Mon, 29 Jul 2024 19:30:43
دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی درخواست ضمانت پر پیر کو دہلی ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔ عدالت نے سی بی آئی معاملے میں وزیر اعلیٰ کیجریوال کی درخواست پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھ لیا ہے۔
View more
Mon, 29 Jul 2024 19:01:59
ضلع کے کھبا پور گاؤں کے ایک اسکول میں پہاڑہ نہ سنانے پر ایک مسلم طالب علم کوترپتا تیاگی نامی ٹیچر نے کلاس کے غیر مسلم طلبا سے تھپڑلگوائے تھے۔ اس معاملے میں سپریم کورٹ نے اہم فیصلہ سنایا ہے۔
View more
Mon, 29 Jul 2024 18:23:34
اتر پردیش میں شدید بارش کی وجہ سے کئی اضلاع میں سیلابی صورتحال ہے جبکہ اترا کھنڈ بھی شدید بارش سے بے حال ہے۔ یو پی کا لکھیم پور کھیری سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ ضلع کی5تحصیلوں کے 30 دیہات زیر آب آچکے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی للت پور میں بارش کی وجہ سے گووند ساگر ڈیم کے مزید4دروازے کھولنے پڑے۔ پہلے ہی16 دروازے کھلے ہیں جس کی وجہ سے آس پاس کے علاقوں میں پانی بھر گیا ہے۔
View more
Mon, 29 Jul 2024 17:42:29
شرد پوار گروپ کی ایک عرضی پر سپریم کورٹ نے آج اجیت پوار اور ان کے 40 اراکین اسمبلی کو نوٹس بھیج کر جواب طلب کیا ہے۔ دراصل شرد پوار گروپ نے مہاراشٹر اسمبلی اسپیکر راہل نارویکر کے اس فیصلے کو چیلنج پیش کیا ہے جس میں نائب وزیر اعلیٰ کی قیادت والے گروپ کو حقیقی این سی پی قرار دیا گیا تھا۔
View more
Mon, 29 Jul 2024 17:39:01
اتر پردیش کانگریس کے صدر اجئے رائے نے اتوار کو لکھنؤ کانگریس ہیڈکوارٹر میں شکایتی باکس مہم کا آغاز کیا ہے۔ اس مہم کو کانگریس نے عوامی شکایات کے ازالے کی جانب اہم قدم قرار دیا ہے۔
View more
Mon, 29 Jul 2024 17:33:31
اتر پردیش کے غازی پور پارلیمانی حلقہ سے منتخب رکن پارلیمنٹ افضال انصاری کو آج الٰہ آباد ہائی کورٹ سے ایک بڑی راحت ملی ہے۔ کرشنانند قتل معاملے میں گینگسٹر ایکٹ کے تحت ملی سزا کو ہائی کورٹ نے منسوخ کر دیا ہے۔
View more
Mon, 29 Jul 2024 17:28:58
دہلی کے اولڈ راجندر نگر میں راؤ آئی اے ایس کوچنگ سینٹر بیسمنٹ حادثہ معاملے میں دہلی پولیس نے مزید 5 ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔ اس سے قبل اتوار کو پولیس نے کوچنگ سینٹر کے مالک اور کوآرڈینیٹر کو گرفتار کیا تھا۔ ان 5 ملزمین کی گرفتاری کے بعد اس معاملے میں گرفتار ملزمین کی تعداد 7 ہو گئی ہے۔ اس کے علاوہ دہلی پولیس نے ایم سی ڈی کو بھی نوٹس جاری کرنے کے بارے میں کہا ہے۔
View more
Mon, 29 Jul 2024 17:24:39
سپریم کورٹ نے جھارکھنڈ کے وزیر اعلی ہیمنت سورین کو ہائی کورٹ کی طرف سے دی گئی ضمانت کو منسوخ کرنے کی ای ڈی کی درخواست کو مسترد کر دیا ہے۔
View more
Mon, 29 Jul 2024 17:19:29
سینٹرل بیورو اف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) نے پیر کو دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال اور دیگر ملزمین کے خلاف مبینہ شراب گھوٹالہ سے متعلق بدعنوانی کے معاملے میں ایک خصوصی عدالت میں چارج شیٹ داخل کی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy