Mon, 18 Jan 2021 20:03:42
بی جے پی لیڈر ونود پربھو جس کار میں سفر کررہے تھے اس سے ایک لاری ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں کار میں موجود جی جی شنکر او ر کار ڈرائیورستیش گونڈا زخمی ہوگئے ہیں، جبکہ ونود پربھو بال بال بچ گئے۔
View more
Mon, 18 Jan 2021 19:19:21
پڑوسی تعلقہ ہوناور کے ولکی قصبہ میں گذشتہ روزمدرسہ سیدہ فاطمةالزھراءؓ میں خواتین کے لئے شعبہ حفظ کا قیام عمل میں آیا اور 36 طالبات کے ساتھ اس کا باقاعدہ آغاز کیا گیا۔اس موقع پر مدرسہ کے اندرونی حصہ میں خواتین کی مجلس میں طالبات نے بہترین و خوبصورت انداز میں حمد،نعت و تقاریر سنا کر سامعین کو محظوظ کیا۔
View more
Mon, 18 Jan 2021 11:56:59
اسمبلی انتخابات سے قبل مغربی بنگال میں سیاسی پیش رفت میں شدت آ چکی ہے۔ حالیہ دنوں پارٹی سے برہم رکن پارلیمنٹ شتابدی رائے جنہوں نے حکمراں جماعت ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کے خلاف غم و غصے کا اظہار کیا تھا ، کو بنگال یونٹ کا نائب صدر منتخب کرلیا گیا ۔
View more
Mon, 18 Jan 2021 11:50:03
مرکز اور ریاستوں نے نئی قومی تعلیمی پالیسی کو نافذ کرنے کے لئے تیاریوں کا آغاز کردیا ہے۔ ڈیڑھ درجن ریاستوں نے نئی پالیسی پر مطالعات اور تجاویز کی تیاری کا کام تقریبا مکمل کر لیا ہے، جبکہ وزارت تعلیم اس پالیسی پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لئے ایک جائزہ کمیٹی اور ایک عمل درآمد کمیٹی تشکیل دینے جارہی ہے۔
View more
Mon, 18 Jan 2021 11:41:01
ایسے مرحلہ میں جبکہ ریاستی حکومت کی طرف سے انسد اوگئو کشی قانون کو پیر سے ریاست بھر میں سختی سے نافذ کرنے کے لئے نوٹی فکیشن جاری ہو چکا ہے اور وزیر برائے مویشی پالن پربھو چوہان نے کہا ہے کہ پپر سے ریاست بھر میں کہیں بھی گئو کشی قانون کی پامالی ہوتی ہے تو اس کے خلاف نئے آرڈیننس کے مطابق کارروائی ہوگی حکومت کی طرف سے 5 جنوری کو جاری کئے گئے اس آرڈیننس کا چیلنج کرتے ہوئے بائی کورٹ میں داخل
View more
Mon, 18 Jan 2021 11:21:31
اتر پردیش کے ضلع مراد آباد میں ایک بار پھر رام مندر کی تعمیر کے نام پر مبینہ ہندو تنظیموں کے لیڈران کی جانب سے فرضی رسیدیں چھاپ کر رقم اکٹھا کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔
View more
Mon, 18 Jan 2021 11:16:02
ملک کی متعدد ریاستوں مین کورونا کے معاملوں میں اضافہ درج کیا گیا ہے،ان میں مہاراشٹر،مدھیہ پردیش، گجرات،اتراکھنڈ،اترپردیش اوردہلی بھی شامل ہیں سرکاری ذرائع نے بتایاکہ مہاراشٹر کے لاتور، پربھنی، ناندیڑ، پنے، شولاپور،یوتمال،احمدنگر،بیڈ،رائے گڑھ اور مدھیہ پردیش کے چھترپور ضلع، گجرات کے سورت،ناواساری،نرمدا،اتراکھنڈ کے دہرا دون اور اترپردیش کے کانپور میں برڈ فلو کے معاملے درج کئے گئے ہیں۔
View more
Mon, 18 Jan 2021 10:56:37
ٹی آر پی کیس کے کلیدی ملزم اور ’براڈکاسٹ آڈیئنس ریسرچ کونسل‘ (بارک) کے سابق سی ای او پارتھو داس گپتا کے ساتھ وہاٹس ایپ پر ہونے والی ارنب گوسوامی کی بات چیت کے منظر عام پر آنے کے بعد ہنگامہ مچ گیا ہے۔
View more
Mon, 18 Jan 2021 10:46:52
کانگریس نے کورونا کے علاج کے لیے ریکارڈ وقت میں ویکسین بنانے پر ہندوستانی سائنسدانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ملک کو ان کا مقروض قرار دیا، لیکن حکومت سے پوچھا کہ وہ ٹیکے مہنگی شرح پر کیوں فروخت کر رہی ہے اور سب کی ٹیکہ کاری کیے بغیر کس بنیاد پر اس کی برآمد کو اجازت دے رہی ہے -
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy