Tue, 08 Sep 2020 23:50:39
کرناٹک کی راجدھانی بنگلورو واقع 10 ہزار 100 بیڈ کی سہولت والا ہندوستان کا سب سے بڑا 'کووڈ کیئر سنٹر' (سی سی سی) بنگلورو انٹرنیشنل ایگزیبیشن سنٹر (بی آئی ای سی) مریضوں کی کمی کے سبب 15 ستمبر سے بند ہو جائے گا۔
View more
Tue, 08 Sep 2020 23:30:24
مجلس نے تلنگانہ اسمبلی کی کارروائی کا بائیکاٹ کیا۔ پی وی نرسمہا راو کو ’بھارت رتن‘ دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے قرارداد تلنگانہ اسمبلی میں پیش کی گئی۔ وزیراعلی کے چندرشیکھرراو نے یہ قرارداد پیش کی۔
View more
Tue, 08 Sep 2020 23:27:58
نیشنل کانفرنس کے صدر و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ بی جے پی اور آر ایس ایس مذہب کے نام پر سیاسی کھیل کھیل رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے کبھی بھی یہ کھیل نہیں کھیلا ہے لیکن بی جے پی اسی کھیل میں ڈوب جائے گی۔
View more
Tue, 08 Sep 2020 23:24:48
وزیر داخلہ انیل دیش مکھ سے لے کر وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے تک سب کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ریپبلک ٹی وی کے ایڈیٹر ارنب گوسوامی کے خلاف شیوسینا نے اسمبلی میں تحریک مراعات شکنی کی تجویز پیش کی ہے جس کے بعد ارنب کی مشکلات بڑھ سکتی ہیں۔
View more
Tue, 08 Sep 2020 23:21:05
ریٹنگ ایجنسی فِچ نے امکانات ظاہر کیے ہیں کہ رواں مالی سال یعنی 2020-21 میں ہندوستانی معیشت میں 10.5 فیصد کی کمی واقع ہو سکتی ہے، اس کا مطلب ہے کہ جی ڈی پی کی شرح نمو منفی 10.5 فیصد تک گر سکتی ہے۔
View more
Tue, 08 Sep 2020 23:18:31
مدھیہ پردیش میں ضمنی انتخاب کو لے کر سرگرمیاں بڑھنی شروع ہو گئی ہیں۔ اس درمیان گوالیر-چمبل علاقے میں منگل کے روز بی جے پی کو زبردست جھٹکا لگا ہے۔
View more
Tue, 08 Sep 2020 23:07:55
کانگریس پارٹی کو بوتھ لیول پر مضبوط کرنے کے لئے پارٹی اراکین کو آر ایس ایس کے انداز میں تربیتی کیمپ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
View more
Tue, 08 Sep 2020 23:03:39
ایم ایل اے نے بھٹکل تعلقہ میں قلی مزدوروں کے مسائل حل کرنے اور ان کے لئے وضع کردہ سرکاری اسکیموں کا فائدہ انہیں پہنچانے کی غرض سے حال ہی میں تعینات کیے گئے لیبر انسپکٹر ،قلی مزدوروں کی تنظیم کے صدر اور اراکین کے ساتھ ایک میٹنگ منعقد کی ۔
View more
Tue, 08 Sep 2020 22:57:38
یہاں منڈلّی گرام کے نستار ساحل سے سمندری ریت غیر قانونی طور نکالے جانے کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے ماہی گیروں کے ایک وفد نے کاروار میں ڈپٹی کمشنر کو ایک میمورنڈم پیش کیا ۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy