Sat, 03 Aug 2024 20:44:01
بھٹکل کے ہنومان نگر سے آگے کریکال میں منعقدہ نامدھاری کے سوامی کے پروگرام میں شریک ہونے کے لئے کرناٹک کے وزیر برائے پرائمری و سکینڈری ایجوکیشن مدھو بنگارپا آج بھٹکل پہنچے، اس موقع پر قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم کے صدر عنایت اللہ شاہ بندری نے بھٹکل سرکیوٹ ہاوس میں پھولوں کی مالا پہناتے ہوئے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
View more
Sat, 03 Aug 2024 20:08:57
کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارمیا نے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ کرناٹک حکومت لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ وائناڈ میں متاثرین کے لئے 100 مکانات تعمیر کرے گی۔
View more
Sat, 03 Aug 2024 19:50:19
سال 2023ء میں 2.16لاکھ ہندوستانیوں کے اپنی شہریت چھوڑدینے کے حکومت کے اعداد و شمار کے حوالہ سے کانگریس نے ہفتہ کے دن کہا کہ ماہرانہ صلاحیتوں کے مالک امیر کبیر ہندوستانیوں کا ملک چھوڑکر چلاجانا معاشی لحاظ سے مضحکہ خیز ہے۔ آئندہ چند سال میں ملک کی آمدنی گھٹ جائے گی۔
View more
Sat, 03 Aug 2024 19:32:52
کانگریس نے ایک بار پھر لوک سبھا انتخاب 2024 کے ووٹ فیصد اور نتائج کو لے کر الیکشن کمیشن سے سوال کیا ہے۔ اپوزیشن پارٹی نے یہ معاملہ ’وائس آف ڈیموکریسی‘ کی ایک تازہ رپورٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے اٹھایا ہے اور الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس رپورٹ سے پیدا سوالات کے جواب دے۔
View more
Sat, 03 Aug 2024 18:28:05
پچھلے کچھ برسوں سے ریاست میں موسم تبدیل ہو رہا ہے اور اسی کے ساتھ طغیانی، پہاڑیوں کے کھسکنے جیسے معاملات نے مانسون کے موسم میں پیش آنے والی قدرتی آفات میں اضافہ کیا ہے اسے دیکھتے ہوئے اسکولی بچوں کو گرمیوں کے موسم دی جانے والی چھٹیاں رد کرکے مانسون کے موسم میں چھٹیاں دینا زیادہ بہتر محسوس ہوتا ہے ۔
View more
Sat, 03 Aug 2024 17:50:15
انتظامیہ نے ہفتہ کو سماج وادی پارٹی کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر، اعظم خان کی جوہر یونیورسٹی میں دشمن جائیداد قرار دی گئی زمین پر بنی دو عمارتوں کو سیل کرنے کی کارروائی کی۔
View more
Sat, 03 Aug 2024 17:43:48
لوک سبھا میں جمعہ کو صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے گرانٹ کے مطالبات پر بحث کے دوران اپوزیشن اراکین نے غریبوں اور دیہی علاقوں کے لیے صحت کی خدمات میں توسیع کا مطالبہ کیا، جب کہ حکمراں جماعت نے تجویز پیش کی کہ ریاستی حکومتوں کو بھی اپنے بجٹ میں اضافہ کرنا چاہئے تاکہ صحت کے شعبے میں مختص بجٹ میں خاطر خواہ اضافہ کیا جا سکے۔
View more
Sat, 03 Aug 2024 17:40:47
اسرائیل-فلسطین کی جنگ مزید شدت اختیار کرتی جا رہی ہے۔ گزشتہ روز حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد ہفتہ کو اسرائیل کے ہوائی حملے میں حماس کے ایک سینئر کمانڈر کے بھی شہید ہونے کی اطلاع ہے۔ اسرائیل کے ذریعہ یہ ہوائی حملہ ایک گاڑی پر کیا گیا جس میں 4 دیگر افراد بھی جاں بحق ہو گئے ہیں۔
View more
Sat, 03 Aug 2024 17:33:01
دہلی ہائی کورٹ نے اولڈ راجندر نگر کوچنگ حادثہ کی جانچ آج سی بی آئی کے حوالے کر دی۔ آج اس معاملے میں ہوئی سماعت کے دوران عدالت نے دہلی پولیس کی جانچ پر سوال اٹھائے اور خوب پھٹکار بھی لگائی۔ عدالت نے ایس یو وی ڈرائیور کی گرفتاری کا تذکرہ کرتے ہوئے دہلی پولیس پر سخت ناراضگی ظاہر کی اور کہا کہ ’’مہربانی ہے کہ آپ نے بارش کے پانی کا چالان نہیں کاٹا۔‘‘
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy