Tue, 30 Jul 2024 11:48:25
سماجوادی پارٹی چیف اکھلیش یادو نے پارٹی کے تجربہ کار اور برہمن لیڈر ماتا پرساد پانڈے کو اتر پردیش اسمبلی میں حزب اختلاف کا لیڈر بنانے کا اعلان کیا ہے جس کو کئی معنوں میں اہم تصور کیا جا رہا ہے۔ یہ اعلان اکھلیش یادو نے اتوار (28 جولائی) کے روز کیا۔
View more
Tue, 30 Jul 2024 11:45:17
این سی پی (ایس پی) چیف شرد پوار نے مہاراشٹر میں منی پور جیسی بدامنی کا اندیشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی ترقی کے لیے سماجی اتحاد ضروری ہے۔ حالانکہ انھوں نے یہ نہیں بتایا کہ وہ ایسا کیوں سوچتے ہیں۔ اتوار کی شام نوی ممبئی میں سماجی اتحاد موضوع پر منعقد ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے منی پور میں نسلی تشدد سے نمٹنے کے مرکزی حکومت کے طریقے کی بھی تنقید کی۔
View more
Tue, 30 Jul 2024 11:38:37
لوک سبھا میں حزب اختلاف کے لیڈر راہل گاندھی نے آج بجٹ 25-2024 پر اپنی بات رکھتے ہوئے مودی حکومت کو کئی محاذ پر ہدف تنقید بنایا۔ خصوصاً انھوں نے ہزاروں سال پہلے پیش آئے ’کروکشیتر‘ واقعہ اور ’چکرویوہ‘ کا تذکرہ کرتے ہوئے یہ ظاہر کرنے کی کوشش کی آج بھی چکرویوہ تیار کیا گیا ہے جس نے نوجوانوں، کسانوں اور مزدور طبقہ کو جکڑ رکھا ہے، وہ تکلیف اور پریشانی میں مبتلا ہیں۔
View more
Tue, 30 Jul 2024 11:31:42
بہار میں مسلسل گرتے پلوں کے معاملے پر پیرکو سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔ سپریم کورٹ نے اس معاملے میں بہار حکومت اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا (این ایچ اے آئی) و دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے جواب طلب کیا ہے۔ بہار میں مسلسل گرتے پلوں کے معاملے میں سپریم کورٹ میں مفاد عامہ کی کئی درخواستیں داخل کی گئی ہیں۔
View more
Tue, 30 Jul 2024 11:15:55
ہاوڑہ-ممبئی میل ایکسپریس جھارکھنڈ کے چکردھر پور ریلوے ڈویژن کے بارابمبو ریلوے اسٹیشن کے قریب حادثے کا شکار ہو گئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ ریلوے کے 18 ڈبے پٹری سے اتر گئے۔ فی الحال اس حادثے میں 6 افراد کے زخمی ہونے اور دو افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ ریلوے ملازمین کے ساتھ اے آر ایم، اے ڈی آر ایم اور سی کے پی کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں۔
View more
Tue, 30 Jul 2024 11:11:09
کیرالہ کے وائناڈ ضلع میں شدید بارش کے بعد لینڈ سلائیڈنگ ہوئی ہے جس میں سینکڑوں افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ یہ حادثہ آج یعنی 30 جولائی کی صبح وائناڈ ضلع کے میپاڈی، منڈکائی ٹاؤن اور چورل مالا میں پیش آیا۔ مقامی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ مٹی کے تودے گرنے سے کئی افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ تاہم سرکاری طور پر ابھی آٹھ افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے جن میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔
View more
Tue, 30 Jul 2024 11:06:54
سابق وزیر اعظم اور جنتا دل (سیکولر) کے رکن ایچ ڈی دیوے گوڑا نےکل راجیہ سبھا میں کہا کہ ملک میں زراعت اور روزگار کے لیے کام کئے جانے کی ضرورت ہے۔عام بجٹ 2024-25 پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے، دیوے گوڑا نے پیر کو کہا کہ یہ زراعت والا ملک ہے اور اس ایوان میں بیٹھے زیادہ تر اراکین اسی شعبے سے وابستہ ہیں۔
View more
Tue, 30 Jul 2024 11:02:15
آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال کے بارے میں سوشل میڈیا پر جھوٹی خبریں پھیلائی جا رہی ہیں۔ کانگریس نے اسے ایک سازش کا حصہ قرار دیتے ہوئے سوشل میڈیا اور آن لائن طور پر سرگرم دائیں بازو کے لوگوں کی سخت مذمت کی ہے۔ کانگریس نے اپنے لیڈر کے خلاف جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا بھی انتباہ دیا ہے۔
View more
Mon, 29 Jul 2024 23:10:14
بس اور ٹرینوں کے اندر پانی ٹپکنے کے فوٹوز اور وڈیو کلپس سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے رہے ہیں، مگر اب سرکاری دفتر کے اندر سرکاری اہلکار اپنے ہاتھوں میں چھتری پکڑ کر کام کرنے کے فوٹوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہے ہیں۔ پتہ چلا ہے کہ یہ فوٹوز ریاست کرناٹک کے ضلع ہاویری کے تحصیلدار دفتر سے وائرل ہوئے ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy