Sun, 06 Sep 2020 11:42:02
ریاست کی بی جے پی حکومت نے اپنے 2 ریاستی وزراء اور چیف منسٹر بی ایس یڈی یورپا کے سیاسی معتمد کے خلاف درج مقدمہ سے دستبرداری اختیار کرلی ہے۔ ان مقدمات میں اقدام قتل اور زدوکوب کے کیسس بھی شامل ہیں۔ حکومت نے دلیل دی کہ عدالت کا بوجھ کم کرنے کے لیے ایسا کیا گیا ہے۔
View more
Sun, 06 Sep 2020 11:28:11
منگلورو اور بنگلورو کے درمیان ٹرین خدمات چھ ماہ کے وقفہ کے بعد جمعہ سے بحال ہوگئیں۔ریلولے بورڈ نے ساؤتھ ویسٹرن ریلوے ڈیویژن میں تین خصوصی ٹرینیں چلانے کی منظوری دی۔
View more
Sun, 06 Sep 2020 11:02:24
اترپردیش میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہفتہ کو کورونا وائرس کے ریکارڈ 6692 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ریاست میں مصدقہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 259765 ہوگئی ہے
View more
Sun, 06 Sep 2020 10:58:47
لوگوں کو کورونا ویکسین کا بے صبری سے انتظار ہے، لیکن دسمبر سے پہلے ہندوستان میں ویکسین کا انتظار ختم ہوتا ہوا معلوم نہیں پڑ رہا ہے۔
View more
Sun, 06 Sep 2020 10:52:27
بہار کے سابق نائب وزیر اعلیٰ اور اسمبلی میں حزب مخالف کے لیڈر تیجسوی یادو نے ہفتہ کے روز ریاست کے بے روزگاروں کے لیے بڑا اعلان کیا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ اگر مہاگٹھ بندھن کی حکومت بنی تو 'میگا ڈرائیو' چلا کر سبھی بے روزگاروں کو ملازمت دی جائے گی۔ تیجسوی نے ریاست کے بے روزگاری کے رجسٹریشن کے لیے 'بے روزگاری ہٹاؤ' نام سے ایک ویب پورٹل اور ایک ٹول فری نمبر بھی جاری کیا۔
View more
Sun, 06 Sep 2020 10:48:36
ملک میں سنیچر کو دیر رات تک کورونا وائرس (کووڈ۔19) انفیکشن کے ریکارڈ 90 ہزار سے زیادہ نئے معاملے سامنے آنے سے متاثروں کی تعداد 41 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے جبکہ 1044 کورونا مریضوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 70 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔
View more
Sun, 06 Sep 2020 00:27:41
آج 5 ستمبر میں ملک بھر میں یوم اساتذہ منایا گیا، بھٹکل میں بھی یوم اساتذہ پروگرام کا افتتاح کرتے ہوئے بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر بھرت نے کہا کہ کورونا وباء نے موجودہ سسٹم پر بہت برا اثر ڈالا ہے، لیکن بھٹکل میں کورونا پر قابو پانے میں اساتذہ نے اہم رول ادا کیا ہے۔
View more
Sat, 05 Sep 2020 23:08:16
کانگریس نے آج الزام لگایا ہے کہ مودی حکومت نے بے روزگاری کم کرنے کے طریقہ کار اپنانے کے بجائے سرکاری نوکریوں میں نئی بھرتیوں کو روکنے کے لئے سرکلر جاری کیا ہے اور اسے فوری طور سے واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
View more