Tue, 05 Jul 2022 18:44:07
ہندوستان کی معاشی راجدھانی ممبئی، ساحلی علاقہ کونکن اور ریاست کے دیگر حصوں میں پیر کی شب سے زوردار بارش کا نظارہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ اس موسلادھار بارش سے مختلف علاقوں کے کئی شہر اور گاؤں زیر آب ہو گئے ہیں۔
View more
Tue, 05 Jul 2022 18:39:38
کرناٹک اینٹی کرپشن بیوروکے عہدیداروں نے منگل کے دن غیرمتناسب اثاثوں کی انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ(ای ڈی) رپورٹ پر کانگریس رکن اسمبلی بی زیڈ ضمیر احمد خان کے 5 مقامات پر بہ یک وقت دھاوے کئے۔
View more
Tue, 05 Jul 2022 18:37:30
کرناٹک ہائی کورٹ کے جج جسٹس ایچ پی سندیش نے پیر کے دن حکام پر یہ کہتے ہوئے تنقید کی کہ اینٹی کرپشن بیورو(اے سی بی) کے خلاف ریمارکس پر انہیں تبادلہ کی دھمکی دی گئی ہے۔
View more
Tue, 05 Jul 2022 18:34:05
کرناٹک کے ضلع کے ہریور میں مسجد سے لوٹ رہے ایک نمازی پر سنگھ پریوار سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے جان لیوا حملہ کیا ہے، جس کے بعد زخمی شخص کو علاج کے لئے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے ۔
View more
Tue, 05 Jul 2022 18:21:51
اترپردیش میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت کے 100دنوں کا میعاد کار پورا ہونے پر منائے گئے جشن پر طنز کرتے ہوئے بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ یوگی حکومت غربی، بے روزگاری اور مہنگائی جیسے مسائل کو کنٹرول کرنے میں ناکام رہی ہے۔
View more
Tue, 05 Jul 2022 18:18:15
کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے ایک بار پھر گڈز اینڈ سروس ٹیکس (جی ایس ٹی) کے حوالہ سے وزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے پیر کے روز ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا، "ہیلتھ انشورنس پر جی ایس ٹی 18 فیصد، اسپتال کے کمروں پر جی ایس ٹی 5 فیصد، ہیروں پر جی ایس ٹی 1.5 فیصد۔ 'گبر سنگھ ٹیکس' اس بات کی تکلیف دہ یاد دہانی ہے کہ وزیر اعظم کس کی پرواہ کرتے ہیں۔"
View more
Tue, 05 Jul 2022 18:15:02
مہاراشٹر حکومت کو لے کر شیوسینا لیڈر سنجے راؤت نے بڑا بیان دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ شیوسینا کو مکمل بھروسہ ہے کہ اگر وسط مدتی انتخاب ہوگا تو ہم 100 نشستیں جیتیں گے۔
View more
Tue, 05 Jul 2022 13:52:47
کنداپور کے قریب تفریحی مقام تراسی سے بھٹکل آنے کے دوران ایک کار حادثہ کا شکار ہوگئی جس میں موجوو تین لوگ زخمی ہوگئے ہیں، تینوں کو کنداپور اسپتال لے جایا گیا ہے۔
View more
Tue, 05 Jul 2022 12:33:00
ریاست کے ساحلی علاقہ کے شمالی کینرا، اُڈپی اور جنوبی کینرا کے علاوہ کوڈاگو، چکمگلورو اور شیموگہ جیسے اضلاع زبردست بارش کی زد میں آ گئے ہیں ۔ جس کے نتیجے میں کئی علاقوں سے نقصانات کی خبریں بھی موصول ہورہی ہیں، جبکہ بارش کے نتیجے میں اب تک دو لوگوں کی موت واقع ہوئی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy