Wed, 20 Jan 2021 19:26:59
ایک ریاست ایک دارالحکومت کے مطالبہ پر اندھرا پردیش کے دارالحکومت امراوتی کے کسانوں اور خواتین کا احتجاج آج بدھ کو 400 ویں دن میں داخل ہو گیا۔ کسانوں کی جانب سے چلائی جارہی اس تحریک میں امراوتی کو ہی دارالحکومت کے طور پر برقرار رکھنے پر زور دیا جارہا ہے آج 400 ویں دن کی تکمیل پر امراوتی کے بہت سارے دیہاتوں میں بڑے پیمانہ پر ریلیاں نکالی گئیں۔
View more
Wed, 20 Jan 2021 18:18:04
کسانوں کی حمایت میں اور مرکزی حکومت کی طرف سے جاری کردہ تینوں زرعی قوانین کی مخالفت میں جس طرح ملک گیر سطح پر احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، اُسی کے حصہ کے طور پر کانگریس نے آج بدھ کو بنگلور میں زبردست احتجاجی ریلی نکالی جس میں ہزاروں احتجاجیوں نے شرکت کرتے ہوئے زرعی قوانین کو واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ فریڈم پارک سے راج بھون چلو ریلی کے دوران پولس نے راستے میں ہی احتجاجیوں کو روک دیا اور کانگری
View more
Wed, 20 Jan 2021 13:16:57
سٹی پولیس کمشنر این ششی کمار نے ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ گزشتہ سال دسمبر میں چترا ٹاکیز کےقریب پولیس ہیڈ کانسٹیبل پر جو حملہ کیا گیا تھا وہ دراصل شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کے دوران منگلورو میں پھوٹ پڑنے والے فساد کے بعد پولیس کی فائرنگ سے جو دو ہلاکتیں ہوئی تھیں اور کئی افراد زخمی ہوئے تھے، اس کے رد عمل میں کیا گیا تھا۔
View more
Wed, 20 Jan 2021 13:10:48
ریاستی ہائی وے پرسانتور کے قریب ایک اسکوٹر اور بائک کےد رمیان ٹکر ہوگئی جس میں اسکوٹر سوار سریکانت ہلاک ہوگیا اور پچھلی سیٹ پر سوار رویندرا پجاری زخمی ہوگیا ہے۔
View more
Wed, 20 Jan 2021 13:06:19
وزیر برائے مویشی پالن پربھو چوہان نے ضلع انتظامیہ کےساتھ جائزاتی میٹنگ کےبعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گئو رکھشکوں کے خلاف جو مقدمات درج کیے گئے ہیں، ریاستی حکومت کی طرف سے وہ مقدمات واپس لیے جائیں گے۔
View more
Wed, 20 Jan 2021 12:36:11
کووڈ 19 کے حفاظتی ٹیکوں کی مہم کے دو دن میں صحت سے متعلق کارکنوں کی ویکسینیشن کی رفتار میں کمی کے درمیان دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین نے منگل کے روز کہا کہ یہ ٹیکہ لگوانا رضاکارانہ اور ذاتی فیصلے سے منسلک ہے جی ہاں یا نہیں؟ تاہم عوام کا اعتماد بڑھانے کے لئے تمام تر کوششیں کی جارہی ہیں۔ یہ بھی کہا کہ لوگوں کا اعتماد آہستہ آہستہ بڑھتا جائے گا۔ پیر کو دہلی میں تقریبا 3600 صحت کارکنان کو کووڈ19 کاٹی
View more
Wed, 20 Jan 2021 12:30:04
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے منگل کے روز تین مرکزی زرعی قوانین پر مرکزی حکومت کو نشانہ بنایا اور دعوی کیا کہ ان قوانین کا مقصد زرعی شعبے پر تین چار سرمایہ داروں کی اجارہ داری قائم کرنا ہے جو ملک کے متوسط طبقے کو ادا کرنا پڑتا ہے۔
View more
Wed, 20 Jan 2021 12:24:17
یوپی کے سیتا پور شہر سے لوجہادکے نام پر گرفتار دس ملزمین جس میں دو خاتون بھی شامل ہیں کومقدمہ سے ڈسچارج یعنی کہ ان کے خلاف قائم مقدمہ ختم کرکے انہیں جیل سے فوراً رہا کئے جانے کی عرضداشت پر الہ آبادہائیکورٹ کی لکھنؤ بینچ کل یعنی کے 20 جنوری کو سماعت کریگی، جسٹس راجیو سنہا اور جسٹس راجیو سنگھ کے روبرو معاملہ سماعت کے لیئے پیش ہوگا جویہ فیصلہ کریں گے آیا ملزمین کے خلاف مقدمہ بنتا ہے یا نہیں،
View more
Wed, 20 Jan 2021 12:19:35
گجرات کے ضلع سورت میں گذشتہ دیر رات ایک بے قابو گاڑی سڑک کنارے سونے والے 20 افراد پر چڑھ گئی جس کے نتیجے میں 15 کی موت واقع ہو گئی۔ حادثہ سورت سے تقریباً 50 کلومیٹر دور کِم-مانڈوی روڈ پر کوسنبا کے پلوڈگام کے نزدیک پیش آیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy