Thu, 25 Feb 2021 21:51:07
مدھیہ پردیش میں ’کورونا ریٹرن‘ کا خطرہ دن بہ دن بڑھتا جا رہا ہے۔ گزشتہ کچھ دنوں میں ریاست میں کورونا کے مریضوں کی تعداد لگاتار بڑھی ہے اور اس سے اندیشہ ظاہر کیا جانے لگا ہے کہ کورونا کی واپسی ہو سکتی ہے۔
View more
Thu, 25 Feb 2021 21:48:44
مہاراشٹر میں کورونا کے بڑھتے معاملوں نے عوام میں ایک بار پھر سے دہشت کا ماحول پیدا کر دیا ہے۔ ریاست میں تقریباً چار مہینے بعد انفیکشن کے تقریباً 9 ہزار معاملے سامنے آئے ہیں۔ واشم ضلع کے ایک ہاسٹل میں تو 186 طلبا کورونا پازیٹو پائے گئے ہیں جس سے علاقے میں ایک افرا تفری کا ماحول پیدا ہو گیا ہے۔
View more
Thu, 25 Feb 2021 21:45:30
ہندوستان اور پاکستان نے کنٹرول لائن کے ساتھ ساتھ اس سے متصل سبھی سیکٹروں میں بدھ کی رات سے جنگ بندی اور دیگر سمجھوتوں پر عمل کرنے پر اتفاق ظاہر کیا ہے۔
View more
Thu, 25 Feb 2021 21:42:42
افغانستان کے صوبے اورزگان میں ایک منی وین کے انجن میں پانی بھر جانے سے اس میں ہونے والے دھماکے کے بعد آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 10 افراد ہلاک ہو گئے۔
View more
Thu, 25 Feb 2021 13:11:56
اترپردیش میں بلند شہر ضلع انتظامیہ نے جیل میں بند ایک اور گائے اسمگلر پر قومی سلامتی ایکٹ (این ایس اے) کے تحت کارروائی کی ہے۔ سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ سنتوش کمار سنگھ نے آج یہاں یہ اطلاع دی۔
View more
Thu, 25 Feb 2021 13:08:45
کورونا وائرس کی روک تھام کےلئے ملک میں تیسرے مرحلے کی ٹیکہ کاری ایک مارچ سے شروع ہوگی جس میں 60 سے زیادہ عمر کے سبھی لوگوں اور 45 سال سے زیادہ عمر کے مریضوں کو ٹیکہ لگایا جائےگا۔
View more
Thu, 25 Feb 2021 13:04:51
امریکی صدر جو بائیڈن نے سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے کورونا وائرس کے وبا کے دوران بعض ویزوں پر عائد پابندی کے حکم کو رد کر دیا۔
View more
Thu, 25 Feb 2021 12:58:28
کرناٹک میں ضلع چکبالاپور کے ہیرینگاوَلّی گاؤں میں جیلاٹن دھماکے کے واقعہ کے معاملے میں 5؍ افراد کو بدھ کے روز پولیس نے گرفتار کر لیا جبکہ دو پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا۔
View more
Thu, 25 Feb 2021 12:51:31
مدھیہ پردیش میں چوتھی بار برسراقتدار ہوئی شیوراج حکومت کے دس مہینے گزر چکے ہیں، اور دلچسپ بات یہ ہے کہ محض 10 مہینے میں ہی اس حکومت نے اپنے وزراء کے بنگلے کی سجاوٹ پر کروڑوں روپے خرچ کر دیئے ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy