Sun, 21 Jul 2024 17:42:11
مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے اتوار کو کولکتہ کے ایسپلینیڈ میں یوم شہدا کی ریلی نکالی۔ اس ریلی میں مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی اور ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی ) کے لیڈروں کے علاوہ سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے بھی شرکت کی۔ لوک سبھا اور اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں کامیابی کے بعد بنگال میں ٹی ایم سی کی یہ پہلی بڑی ریلی تھی۔ اس ریلی میں مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ نے بی جے
View more
Sun, 21 Jul 2024 17:37:44
مودی حکومت نے پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس سے قبل اتوار کو آل پارٹی میٹنگ بلائی۔ اس میٹنگ میں کانگریس نے ڈپٹی اسپیکر کے عہدے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ میٹنگ میں اپوزیشن پارٹیوں نے متحدہ طور پر نیٹ پیپر لیک، بہار اور آندھرا پردیش کو خصوصی ریاست کا درجہ دینے سمیت کئی مطالبات اٹھائے۔ اس آل پارٹی میٹنگ میں سماجوادی پارٹی اور عام آدمی پارٹی نے کانوڑ یاترا کو لے کر یوپی حکومت کے فیصلے پر سوال بھی اٹھایا۔
View more
Sun, 21 Jul 2024 17:33:47
عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے اتوار کو اروند کیجریوال کے حوالے سے ایک بار پھر بی جے پی و ایل جی پر سنگین الزامات لگائے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کی صحت کو نظر انداز کرنا دراصل مرکزی حکومت، بی جے پی اور دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر ونے سکسینہ کی انہیں قتل کرنے کی سازش ہے۔
View more
Sun, 21 Jul 2024 17:30:52
الور میں ہفتہ کی رات ایک اور ٹرین حادثہ پیش آیا ہے۔ الور کے آرٹس کالج کے پاس الور متھرا ریلوے ٹریک پر رات تقریبا سوا دو بجے ایک مال گاڑی کی تین بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ مال گاڑی الور مال گودام سے الور جکشن جا رہی تھی کہ اچانک یہ حادثہ ہوا۔
View more
Sun, 21 Jul 2024 17:27:55
اترپردیش کے گونڈہ ضلع میں موتی گنج-جھلاہی ریلوے اسٹیشنوں کے درمیان پیکورا گاؤں کے قریب 18 جولائی کو چنڈی گڑھ-ڈبرو گڑھ ایکسپریس حادثے کی شکار ہو گئی تھی۔ اس حادثے کی تفتیش کے بعد اب اس کی وجہ سامنے آگئی ہے۔ تفتیشی رپورٹ کے مطابق ریلوے کے انجینئرنگ سیکشن کی لاپرواہی کی وجہ سے ڈبرو گڑھ ایکسپریس ٹرین ٹریک سے اتری تھی۔ جس جگہ ٹرین ٹریک سے اتری تھی وہاں پر چار دنوں سے ٹریک بکلنگ (گرمی سے پٹریوں میں پھی
View more
Sun, 21 Jul 2024 13:55:25
نیشنل ہائی وے کے مختلف مقامات پر چٹانیں اور زمین کھسکنے کے جان لیوا حادثات کے لئے شاہراہوں کے غیر سائنٹفک توسیعی کام کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے نیشنل اینوائرنمنٹ کیئر فیڈریشن (ین ای سی ایف) نے مرکزی وزیر برائے بری نقل و حمل نتین گڈکری کئی اہم سرکاری افسران کو شکایتی مراسلہ بھیجا ہے ۔
View more
Sun, 21 Jul 2024 13:20:27
تعلقہ کے شیرور میں پہاڑی چٹان کھسکنے کے تباہ کن حادثہ کو آج چھٹا دن ہے، مگر پچھلے پانچ دنوں سے جاری تلاشی مہم کے باوجود ملبے کے اندر دبے ہوئے ٹرک اور اس کے ڈرائیور کو بازیافت کرنے میں راحت کاری ٹیم کو ابھی تک کامیابی نہیں ملی ہے ۔
View more
Sun, 21 Jul 2024 12:45:14
پیر کوپارلیمنٹ کے اجلاس کے آغاز سے قبل حکومت نے اراکین پارلیمان کو ہدایت دی ہے کہ لوک سبھا یا راجیہ سبھا کے چیئرکی جانب سے جاری کردہ احکامات کو ایوان کے باہر یا اندر بالواسطہ یا براہ راست تنقید کا نشانہ نہیں بنایا جائے گا اور رکن پارلیمان جے ہند یا وندے ماترم جیسے نعرے بھی نہیں لگا سکتے۔ اراکین پارلیمان سے کہا گیا ہے کہ وہ ایسی کوئی بھی چیز نہیں دکھا سکتے جس سے پارلیمنٹ کے قوانین کی خلاف ورزی ہو
View more
Sun, 21 Jul 2024 12:17:16
ریاستی وزیر آبپاشی این اتم کمار ریڈی نے ریاست بھر میں شدید بارش اوراشورا پیٹ میں پروجیکٹ میں شگاف کے بعد تمام چیف انجینئرس کو ہدایت دی کہ وہ تالابوں اور آبپاشی پروجیکٹس کی سطح آب پر نظر رکھیں، سطح آب مکمل ہونے پر ضلع کلکٹرس اور سپرنٹنڈنٹس پولیس کے مشورہ سے پانی کااخراج کریں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy