Sat, 12 Jun 2021 22:51:00
فلمساز، اداکار اور سماجی کارکن عائشہ سلطانہ پر ملک سے غداری کا کیس درج کرا کر لکشدیپ یونٹ کے بی جے پی صدر عبدالقادر خود بری طرح سے مشکل میں پھنستے نظر آ رہے ہیں۔ ان کا یہ عمل پارٹی لیڈروں کو ہی پسند نہیں آ رہا ہے اور نتیجہ کار لکشدیپ کے 15 بی جے پی لیڈران و کارکنان نے پارٹی سے استعفیٰ دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ 12 بی جے پی لیڈروں کا دستخط شدہ خط بھی بی جے پی یونٹ صدر کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
View more
Sat, 12 Jun 2021 22:44:37
ہندوستان میں مفرور قرار دیئے جا چکے ہیرا تاجر میہل چوکسی کو ڈومینیکا کی عدالت سے جمعہ کے روز اس وقت جھٹکا لگا جب ڈومینیکا کی ہائی کورٹ نے اس کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔
View more
Sat, 12 Jun 2021 22:38:22
پنجاب میں 2022 کے اسمبلی انتخابات سے قبل شرومنی اکالی دل (ایس اے ڈی) اور بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) نے اتحاد کر لیا ہے۔ مرکز کے متنازعہ زرعی بل کے خلاف ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے اکالی دل نے گزشتہ سال بی جے پی سے ناطہ توڑ لیا تھا۔ اکالی دل کے سربراہ سکھبیر سنگھ بادل نے ہفتہ کے روز اتحاد کا باضابطہ طور پر اعلان کیا۔
View more
Sat, 12 Jun 2021 22:34:21
کورونا سے وابستہ ادویات پر وزرا کونسل کی سفارشات کو ہفتہ کے روز جی ایس ٹی کونسل کی جانب سے منظوری فراہم کر دی گئی۔ وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کی سربراہی والی جی ایس ٹی کونسل نے بلیک فنگل کی دوا کو ٹیکس سے مستثنیٰ رکھنے کو منظوری دی ہے۔ وہیں کورونا سے متعلق دیگر اشیا پر ٹیکس کی شرح کو کم کر دیا گیا ہے۔ تاہم کورونا ویکسین پر عائد 5 فیصد جی ایس ٹی کو برقرار رکھا گیا ہے۔
View more
Sat, 12 Jun 2021 22:25:28
کانگریس نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت پر کورونا ہلاکتوں کے اعداد و شمار چھپانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں جن ریاستوں میں اس (بی جے پی) کی حکومتیں ہیں‘ وہاں اعداد و شمار میں ہیرا پھیری ہوئی ہے لہٰذا وزیراعظم کو اس کی عدالتی تفتیش کروانا چاہیے اور وہاں کے وزرائے اعلیٰ کو اخلاقی بنیاد پر استعفیٰ دینا چاہیے۔
View more
Sat, 12 Jun 2021 22:20:43
نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے قومی ترجمان اور اقلیتی امور کے وزیر نواب ملک نے ہفتہ کو واضح کیا کہ پارٹی کی کوئی ذمہ داری اسٹریٹجسٹ پرشانت کشور کو نہیں دی گئی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ جمعہ کو این سی پی کے صدر شرد پوار اور پرشانت کشور کے درمیان میٹنگ ہوئی تھی۔
View more
Sat, 12 Jun 2021 22:17:54
ہندوستان میں کورونا انفیکشن کی دوسری لہر ابھی ختم نہیں ہوئی ہے اور اس درمیان ڈاکٹروں کی لگاتار ہو رہی اموات نے طبی شعبہ کو پریشان کر دیا ہے۔ مریضوں کی جان بچاتے بچاتے روزانہ کوئی نہ کوئی ڈاکٹر اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھتا ہے۔
View more
Sat, 12 Jun 2021 21:55:43
گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی کورونا کے قہر نے لاکھوں مسلمانوں کو فریضہ حج ادا کرنے سے محروم کر دیا ہے۔ پوری دنیا کے لاکھوں مسلمانوں کو آج اس وقت مایوسی کا سامنا کرنا پڑا جب کورونا انفیکشن کے پھیلاؤ کا اندیشہ دیکھتے ہوئے سعودی عرب نے اعلان کیا کہ صرف انہی مسلمانوں کو حج کرنے کی اجازت دی جائے گی جو مقامی شہری ہیں، یعنی سعودی عرب میں مقیم ہیں۔ ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا ہے کہ امسال 60 ہزار سے زیادہ لوگو
View more
Sat, 12 Jun 2021 21:49:57
سیڑم ضلع گلبرگہ میں 11جون کو کانگریس پارٹی کی جانب سے ڈاکٹر شرن پرکاش پاٹل سابق ریاستی وزیر وسابق رکن اسمبلی سیڑم کی قیادت میں ملک میں بڑھتی مہنگائی اور پٹرول و ڈیزل اور گیاس و دیگر غذائی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف احتجاج منظم کیا گیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy