Sat, 27 Jul 2024 18:11:18
ایسوسی ایشن فار پروٹیکشن آف سول رائٹس (اے پی سی آر)کے بینر تلے نئی دہلی کےپریس کلب آف انڈیا میں منعقدہ پریس کانفرنس کی دوران ماہرین قانون و انسانی حقوق کارکنان اور سیاسی لیڈروں نے عمر خالد، شرجیل امام، خالد سیفی اور گلفشاں فاطمہ سمیت دیگر سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔
View more
Sat, 27 Jul 2024 18:05:02
جمعہ کو وزارت خارجہ نے پارلیمنٹ میں کہا کہ گزشتہ 5 سال میں 41 ممالک میں633 ہندوستانی طلبہ ہلاک ہوئے ہیں۔ کیرالا کے رکن پارلیمان کوڈی کنیل سریش کے سوال کے جواب میں وزارت خارجہ کیو زیر کریتی وردھان سنگھ نے کہا کہ کنیڈامیں ، 172 طلبہ ، سب سے زیادہ ہندوستانی طلبہ کی اموات ہوئی ہیں۔
View more
Sat, 27 Jul 2024 17:49:30
کرناٹک کی کابینہ نے جمعہ کو پڑوسی رام نگر ضلع کا نام بدل کر ’بنگلورو ساؤتھ‘کرنے کا فیصلہ کیا۔ضلع کا نام تبدیل کرنے کی تجویز جس میں رام نگر، ماگڈی، کنکا پورہ، چننا پٹنہ اور ہروہلی تعلقہ شامل ہیں، حال ہی میں نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کی قیادت میں ایک وفد نے وزیر اعلیٰ سدارامیا سے ملاقات کی اور انہیں پچ کو بڑھانے کے لیے ایک میمورنڈم پیش کیا۔
View more
Sat, 27 Jul 2024 17:41:56
سماج وادی پارٹی کی راجیہ سبھا کی رکن کی جانب سے پیش کئے گئے پرائیویٹ بل پر ہونے والی ہنگامہ آرائی کے ایک دن بعد عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا کے رکن سنجے سنگھ نے شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے بی جے پی کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے بی جے پی پر الزام لگایا کہ وہ ہمیشہ پسماندہ طبقات، دلتوں اور قبائلیوں کے خلاف تھی اور رہے گی۔
View more
Sat, 27 Jul 2024 17:33:24
دہلی میونسپل کارپوریشن کو ابھی تک درج فہرست ذات سے میئر نہیں مل سکا ہے۔ اس کو لے کر عام آدمی پارٹی اور بی جے پی کے درمیان ایک بار پھر مسلسل الزامات اور جوابی الزامات کا دور شروع ہو گیا ہے۔
View more
Sat, 27 Jul 2024 17:28:48
ممتا بنرجی راجدھانی دہلی میں منعقدہ نیتی آیوگ کے اجلاس کو ادھورا چھوڑ کر باہر آ گئی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ انہیں بولنے سے روکا گیا ہے۔ خیال رہے کہ بجٹ میں ریاستوں کے ساتھ امتیازی سلوک کا الزام عائد کرتے ہوئے اس اجلاس کا انڈیا بلاک کے تمام وزرائے اعلیٰ نے پہلے ہی بائیکاٹ کر دیا تھا، تاہم مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی اس میں شرکت کے لئے دہلی پہنچی تھیں۔
View more
Sat, 27 Jul 2024 17:24:30
ملک کے کئی حصوں میں شدید بارشوں نے تباہی مچا دی ہے۔ اتراکھنڈ میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران موسلا دھار بارش اور لینڈ سلائیڈنگ نے یمونوتری دھام اور اس کے آخری اسٹاپ جانکی چٹی پر تباہی کے مناظر دیکھے جا رہے ہیں۔ یمنا ندی کے پانی کی سطح میں اضافہ ہوا ہے اور یمونوتری مندر کے کچھ حصوں کو نقصان پہنچا ہے۔
View more
Sat, 27 Jul 2024 13:19:50
مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے نیتی آیوگ کو ختم کرنے اور پلاننگ کمیشن کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔ ممتا بنرجی ہفتہ، 27 جولائی کو نیتی آیوگ کی میٹنگ میں شرکت کے لئے دہلی پہنچی ہیں۔ ممتا بنرجی نے موجودہ تنظیم پر تنقید کرتے ہوئے کہا، ’’نیتی آیوگ کو ہٹاؤ، پلاننگ کمیشن کو واپس لاؤ۔ پلاننگ کمیشن کا ایک ڈھانچہ تھا، اس نے ملک میں انفراسٹرکچر تیار کیا۔ پلاننگ کمیشن نیتاجی سبھاش چندر بوس کا خیال تھا۔
View more
Sat, 27 Jul 2024 12:56:03
نوی ممبئی یعنی نئی ممبئی میں ایک تین منزلہ عمارت 'اندرا نواس' گر گئی ہے ۔ عمارت کے ملبے تلے کئی افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ شہباز گاؤں میں اس حادثے کی اطلاع ملتے ہی این ڈی آر ایف، ممبئی پولیس، محکمہ فائر اور میونسپلٹی کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور بچاؤ آپریشن شروع کیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy