Tue, 30 Jul 2024 17:31:17
جھارکھنڈ میں ہاوڑہ-ممبئی ایکسپریس ٹرین کے 18 ڈبے پٹری سے اتر گئے۔ اس حادثے میں دو مسافروں کی موت ہو گئی، جب کہ 20 سے زائد مسافر زخمی ہو گئے۔ اس واقعہ پر مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی، سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو سمیت حزب اختلاف کے کئی لیڈروں رد عمل ظاہر کرتے ہوئے اسے حکومت کی ناکامی قرار دیا ہے۔
View more
Tue, 30 Jul 2024 17:28:02
شیوسینا-یوبی ٹی لیڈر آدتیہ ٹھاکرے نے دعویٰ کیا ہے کہ اسمبلی الیکشن کے بعد مہاراشٹر میں مہاوکاس اگھاڑی (ایم وی اے) کی حکومت بنے گی۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہماری حکومت نومبر میں آ رہی ہے، اس کے بعد ٹھیکیداروں اور افسروں کی جانچ کی جائے گی۔ جانچ میں جو بھی قصوروار پایا جائے گا، اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی اور اسے جیل میں ڈالا جائے گا۔
View more
Tue, 30 Jul 2024 17:23:19
لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے مرکزی حکومت و پی ایم مودی پر سخت حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ نریندر مودی کے دور حکومت میں عام ہندوستانیوں کی ’خالی جیبیں‘ کاٹی جا رہی ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ عوام ابھیمنیو نہیں بلکہ ارجن ہیں، وہ چکر ویوہ توڑ کر آپ کے ہر ظلم کا حساب دینا جانتی ہے۔
View more
Tue, 30 Jul 2024 17:13:03
کیرالہ کے وائناڈ میں لینڈ سلائیڈنگ کے سبب ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 93 ہو گئی ہے۔ آخری اطلاع موصول ہونے تک ریسکیو آپریشن جاری تھا اور 93 لاشوں کو باہر نکال لیا گیا تھا۔ اس سے قبل کیرالہ کے ریونیو منسٹر کے دفتر نے بتایا تھا کہ مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 84 ہو گئی ہے اور اب تک کل 116 لوگ زخمی ہوئے ہیں۔
View more
Tue, 30 Jul 2024 13:33:56
گھاٹ سیکشن میں موسلا دھار بارش کی وجہ سے نیتراوتی ندی میں پانی سطح 7.9 میٹر تک پہنچ گئی اور خطرے کے نشان کو چھونے لگی ہے ۔
View more
Tue, 30 Jul 2024 13:30:47
سارلیکٹے کے پاس ایک بڑی چٹان کھسکنے اور اس کا ملبہ سڑک پر گرنے کی وجہ سے اس راستے پر ٹریفک مکمل طور پر بند ہوگئی ۔ اس طرح اجیلاموگارو، سارلیکٹے اور اپن انگڈی سے پوری طرح سڑک کے ذریعے رابطہ کٹ گیا ہے ۔
View more
Tue, 30 Jul 2024 13:26:01
ایسوسی ایشن فار ڈیموکریٹک ریفارمز (ADR) نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ 538 پارلیمانی حلقوں میں ڈالے گئے ووٹوں کی تعداد اور گنتی میں فرق پایا گیا ہے۔
View more
Tue, 30 Jul 2024 13:22:21
کیرالہ کے وائناڈ میں شدید بارش کے درمیان لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات پیش آئے اور 100 سے زیادہ لوگ اس کی زد میں آ گئے۔ لوگوں کو بچانے کے لیے بڑے پیمانے پر ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 47 ہو گئی ہے، جس میں کچھ بچے بھی شامل ہیں۔
View more
Tue, 30 Jul 2024 12:53:33
قومی راجدھانی میں اولڈ راجندر نگر علاقہ کے کوچنگ سینٹر راؤ آئی اے ایس اسٹڈی سرکل میں بارش کا پانی بھرنے سے تین طلباء کی موت کے معاملے میں فیڈریشن آف صدر بازار ٹریڈرس ایسوسی ایشن کے بینر تلے پیر کو دہلی کے تاجروں نے حکومت کے خلاف احتجاج کیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy