Sun, 04 Aug 2024 12:37:55
کیرالہ کے وائناڈ ضلع کے پہاڑی علاقوں میں 30 جولائی کو لینڈ سلائڈ کے بعد ہوئی تباہی کا منظر اب بھی ہماری آنکھوں کے سامنے ہے۔ اس قدرتی آفت میں اب تک 200 سے زائد لوگوں کی جانیں تلف ہوئی ہیں۔
View more
Sun, 04 Aug 2024 12:32:32
شیوسینا ( ادھو) کے سربراہ ادھو ٹھاکرے نے ایک بار پھر بی جے پی کے خلاف مورچہ کھولا ہے۔ پونے میں پارٹی کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نےامیت شاہ کو احمد شاہ ابدالی کی نسل کا بتایا تو دیویندر فرنویس کو کھٹمل قرار دیا۔ انہوں نے کہا کھٹملوں کو چیلنج نہیں دیا جاتا انہیں مسل دیا جاتا ہے۔ انہوں نے مودی حکومت کو بھی جم کر تنقید کا نشانہ بنایا۔
View more
Sun, 04 Aug 2024 12:05:50
ایران نے حماس سربراہ اسماعیل ہانیہ کے قتل کی تفتیش شروع کردی ہے۔ ابتدائی طور پر ایران کے متعدد انٹیلی جنس افسران اور عہدیداروں کو حراست میں لے کر ان سے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے کہ آخر ایرانی انٹیلی جنس کو اتنی بڑی ناکامی کیسے ہوئی ۔
View more
Sun, 04 Aug 2024 12:02:51
بنگلہ دیش حکومت کی جانب سے ملک بھر میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز ٹک ٹاک، واٹس ایپ، یوٹیوب پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلہ دیش میں طلبا تحریک کی جانب سے ملک گیر مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز احتجاج کے دوران 2 افراد ہلاک، 100سے زائد زخمی ہوئے تھے۔
View more
Sun, 04 Aug 2024 11:52:02
پیرس اولمپک کے 8 دن مکمل ہوچکے ہیں اور اب تک ہندوستان کی جھولی میں 3 تمغے ہی آئے ہیں اور تینوں ہی برانزمیڈل ہیں۔ 8واں دن ہندوستانی دستے کے لیے زیادہ بہتر نہیں رہا اور کوئی بھی تمغہ جیتنے میں کامیابی نہیں ملی۔
View more
Sun, 04 Aug 2024 11:35:08
جنوبی لبنان میں اسرائیلی فضائی حملے میں حزب اللہ کا ایک فوجی افسر مارا گیا۔لبنانی فوجی ذرائع کے مطابق حملے میں ان کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔
View more
Sun, 04 Aug 2024 11:30:23
کوچنگ اداروں سے جی ایس ٹی جمع کرنے کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کانگریس نے ہفتہ کو کہا کہ ہندوستان کو کوچنگ اداروں کی تیزی سے بڑھتی ہوئی تعداد کے لئے ایک جامع پالیسی حل کی ضرورت ہے۔
View more
Sun, 04 Aug 2024 11:24:44
دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر دیویندر یادو نے بارشوں کے درمیان دہلی میں پیش آ رہے حادثوں پر کیجریوال حکومت کو ہدف تنقید بنایا۔ انہوں نے کہا کہ دہلی میں ہر طرح سے بہترین نظام موجود تھا لیکن کیجریوال حکومت نے اسے تباہ کر دیا ہے اور ہر روز کسی نہ کسی کی جان جا رہی ہے۔
View more
Sun, 04 Aug 2024 11:21:23
حکومت ہند نے انشورنس کمپنیوں کو ہدایات بھیجی ہیں کہ وہ ان لوگوں کو راحت فراہم کریں جو کیرالہ میں شدید بارشوں کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ حادثے کا شکار ہوئے ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy