Tue, 05 Jul 2022 10:48:41
پٹنہ کے نیپالی نگر اور راجیو نگر میں دو دنوں تک بلڈوزر کارروائی کے بعد پٹنہ ہائی کورٹ نے پیر کے روز ان دونوں ہی علاقوں میں کارروائی پر روک لگا دی۔ افسران کا کہنا ہے کہ ان دونوں علاقوں میں لوگوں نے سرکاری زمین پر قبضہ کر لیا ہے۔ عدالت نے دو دن کے لیے انہدامی کارروائی پر روک لگانے کی ہدایت دیتے ہوئے پٹنہ کے ضلع مجسٹریٹ چندرشیکھر سنگھ کو بھی پیش ہونے کی ہدایت دی ہے۔
View more
Mon, 04 Jul 2022 22:39:28
سنیوکت کسان مورچہ (ایس کے ایم) یعنی ملک کی 40 سے زیادہ کسانوں کی تنطیموں نے مودی حکومت کی جانب سے کی جا رہی دھوکہ دہی کے خلاف 31 جولائی کو ملک گیر’چکہ جام‘ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
View more
Mon, 04 Jul 2022 22:31:23
پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت مان نے پیر کو اپنی کابینہ کی پہلی توسیع کرتے ہوئے دوسری بار رکن اسمبلی منتخب ہوئے امن اروڑا سمیت 5 اراکین اسمبلی کو اپنی کابینہ میں شامل کیا۔
View more
Mon, 04 Jul 2022 22:28:29
ہوٹل اور ریستوراں میں وصولے جانے والے سروس چارج سے متعلق کئی بار لوگوں کی شکایتیں سامنے آ چکی ہیں۔ اس سلسلے میں ایک بڑی راحت ملنے والی ہے۔
View more
Mon, 04 Jul 2022 22:23:16
دہلی اسمبلی کے مانسون اجلاس کے پہلے دن پیر کو عآپ حکومت نے وزراء، اراکین اسمبلی، چیف وہپ، اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر اور حزب مخالف لیڈر کی تنخواہ اور بھتوں میں اضافہ کرنے کی تجویز کو پاس کر دیا۔ عآپ حکومت کی تجویز کو مرکزی حکومت نے بھی اس سال مئی میں منظوری دے دی تھی، جس سے اس کو اسمبلی میں پیش کرنے کا راستہ صاف ہو گیا تھا۔
View more
Mon, 04 Jul 2022 21:11:57
کولار میں جمعہ کے روز اُدے پور واقعے کو لے کر منعقدہ احتجاج میں ہندو تنظیموں کی طرف سے پھر ایک بار شان رسالتؐ میں گستاخی اور قرآن شریف کی کھلے عام بے حرمتی کا معاملہ سامنے آنے پر مجلس اصلاح و تنظیم بھٹکل نے سخت تشویش کا اظہار کیا ہے اور نوپور شرما کی حمایت کرتے ہوئے کی گئی اشتعال انگیزی کی سخت مذمت کی ہے۔
View more
Mon, 04 Jul 2022 17:48:37
زیادہ نہیں، محض 8 روز ہی گزرے ہیں کہ 24 جون کو سپریم کورٹ نے پردھان سیوک کو گجرات فساد سے متعلق کلین چیٹ دیتے ہوئے سماجی جہدکار تیستا سیتلواڈ پر کچھ اعتراض ظاہر کیا۔ یہ اعتراضات ان کے قانونی اورعدالتی عمل سے متعلق تھے جو نہ صرف ہر شہری کا بنیادی حق ہے بلکہ حصولِ انصاف کے لیے ناگزیر بھی ہے۔
View more
Mon, 04 Jul 2022 17:43:03
پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا الزام ہے کہ ملک کی حکمران جماعت اپنے ایجنڈے کو دوام بخشنے کے لئے مجرمانہ عناصر کو استعمال کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اودے پورکے قاتل اور راجوری میں گرفتار لشکر کے جنگجو دونوں کو بی جے پی کے ساتھ تعلقات تھے۔
View more
Mon, 04 Jul 2022 17:39:56
مسلح افواج میں بھرتی سے متعلق ’اگنی پتھ اسکیم‘ کو چیلنج کرنے والی عرضی پر سپریم کورٹ آئندہ ہفتہ سماعت کرنے کے لئے رضامند ہو گیا ہے۔ جستس اندرا بنرجی اور جسٹس جے کے ماہیشوری کی تعطیل بنچ نے کہا کہ گرمائی تعطیلات کے بعد عدالت عظمیٰ کے دوبارہ کھلنے پر عرضیوں کو اگلے ہفتہ مناسب بنچ کے سامنے پیش کیا جائے گا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy