Fri, 11 Jun 2021 21:12:43
کانگریس لیڈر راہل گاندھی مودی حکومت کو مختلف ایشوز پر آئینہ دکھاتے رہتے ہیں۔ کورونا ویکسین ہو، لاک ڈاؤن ہو یا ملک کی معاشی حالت کو بہتر کرنے کی بات ہو، ہر بار راہل گاندھی مرکزی حکومت کو صلاح دیتے رہتے ہیں۔
View more
Fri, 11 Jun 2021 21:09:55
شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے نور باغ علاقے میں جمعرات کی شب آگ کی ایک خوف ناک واردات میں قریب ڈیرھ درجن رہائشی مکان خاکستر ہوگئے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع بارہمولہ کے نور باغ علاقے کی شیخ کالونی میں جمعرات کی شب آگ نمودار ہوئی جس کے شعلوں نے چشم زدن میں پوری کالونی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
View more
Fri, 11 Jun 2021 21:02:32
کانگریس پارٹی نے جمعے کے روز جموں وکشمیر میں بھی ایندھن اور اشیائے خوردنی کی مہنگائی کے خلاف علامتی احتجاج درج کیا۔پارٹی نے جمعہ کے روز ایندھن اور اشیائے خوردنی کی مہنگائی کے خلاف ملک گیر علامتی احتجاج درج کرنے کا اعلان کیا تھا۔
View more
Fri, 11 Jun 2021 20:58:59
کانگریس کے سابق صدر اور رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی مرکزی حکومت اور وزیر اعظم نریندر مودی کو لگاتار تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ آج انھوں نے ایک بار پھر ٹوئٹ کر کے اشاروں اشاروں میں وزیر اعظم پر حملہ کیا۔ انھوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ’’سچ سے، سوالوں سے، کارٹون سے، وہ سب سے ڈرتا ہے۔‘‘
View more
Fri, 11 Jun 2021 20:56:07
راجستھان میں کانگریس نے بڑھتی مہنگائی، پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کے خلاف آج دارالحکومت جے پور سمیت تمام اضلاع میں مرکز کی مودی حکومت کے خلاف پٹرول پمپوں کے سامنے دھرنا مظاہرہ کیا۔
View more
Fri, 11 Jun 2021 20:50:40
تعلقہ کے ماروکیری پنچایت حدود کے کیترے میں ایک آٹو ڈرائیور نے اپنے مکان کے قریب واقع ایک درخت سے لٹک کر خودکشی کرلی جس کی شناخت سومیّا گونڈا (48) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ واردات جمعہ کو پیش آئی ۔
View more
Fri, 11 Jun 2021 20:48:24
آسام کے وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا سرما کے اس بیان پر تنازعہ پیدا ہو گیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ مہاجر مسلمان اپنی آبادی کو قابو میں رکھیں تاکہ سماجی سمائل کو حل کیا جا سکے۔
View more