Thu, 07 Jul 2022 19:40:18
موسلا دھار بارش کے پیش نظر محکمہ موسمیات نے 7 جولائی کو ساحلی علاقہ کے لئے جو ریڈ الرٹ جاری کیا تھا اس میں اب مزید 48 گھنٹوں کی توسیع کرتے ہوئے 8 اور 9 جولائی تک ضلع شمالی کینرا ، اڈپی اور جنوبی کینرا کے لئے ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے ۔
View more
Thu, 07 Jul 2022 19:37:10
مقامی لوگوں کو ندی پار کروانے کے لئے استعمال ہونے والی ایک کشتی تکنیکی خرابی کی وجہ سے 5 مسافروں کے ساتھ گنگاولی ندی کے پھنس گئی ۔
View more
Thu, 07 Jul 2022 13:40:01
مزدوروں کے شیڈ پر اچانک پہاڑی چٹان گرنے کے نتیجے میں شیڈ کے اندر موجود چار مزدوروں میں سے تین کی موت واقع ہو گئی جبکہ ایک زخمی ہوگیا جسے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ حادثہ مینگلور سے قریب 30 کلو میٹر دور بنٹوال تعلقہ کے پنجی کّلو دیہات میں بدھ کی شام قریب آٹھ بجے پیش آیا۔
View more
Thu, 07 Jul 2022 13:17:53
جمعرات کو لاکھوں عازمین کے قدم مقدس شہر مکہ سے منیٰ کی طرف بڑھنے شروع ہو گئے۔ مناسک حج کا آج سے آغاز ہو گیا ہے اور اس کے لیے حکومت سعودی عربیہ نے سبھی تیاریاں پہلے سے ہی مکمل کر لی ہیں۔ آج سبھی عازمین حج منیٰ پہنچ جائیں گے تاکہ وہاں ترویہ کا دن گزاریں۔ قابل ذکر ہے کہ حکام نے اس بار 10 لاکھ مسلمانوں کو حج ادائیگی کی اجازت دی ہے جن میں سے 8.50 لاکھ سعودی عرب سے باہر کے ہیں۔
View more
Thu, 07 Jul 2022 12:02:53
سری لنکا میں معاشی بحران پر قابو پانا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔ لگاتار بڑھ رہی مہنگائی سے عوام بے حال ہیں اور بنیادی ضروریات کی چیزیں بھی اب بڑی مشکل سےہی مل پا رہی ہیں۔ کئی کنبوں کے لیے کھانے کا انتظام کرنا بھی مشکل ہو گیا ہے۔
View more
Thu, 07 Jul 2022 11:51:41
ممبئی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں خوب بارش ہو رہی ہے۔ زبردست بارش کی وجہ سے معمولات زندگی درہم برہم ہے۔ لگاتار ہو رہی بارش کے سبب کئی علاقوں میں آبی جماؤ کا نظارہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ پانی بھرنے کی وجہ سے اندھیری سَب وے کو بھی بند کرنے کی نوبت آ گئی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ کئی بسوں کے راستے بھی بدلنے پڑ گئے ہیں۔
View more
Thu, 07 Jul 2022 11:36:27
مہارشٹر میں ایک بار پھر سیاسی ہلچل بڑھتی ہوئی نظر آ رہی ہے۔ شیوسینا اراکین اسمبلی میں ٹوٹ پھوٹ کے بعد، اب اراکین پارلیمنٹ میں بھی ٹوٹ پھوٹ کے آثار دکھائی دے رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ادھو ٹھاکرے کی قیادت والی شیوسینا نے بدھ کے روز راجن وِچارے کو رکن پارلیمنٹ بھاؤنا گولی کی جگہ لوک سبھا میں پارٹی کا چیف وہپ نامزد کر دیا ہے۔
View more
Thu, 07 Jul 2022 11:32:40
ہندوستانی فضائیہ کے لیے منتخب امیدواروں کے ایک گروپ نے بدھ کے روز دہلی ہائی کورٹ کا رخ کیا اور مرکز کے ذریعہ شروع نئی اسکیم کے تحت تقرری نہ کیے جانے کی گزارش کی۔
View more
Thu, 07 Jul 2022 11:12:37
چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ بھوپیش بگھیل نے کھاد کی کمی اور چھتیس گڑھ سے گزرنے والی 18 ٹرینیں رد ہونے پر مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ وزیر اعلیٰ بگھیل نے کہا کہ مرکزی حکومت کسانوں کے لیے کھاد کی فراہمی نہیں کر رہی ہے جس کی وجہ سے جتنا ہم نے ڈیمانڈ کیا ہے اس کا 75 فیصد کھاد ہی مل پایا ہے۔ ہمارے افسران لگاتار لگے ہوئے ہیں کہ کھاد کی فراہمی ہو، لیکن ابھی تک مسئلہ کا حل نہیں نکل سکا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy