Wed, 06 Jul 2022 20:39:44
کولکاتا پولیس نے بدھ کے روز ایک بار پھر معطل بی جے پی لیڈر نوپور شرما کو نوٹس جاری کر 11 جولائی کو نارکیلڈانگا پولیس اسٹیشن میں پوچھ تاچھ کے لیے موجود رہنے کی ہدایت دی ہے۔
View more
Wed, 06 Jul 2022 20:31:43
مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ مختار عباس نقوی وزیر اعظم نریندر مودی کی کابینہ میں اقلیتی وزارت کا چارج سنبھال رہے تھے۔ وہ پچھلی حکومت میں مرکزی وزیر تھے۔ ان کی راجیہ سبھا کی میعاد اس ماہ ختم ہو رہی ہے۔ بی جے پی نے انہیں راجیہ سبھا کا ٹکٹ نہیں دیا تھا جس کے بعد یہ طے ہو گیا تھا کہ انہیں کابینہ سے استعفیٰ دینا پڑے گا۔
View more
Wed, 06 Jul 2022 20:25:26
ہندوستان میں بے روزگاری کی شرح ایک بار پھر بڑھ گئی ہے، اس کی شرح جون 2022 ماہ میں 7.8 فیصد پر پہنچ گئی جب کہ گزشتہ ماہ یعنی مئی میں 7.12 فیصد تھی۔ سنٹر فار مانیٹرنگ انڈین اکونومی (سی ایم آئی ای) کےذریعہ پیر کے روز جاری رپورٹ میں یہ تازہ اعداد و شمار پیش کیے گئے ہیں۔
View more
Wed, 06 Jul 2022 20:22:18
ہندوستان کے لیفٹیننٹ جنرل موہن سبرامنیم کو جنوبی سوڈان میں اقوام متحدہ کے مشن (یو این ایم آئی ایس ایس) آرمی کا نیا کمانڈر مقرر کیا گیا ہے۔ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیرس نے بدھ کو یہ اعلان کیا۔ لیفٹیننٹ جنرل سبرامنیم ہندوستان کے لیفٹیننٹ جنرل شیلیش تنیکر کی جگہ لیں گے۔
View more
Wed, 06 Jul 2022 20:19:17
ہماچل پردیش میں بھاری بارشوں کے درمیان بادل پھٹنے کے بعد سیلاب اور لینڈ سلائڈنگ نے تباہی مچا دی ہے۔ شملہ میں لینڈ سلائڈنگ کے سبب ایک خاتون کی موت ہوگئی۔
View more
Wed, 06 Jul 2022 20:16:39
پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کولگام انکاؤنٹر کے دوران دو ملی ٹنٹوں کے سرنڈر کرنے پر ان کے اہلخانہ کی کوششوں اور سیکورٹی فورسز کے تعاون کی سراہنا کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اسں نوعیت کی کاوشیں جاری رہنی چاہئے تاکہ بندوق اٹھانے والے نوجوانوں کو جینے کا دوسرا موقع مل سکے۔
View more
Wed, 06 Jul 2022 20:16:27
کرناٹک کے اضلاع خاص طور پر ساحلی علاقوں میں بدھ کے روز بھی لگاتار اور بھاری بارش جاری رہی۔ شدید بارش کی وجہ سے جنوبی کنڑا ضلع کے کئی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کی اطلاعات ملی ہیں۔ درخت اُکھڑ گئے ہیں ۔ سڑکوں اور گھروں کے سامنے سیلابی صورتحال ہے۔ دکشن کنڑ اکے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر راجیندر کے وی نے آج بدھ کی طرح کل جمعرات کو بھی ضلع کے تمام آنگن واڑیوں، اسکولوں اور کالجوں میں تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ اس
View more
Wed, 06 Jul 2022 20:10:44
) کرناٹک ہائی کورٹ کے جج ایچ پی سندیش نے الزام عائد کیا ہے کہ اینٹی کرپشن بیورو (اے سی بی) کے ایڈیشنل پولیس ڈائریکٹر جنرل (اے ڈی پی) کی سرزنش کرنے پر انہیں تبادلہ کی دھمکی دی گئی ہے۔ اس پر راہل گاندھی نے رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کی بدعنوان حکومت کا پردہ فاش کرنے والے جج کو دھمکی دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی یکے بعد یگرے اداروں کو تباہ کر رہی ہے۔
View more
Wed, 06 Jul 2022 18:58:27
بھٹکل اور ضلع اُترکنڑا سمیت تینوں ساحلی اضلاع میں زوردار بارش کا سلسلہ جاری ہے اور بعض علاقوں سے نقصانات کی بھی خبریں موصول ہورہی ہیں، اس درمیان میٹرولوجیکل دپارٹمنٹ نے اُترکنڑا، اُڈپی اور دکشن کنڑا تینوں اضلاع میں اگلے چوبیس گھنٹوں میں تیز سے زیادہ تیز بارش ہونے کی پیشن گوئی جاری کی ہے اور ان اضلاع میں 204 ملی میٹر سے بھی زیادہ بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy