت میں ۴؍ ہزار روپے اور چاندی کی قیمت میں ۳۶۰۰؍ روپےکی گراوٹ درج کی گئی ہے۔
View more
Thu, 25 Jul 2024 11:24:43
دہلی کی ساکیت کورٹ نے ممبئی بی جے پی کے ترجمان سریش کرمشی نکھوا کی ہتک عزت کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے یوٹیوبر دھرو راٹھی کو نوٹس جاری کیا ہے۔ دھرو راٹھی کونوٹس بھیجنے کے علاوہ ڈسٹرکٹ جج گنجن گپتا نے گوگل اور ایکس (ٹوئٹر) کو بھی نوٹس جاری کر کے دھرو راٹھی کو گھیرنے کی کوشش کی ہے۔
View more
Thu, 25 Jul 2024 11:21:06
دہلی ہائی کورٹ نے آج جواہر لعل نہرو یونیورسٹی (جے این یو) کے طالب علم عمر خالد کی درخواست ضمانت پر شہر کی پولیس کو اپنا موقف پیش کرنے کی ہدایت دی۔
View more
Thu, 25 Jul 2024 11:15:57
مہاراشٹر اور گجرات میں بارش کے بعد سیلاب کی تباہ کاریاں دیکھنے میں آ رہی ہیں۔ گڑھ چرولی میں جہاں کئی دیہات زیر آب آ گئے ہیں وہیں گجرات کے ضلع کچھ میں 15 گائیوں کے بہہ جانے کی خبر سامنے آئی ہے۔
View more
Thu, 25 Jul 2024 11:11:32
گجرات کے سوراشٹر علاقے میں شدید بارش کے درمیان ایک بڑا حادثہ پیش آیا ہے۔ دیو بھومی دوارکا ضلع کے جام کھمبالیہ قصبے میں تین منزلہ عمارت گرنے سے ایک بزرگ خاتون اور اس کے خاندان کی دو بیٹیاں ہلاک ہو گئیں۔
View more
Thu, 25 Jul 2024 11:08:42
کانوڑ یاترا شروع ہو چکی ہے اور مظفر نگر کے بعد اتراکھنڈ کے روڑکی میں کانوڑ یاتریوں کا ہنگامہ دیکھنے میں آیا ہے۔ یہاں کانوڑ یاتریوں نے ای رکشہ ڈرائیور کو بری طرح زدوکوب کیا۔ صرف اتنا ہی نہیں انہوں نے لاٹھیوں سے ای رکشہ میں توڑ پھوڑ بھی کی۔ اس دوران پولیس یاتریوں کو سمجھاتی نظر آئی لیکن انہوں نے ایک نہیں سنی۔ زخمی ای رکشہ ڈرائیور کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
View more
Thu, 25 Jul 2024 11:04:14
وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے منگل کو پارلیمنٹ میں 'یونین بجٹ 2024-25' پیش کرتے ہوئے گڈس اینڈ سروس ٹیکس (جی ایس ٹی) کو بڑے پیمانے پر کامیاب قرارد یتے ہوئے کہا کہ جی ایس ٹی نے عام لوگوں سے ٹیکس کا بوجھ کم کرتے ہوئے تعمیل کے بوجھ اورتجارت و صنعت کے لیے لاجسٹک لاگت کو کم کیا ہے۔
View more
Thu, 25 Jul 2024 10:51:26
وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کے ذریعے پارلیمنٹ میں عام بجٹ پیش کیے جانے کے بعد سے اس کی شدید مخالفت ہو رہی ہے۔ ملک کی تمام اپوزیشن پارٹیاں و غیر بی جے پی ریاستیں مرکز پر امتیازی سلوک کا الزام عائد کر رہی ہیں۔ ایسے میں 27 جولائی کو دہلی میں ہونے والی نیتی آیوگ کی میٹنگ میں ملک کے 4 وزرائے اعلیٰ نے شرکت سے انکار کر دیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy