Thu, 01 Aug 2024 12:58:08
راجندر نگر میں بیسمنٹ میں پانی بھرنے کے بعد ڈوب کر ہلاک ہونے والے طلبا کو انصاف دلانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کانگریس کارکنان نے آج دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر دیویندر یادو کی قیادت میں سبھی 280 بلاک کانگریس کمیٹی نے کینڈل مارچ نکالا۔ اس کینڈل مارچ میں مقامی طلبا، رہائشی عوام، کانگریس کارکنان سمیت بلاک و ضلع سطح کے افسران اور بوتھ سطح کے کارکنان بھی شامل ہوئے۔
View more
Thu, 01 Aug 2024 12:54:16
گجرات کی ایک عدالت میں ایسے لوگوں کے خلاف عرضی داخل کی گئی تھی جنھوں نے ایک خاص مذہب کے لوگوں کا معاشی بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اب عدالت نے اس گروپ کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم صادر کر دیا ہے۔
View more
Thu, 01 Aug 2024 12:50:17
ہماچل پردیش میں طوفانی بارش اور اس کے بعد تین جگہوں پر بادل پھٹنے کے واقعہ سے زبردست تباہی مچ گئی ہے۔ ریاست کے کُلّو کے نرمنڈ بلاک، ملانا اور منڈی ضلع میں بادل پھٹے ہیں جس کے بعد اب تک 3 لوگوں کی موت اور 50 سے زائد افراد لاپتہ بتائے جا رہے ہیں۔
View more
Thu, 01 Aug 2024 12:46:27
راجستھان کی راجدھانی جئے پور میں دہلی کوچنگ سنٹر جیسا دردناک واقعہ پیش آیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ بیسمنٹ میں سو رہے کچھ لوگ اچانک پانی بھرنے سے ڈوب گئے جس سے 4 لوگوں کی موت واقع ہو گئی۔ مہلوکین میں دو معصوم بچے بھی شامل ہیں۔ سبھی کی لاشیں بیسمنٹ سے نکال لی گئی ہیں۔
View more
Thu, 01 Aug 2024 12:02:10
بھٹکل کے مرکزی ادارے مجلس اصلاح و تنظیم نے عوام کے نام ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی اجنبی فرد کے فون کال پر اپنی شناختی معلومات فراہم نہ کریں اور آن لائن فراڈ کا شکار ہونے سے محفوظ رہیں ۔
View more
Thu, 01 Aug 2024 11:49:25
انکولہ تعلقہ کے شیرور میں 16 جولائی کو پہاڑی کھسکنے کا جان لیوا حدادثہ پیش آنے اور بڑی مقدار میں ملبہ سڑک پر جمع ہونے کی وجہ سے بند کیا گیا نیشنل ہائی وے 66 کو اب پھر موٹر گاڑیوں کی آمد و رفت کے لئے کھول دیا گیا ہے ۔
View more
Thu, 01 Aug 2024 11:39:25
کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے بدھ کو کارپوریٹ سیکٹر سے اپیل کی کہ وہ کیرالہ میں لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کے متاثرین کی مدد کے لیے اپنے کارپوریٹ سوشل ریسپانسبلیٹی (سی ایس آر) فنڈز سے عطیہ کریں۔
View more
Thu, 01 Aug 2024 11:34:20
کیرالہ کے وائناڈ میں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بہار کے کئی مزدور لاپتہ ہیں۔ یہ تمام مزدور بہار کے ویشالی ضلع کے گورول بلاک علاقے میں واقع پوجھا گاؤں کے بتائے جاتے ہیں۔ یہ سبھی مزدوری کرنے کے لئے وائناڈ گئے ہوئے تھے۔ س حادثے میں اسی پوجھا گاؤں کے دکھن پاسوان کا بیٹا ارون پاسوان زخمی ہو گیا، جبکہ سریندر پاسوان کا بیٹا بجنیشیا پاسوان اور اسی گاؤں کے اوپیندر پاسوان اور اس کی بیوی پھول کماری کا پتہ نہیں
View more
Thu, 01 Aug 2024 11:26:19
کیرالہ کے وائناڈ میں شدید بارش کے بعد چٹان کھسکنے سے متوفیوںکی تعداد184تک پہنچ گئی ہے۔130 افراد اسپتال میں زیر علاج ہیں جبکہ 170سے زائد اب بھی لاپتہ ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy