Thu, 10 Sep 2020 13:12:22
دو دن تک کمی کے بعد ملک میں ایک بار پھر کورونا انفیکشن کے معاملوں میں سب سے زیادہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پہلی بار 95 ہزار سے زیادہ نئے معاملے سامنے آئے ہیں ، جس کی وجہ سے متاثرہ افراد تعداد 44.65 لاکھ تک جا پہنچی ہے اور اس عرصے کے دوران اس انفیکشن کی وجہ سے 1،172 افراد کی موت بھی ہوئی ہے۔
View more
Thu, 10 Sep 2020 12:50:17
ریاست میں گزشتہ دو تین دن سے جاری بارش کے دوران محکمہ موسمیات نے پیشین گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ مزید چار دنوں تک ساحلی کرناٹکا میں بھاری برسات ہوگی۔اور اس عرصے میں بارش کی مقدار 205ملی میٹر سے بھی زیادہ ہوسکتی ہے۔
View more
Thu, 10 Sep 2020 12:45:49
منگلورو میں 19دسمبر 2019کو شہریت ترمیمی قانون(سی اے اے ) اور نیشنل پاپولیشن رجسٹر (این آر سی)کی مخالفت میں مظاہرے کے دوران تشدد میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار 22ملزمین کو سپریم کورٹ سے ضمانت مل گئی ہے۔
View more
Thu, 10 Sep 2020 12:38:15
دہلی فسادات سے جڑے منی لانڈرنگ کے معاملے میں 3 دن کی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ(ای ڈی )کی حراست میں بھیجے جانے کےخلاف عام آدمی پارٹی سے معطل کونسلر طاہر حسین نے ہائی کورٹ میں عرضی داخل کی ہے۔
View more
Thu, 10 Sep 2020 12:31:33
'پردھان منتری کسان سمّان ندھی یوجنا' میں 110 کروڑ روپے کا گھوٹالہ منظر عام پر آیا ہے۔ تمل ناڈو میں افسران، مقامی لیڈروں اور دلالوں کی ملی بھگت سے اس پورے کھیل کو انجام دیا گیا جس کا انکشاف اب ہوا ہے۔
View more
Thu, 10 Sep 2020 11:57:45
کرناٹک فلم انڈسٹڑی سے جڑے منشیات معاملہ میں بنگلورو پولیس نے تحقیقات کو آگے بڑھانے کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔ اس معاملہ میں گزشتہ روز گرفتاری کی گئی اداکارہ سنجنا گلرانی اور راگنی وویدی سے پوچھ گچھ جاری رکھی گئی ہے۔
View more
Thu, 10 Sep 2020 11:16:06
شہر گلستان بنگلورو میں آج اور کل رات ہوئی موسلادھار طوفانی بارش سے مکمل طور پر دھل گیا۔ کوندتی اور آسمان نقش بنائے گرجدار بجلی کے چقماق کے نظاروں کے ساتھ ہوئی بارش سے شہر کے کئی علاقے جل تھل ہوگئے ۔زبردست بارش کی وجہ سے بنگلورو کے کئی علاقوں کی گلیاں اور سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل ہوگئیں۔ مکانات میں پانی داخل ہوگیا ، راستے لبریز اور سڑکیں سیلاب زدہ ہوگئیں۔
View more
Wed, 09 Sep 2020 22:34:54
جانوروں کو قانونی افراد کا درجہ دینے کے مطالبہ پر سپریم کورٹ نے نوٹس جاری کیا ہے اور واضح کیا ہے کہ جانوروں کو ظلم سے بچانے کے لئے جو مطالبات کئے گئے ہیں اُن پر غور کیا جاسکتا ہے مگر اس بات کا امکان کم ہے کہ اسے کسی قانونی شخص کی طرح درجہ دیا جائے۔
View more