Sat, 27 Jul 2024 12:14:40
جولائی کا آخری ہفتہ جاری ہے اور مانسون ایک بار پھر سرگرم ہو گیا ہے۔ کم بارش سے پریشان شمالی ہندوستان میں اب کئی دنوں تک بارش ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ اس بار پر بھی خوب بارش ہوگی۔ محکمہ موسمیات نے دہلی سے ممبئی تک بارش کا الرٹ جاری کیا ہے۔
View more
Sat, 27 Jul 2024 12:10:52
راشٹرپتی بھون، ای اپہار نامی آن لائن پورٹل کے ذریعہ صدر اور سابق صدور کو مختلف مواقع پر پیش کیے گئے تحفے کی اشیاء کی نیلامی کرے گا۔
View more
Sat, 27 Jul 2024 12:05:05
سپریم کورٹ نے جمعہ کے روز مرکزی حکومت کو نوٹس جاری کر مغربی بنگال اور کیرالہ حکومتوں کے ذریعہ بل پینڈنگ معاملے میں داخل عرضی پر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت عظمیٰ نے مغربی بنگال اور کیرالہ کے گورنرس کے سکریٹریز سے بھی ان ریاستی حکومتوں کی طرف سے داخل علیحدہ درخواستوں کے بارے میں جواب داخل کرنے کی ہدایت دی ہے۔ ان درخواستوں میں بلوں کی منظوری سے انکار اور غور کرنے کے لیے صدر کے پاس بھیجے جانے کو چیلنج کیا
View more
Sat, 27 Jul 2024 11:58:53
’کارگل وجئے دیوس‘ (کارگل یومِ فتح) کے موقع پر وزیر اعظم مودی نے آج دراس پہنچ کر جنگ میں شہید ہونے والے فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کی۔ اس موقع پر انہوں نے اگنی پتھ اسکیم کی تعریف کرتے ہوئے اپوزیشن پر گمراہ کرنے کا الزام لگایا۔ پی ایم مودی کے اس الزام اور بیان پر کانگریس نے سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اسے جھوٹ کا پلندہ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ وزیر اعظم مودی شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے موقع پر بھی
View more
Sat, 27 Jul 2024 11:54:59
لوک سبھا میں حزب اختلاف کے لیڈر اور کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی جمعہ کے روز ہتک عزتی معاملے میں اتر پردیش کے سلطان پور واقع ایم پی/ایم ایل اے کورٹ میں پیش ہوئے۔ اس دوران راہل گاندھی کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ لکھنؤ ایئرپورٹ جاتے وقت راستے میں ایک موچی کی دکان پر رکے۔ اس دوران راہل گاندھی نے موچی سے کافی دیر تک بات چیت کی اور ان کے مسائل و تکالیف کو جاننے کی کوشش کی۔
View more
Sat, 27 Jul 2024 11:49:57
نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) نے تنازعات سے بھرے میڈیکل انٹرنس امتحان ’نیٹ-یوجی‘ کا آخری نتیجہ یعنی حتمی ریزلٹ جمعہ کے روز جاری کر دیا۔ اس سلسلے میں افسران نے جانکاری دی جس سے پتہ چلا کہ اس امتحان میں ٹاپرس کی تعداد جو پہلے 67 تھی، وہ بعد میں گھٹ کر 61 ہوئی، اور اب حتمی ریزلٹ میں ٹاپرس کی تعداد گھٹ کر 17 ہو گئی ہے۔
View more
Sat, 27 Jul 2024 11:46:19
اسرائیل لگاتار غزہ پر حملے کر رہا ہے جس سے وہاں ہر طرف تباہی کا منظر ہے۔ اس معاملے میں کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ پرینکا گاندھی نے اپنے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا ہے کہ کئی مغربی ممالک اسرائیلی بربریت کی حمایت کر رہے ہیں جو شرمناک ہے۔
View more
Sat, 27 Jul 2024 11:42:02
راجیہ سبھا انتخاب سے قبل سماجوادی پارٹی کے جن ارکان اسمبلی نے اعلانیہ طور پر بی جے پی کے حق میں کراس ووٹنگ کی تھی، ان کے خلاف پارٹی اب ایکشن لینے جا رہی ہے۔ سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے اعلان کیا ہے کہ ان باغیوں کی اسمبلی کی رکنیت ختم کرنے کے لیے وہ اسمبلی کے اسپیکر کو خط لکھیں گے۔ اکھیلش یادو نے یہ اطلاع ایک پریس کانفرنس میں دی ہے۔
View more
Sat, 27 Jul 2024 11:37:36
آج پورا ملک ’کارگل وجئے دیوس‘ یعنی یومِ فتح کارگل منا رہا ہے۔ اس موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے سبھی ریاستوں سے اپیل کی تھی کہ اپنے یہاں پولیس اور مسلح افواج کی بھرتی میں اگنی ویروں کو ریزرویشن دیں۔ اتر پردیش اور مدھیہ پردیش کی حکومت نے اس معاملے میں فوری رد عمل ظاہر کرتے ہوئے اپنے اپنے یہاں پولیس بھرتی میں اگنی ویروں کے لیے ریزرویشن کا اعلان کر دیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy