Thu, 25 Jul 2024 10:27:25
مرکزی بجٹ میں اقلیتوں اور مدارس کے لیے تعلیمی بجٹ میں زبردست کمی20کروڑسے 2کروڑکرنے پر شدید ناراضگی کا اظہار کیا گیاہے۔اقلیتوں کےبجٹ میں مدارس اور اقلیتوں کے لیے تعلیمی اسکیم کا بجٹ 10 کروڑ سے کم ہو کر 2 کروڑ ہو گیا ہے۔
View more
Thu, 25 Jul 2024 10:17:29
نیپال کے کھٹمنڈو کے تری بھون ہوائی اڈے پر ایک مسافر طیارہ ٹیک آف کے دوران حادثہ کا شکار ہو گیا۔ اس طیارے میں پائلٹ سمیت 19 افراد سوار تھے۔ رپورٹ کے مطابق تمام 18 مسافروں کی حادثے موت ہو گئی, جن کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ حادثے میں پائلٹ کی جان بچ گئی، جسے علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
View more
Thu, 25 Jul 2024 10:09:19
شیرور میں پہاڑی کھسکنے کے بعد جہاں کئی لوگوں کی جان گئی وہیں پر کیرالہ کے ایک ٹرک اور اس کے ڈرائیور ارجن کی گم شدگی بھی ایک اہم مسئلہ بنا ہوا ہے اور اس کی تلاشی مہم کا جائزہ لینے کے لئے پہلے تو کیرالہ کے ایک رکن اسمبلی جائے وقوع پر پہنچ گئے ، پھر اس کے بعد کوزی کوڈ ضلع کے رکن پارلیمان ایم کے راگھون نے بھی موقع پر پہنچ کر ضلع انتظامیہ اور سرکاری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے حالات کا جائزہ لیا ۔
View more
Wed, 24 Jul 2024 15:00:37
انکولہ کے شیرو میں آٹھ روز قبل لینڈ سلائڈنگ (ھُبُوطِ ارضی) کا جو حادثہ پیش آیا تھا اس کے ملبے میں گم شدہ لاری اور اس کے ڈرائیور کو تلاش کرنے کی مہم اب گنگاولی ندی میں چلائی جائے گی.
View more
Tue, 23 Jul 2024 20:12:01
انکولہ کے شیرور میں جہاں ایک ہفتہ قبل پہاڑی کھسکنے کی وجہ سے کچھ لوگوں کی جانیں چلی گئی تھیں اور ابھی بھی مزید تین افراد اور ایک لاری ملبے کے اندر لا پتہ ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے ، اس لاری کے ڈرائیور ارجن اور دیگر افراد کی تلاش میں تیزی لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کرناٹکا ٹیکسی ڈرائیورس آرگنائزیشن نے حادثے کے مقام پر جمع ہو کر ڈپٹی کمشنر کے نام میمورنڈم پیش کیا ۔
View more
Tue, 23 Jul 2024 18:29:41
چاول پیسنے کے دوران ایک خاتون کا دوپٹہ گرائنڈر میں پھنسنے کی وجہ سے اس کی موت واقع ہوگئی ۔ جس کی شناخت نفیسہ (52) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ واردات منگل کو پڑوسی ریاست کیرالہ کےسرحدی ضلع کاسرگوڈ کے کمبلے کے قریب پیروواڈ میں پیش آئی۔
View more
Tue, 23 Jul 2024 18:09:50
انکولہ تعلقہ کے شیرور میں گزشتہ ہفتے پیش آئے پہاڑی کھسکنے کے حادثے کے بعد لاپتہ ہوئے ٹرک اور ڈرائیور سمیت چار افراد کی تلاشی مہم کے دوران ایک خاتون کی لاش بازیافت ہوئی ہے جس کی شناخت سنّی گوڈا کے طور پر کی گئی ہے ۔ البتہ گم شدہ ٹرک، اس کے ڈرائیور اور مزید دو افراد کا تا حال کوئی پتہ نہیں چلا ہے ۔
View more
Tue, 23 Jul 2024 01:42:30
ہفتہ عشرہ سے بھٹکل میں جاری زور دار بارش کے نتیجے میں کئی علاقوں میں مکانوں کو نقصان پہنچا ہے، جس کا جائزہ لینے آج پیر کو قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم کے ایک وفد نے صدیق اسٹریٹ، نستار اور مخدوم کالونی علاقہ کا دورہ کیا اور تنظیم کی جانب سے ہرممکن تعاون کا یقین دلایا۔
View more
Tue, 23 Jul 2024 01:05:21
انکولہ لینڈ سلائیڈ کے بعد کیرالہ کے ارجن سمیت تین لاپتہ لوگوں کی کھوج کرنے والے سو سے زائد عملہ کو آج بھٹکل اسکول ٹیمپو ڈرائیورس یونین کی طرف سے دوپہر کا کھانا تقسیم کیا گیا اور کیرالہ سے خصوصی طور پر ملبہ ہٹانے کے لئے پہنچے لوگوں کی ہمت بندھائی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy