Thu, 01 Aug 2024 11:02:04
دہلی-این سی آر جو گزشتہ کئی دنوں سے گرمی کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہے وہاں کل یعنی بدھ کی شام ہوئی موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ کچھ ہی دیر میں خوشگوار موسم اور بارش کی خبریں پانی بھر جانے کی تصاویر اور ویڈیوز میں تبدیل ہو گئیں اور یہ بارش تھوڑی ہی دیر میں آفت بن گئی۔
View more
Wed, 31 Jul 2024 19:56:31
بھاری بارش کے چلتے کل یکم اگست کو پڑوسی تعلقہ ہوناور کے گیرسوپا ڈیم سے پانی کو ندی میں چھوڑے جانے کے پیش نظر گیرسوپّا، سڈلگی، ماون ہوڈا، شمسی، کوروا، آلنکّی، بیرنکی اور بسم بٹّا دیہاتوں میں پانی داخل ہونے اور سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔
View more
Wed, 31 Jul 2024 13:51:15
بھٹکل سے لے کراُڈپی، مینگلور یہاں تک کہ پڑوسی ریاست کیرالہ میں بھی بھاری برسات جاری ہے، بھٹکل میں ویسے تو بدھ دوپہر تک بارش کا سلسلہ تھمتا نظر آرہا ہے ، مگر دکشن کنڑا میں مسلسل بارش کا قہر جاری ہے ، جس سے معمولات زندگی ابتر ہوگئے ہیں ۔
View more
Wed, 31 Jul 2024 13:35:01
مغربی گھاٹ سیکشن میں زبردست بارش کی وجہ سے لِنگن مکّی ڈیم میں جمع پانی کی سطح اپنی گنجائش کی حد کو چھونے کے قریب پہنچ گئی ہے جس کی وجہ سے کل یکم اگست کو اس ڈیم کے کرسٹ گیٹ کو کھولتے ہوئے 10 ہزار کیوسیکس پانی باہر چھوڑنے کا اعلان کیا گیا ہے ۔ اس خبر سے شراوتی ندی میں سیلاب کا امکان پیدا ہوگیا ہے ۔
View more
Tue, 30 Jul 2024 19:54:45
شیرڈی گھاٹ علاقے میں تین چار روز قبل ایڈاکومیری اور کڈاگرالّی اسٹیشنوں کے بیچ پہاڑی چٹان کھسکنے کی وجہ سے منگلورو - بینگلورو روٹ پر چلنے والی جن ٹرینوں کو عارضی طور پر بند کیا گیا تھا، اس کے بارے میں پتہ چلا ہے کہ ان ٹرینوں کو دوبارہ شروع کرنے میں مزید 15 دنوں کا وقفہ لگ سکتا ہے ۔
View more
Tue, 30 Jul 2024 19:50:09
شیرڈی گھاٹ سیکشن میں سکلیشپور کے قریب ڈوڈاتھوپلے کے مقام پر بڑے پیمانے پر پہاڑی چٹان کھسکنے کا واقعہ پیش آیا ہے جس کی وجہ سے منگلورو - بینگلورو نیشنل ہائی وے 75 پر ٹریفک بری طرح متاثر ہوئی ہے ۔
View more
Tue, 30 Jul 2024 18:50:14
سپریم کورٹ نے آج مہاراشٹرا کے سابق وزیر نواب ملک کو طبی بنیادوں پر ضمانت دے دی، جوکہ منی لانڈرنگ کیس کے ملزم ہے۔ بنچ جس کی صدارت جسٹس بیلاایم تریویدی نے کی این سی پی قائد نواب ملک کے وکیل کی جانب سے پیش کردہ درخواست کی سماعت کرتے ہوئے ضمانت کی منظوری کا حکم جاری کیا۔
View more
Tue, 30 Jul 2024 18:41:59
جولائی کا مہینہ ختم ہونے والا ہے اور صرف دو دن بعد اگست کا مہینہ شروع ہو جائے گا، اسی طرح ملک میں ہر مہینہ کی پہلی تاریخ کو کئی طرح کی تبدیلیاں دیکھنے کو ملتی ہیں۔ ایسی بہت سی تبدیلیاں ہونے والی ہیں جو براہ راست آپ کی جیب کو متاثر کرے گی۔
View more
Tue, 30 Jul 2024 18:31:19
عدالت عظمیٰ نے آج ’وَن رینک، وَن پنشن‘ (او آر او پی) سے جڑے ایک معاملے پر سماعت کے دوران مرکزی حکومت کو سخت پھٹکار لگائی ہے۔ دراصل عدالت نے کچھ سال قبل ’وَن رینک، وَن پنشن‘ منصوبہ کے مطابق فوج سے سبکدوش ہوئے مستقل کپتانوں کو بقایہ ادائیگی کرنے کا حکم سنایا تھا۔ لیکن بقایہ پنشن پر سالوں تک کوئی فیصلہ نہیں لیا گیا، جس کی وجہ سے سپریم کورٹ نے آج مرکز کو ڈانٹ لگائی۔ ساتھ ہی عدالت نے مرکزی حکومت پر
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy