Sun, 28 Jul 2024 11:41:03
اسرائیل اپنی شیطنت سے باز نہیں آرہا ہے۔ اس نے خان یونس میں امداد کے منتظر افراد پر نہ صرف شدید بمباری کردی بلکہ غزہ کے ’محفوظ زون‘کو خالی کرنے کا حکم بھی جاری کردیا جس کی وجہ سے وہاں افراتفری مچ گئی ہے۔
View more
Sun, 28 Jul 2024 11:36:09
کانگریس نے ملک میں نقص تغذیہ کے شکار بچوں سے متعلق ایک رپورٹ پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مرکز کی مودی حکومت کو آج شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ کانگریس نے خاص طور سے پی ایم مودی کے ایک بیان کا حوالہ دیتے ہوئے انھیں کٹہرے میں کھڑا کیا، جس میں انھوں نے کہا تھا کہ ہندوستان 2022 تک نقص تغذیہ سے پاک ہو جائے گا۔
View more
Sun, 28 Jul 2024 11:26:54
کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے جموں و کشمیر میں دہشت گردانہ حملہ کے دوران تصادم میں ایک جوان کی شہادت پر فکر مندی کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے اس تصادم میں ایک جوان کی شہادت اور 4 جوانوں کے زخمی ہونے کی خبر پر فکر ظاہر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ مرکز میں نئی حکومت بننے کے بعد سے اس مرکز کے زیر انتظام خطہ میں 14 دہشت گردانہ حملے ہو چکے ہیں۔
View more
Sun, 28 Jul 2024 11:20:15
عام بجٹ میں بہار کو خصوصی درجہ نہ ملنے پر ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کانگریس کے ریاستی صدر اکھلیش پرساد سنگھ نے کہا کہ وہ اس معاملے پر پوری ریاست میں احتجاج کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر بہار کو سرکردہ ریاستوں کی فہرست میں شامل کرنا ہے تو اسے خصوصی درجہ دیا جانا ناگزیر ہے۔
View more
Sun, 28 Jul 2024 11:17:24
کانگریس نے ہفتہ کے روز نیتی آیوگ کی میٹنگ میں مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے ساتھ ہوئے سلوک کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور ساتھ ہی مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا ہے۔ کانگریس جنرل سکریٹری جئے رام رمیش نے اس تعلق سے دیے گئے اپنے بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ نیتی آیوگ کی میٹنگیں محض نمائش کے لیے ہوتی ہیں، یہ ادارہ پیشہ ور اور آزاد نہیں ہے۔
View more
Sun, 28 Jul 2024 11:06:02
کانگریس نے بجٹ میں سونے پر مجموعی ٹیکسس کو موثر طور پر اٹھا لئے جانے کی معاشی منطق پر ہفتہ کے دن سوال اٹھایا۔ کانگریس نے کوٹک مہندرا اے ایم سی منیجنگ ڈائرکٹر و سی ای او نلیش شاہ کی مرکزی وزیر فینانس نرملاسیتارمن سے اِس خواہش کے بعد یہ ریمارک کئے کہ کسٹم ڈیوٹی میں کٹوتی کے مدنظر ہندوستان کے بڑھتے گولڈ امپورٹ بل پر نظر رکھی جائے۔
View more
Sun, 28 Jul 2024 01:09:18
تعلقہ کے ہاڈولّی دیہات میں جمعہ کی شام کو طوفانی ہواوں نے ایسی تباہی مچائی کہ پندرہ سے بیس منٹ کے اندر ہزار سے زائد درخت اُکھڑ گئے،پتہ چلا ہے کہ سُپاری اور ناریل کے درخت آدھے آدھے کٹ ہوکر ہوا میں اُڑکر کئی میٹر دور جاگرے جس سے قریب ایک سے ڈیڑھ کلو میٹر احاطے میں تباہی مچ گئی۔ واردات میں نو مکانات کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔ بیس منٹ تک چلی طوفانی ہواوں کے ساتھ بھاری بارش نے مقامی برادری کو
View more
Sat, 27 Jul 2024 20:02:10
فلسطین پر اسرائیل کی ظالمانہ کارروائی تھمنے کا نام نہیں لے رہی ہے۔ تازہ ترین خبروں میں بتایا جا رہا ہے کہ غزہ واقع ایک اسکول پر اسرائیل نے ائیر اسٹرائک کیا ہے جس میں 30 فلسطینی جاں بحق ہو گئے ہیں اور 100 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ یہ جانکاری فلسطین میں موجود طبی افسران نے دی ہے۔ اس تعلق سے اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے حماس کمانڈ سنٹر پر حملہ کیا تھا۔
View more
Sat, 27 Jul 2024 19:53:12
بنگلہ دیش میں پر تشدد مظاہرین کے خلاف زبر دست کارروائی کرتے ہوئے حکومت نے اعلان کیا ہے کہ جمعہ اور سنیچر کو بھی کرفیو جاری رہے گا،جب کہ اس میں 9 گھنٹوں کی چھوٹ دی جائےگی،
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy