Mon, 04 Jul 2022 17:28:32
گیان واپی مسجد معاملہ میں پیر کے روز ضلع عدالت میں سماعت کی گئی۔ سماعت کے دوران مسلم فریق کے وکیل ابھے ناتھ یادو نے اپنے دلائل پیش کئے۔
View more
Mon, 04 Jul 2022 12:44:58
مہاراشٹر میں ایکناتھ شندے کی حکومت نے اسمبلی میں 99 کے مقابلہ میں 164 ارکان نے ایکناتھ شندے کی حمایت کی۔ جبکہ 8 ارکان اسمبلی غیر حاضر رہے جس میں کانگریس کے پانچ، سماجوادی پارٹی کے 2 اور مجلس اتحاد المسلمین کا ایک رکن اسمبلی شامل ہیں۔ اسپیکر کا ووٹ شمار نہیں ہوا، ورنہ شندے کی حمایت میں ارکان اسمبلی کی تعداد 165 ہو جاتی۔ تحریک اعتماد کے خلاف ڈالے گئے 99 ووٹ ایم وی اے (مہا وکاس اگھاڑی) کی
View more
Mon, 04 Jul 2022 12:32:35
روایتی طرز پر ندی سے ریت نکالنے والا مزدور کشتی کو ندی سے کنارے پر لانے کی کوشش میں پانی میں گر کر بہہ گیا تھا ، جسے تلاش کرنے کی کوششیں ابھی تک کامیاب نہیں ہوئیں ۔
View more
Mon, 04 Jul 2022 12:29:33
ٹھیکے کی بنیاد پر بلدی اداروں میں خدمات انجام دینے والے صفائی کرمچاری ، سپروائزرس ، گاڑیوں کے ڈرائیورس وغیرہ نے مختلف مطالبات کے ساتھ جو ہڑتال شروع کی ہے وہ آج چوتھے دن میں داخل ہوگئی ۔
View more
Mon, 04 Jul 2022 12:25:10
سنجیوا پاڈو گاوں کے تالے موگارو نامی مقام پر نیتراوتی ندی میں تیرنے کے لئے جانے والے 5 طالب علموں کے گروپ میں سے ایک طالب ندی میں ڈوب کر ہلاک ہوگیا ۔ جبکہ بقیہ چار طالب علموں کو مقامی افراد نے بچا لیا ۔ ان میں ہرشا نامی طالب علم کو علاج کے لئے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے ۔
View more
Mon, 04 Jul 2022 11:21:47
شہر بنگلور و جو ایشیاء کے سب سے تیز رفتار ترقی کرنے والے شہرو ں میں شمار کیا جاتا ہے، اس شہر کو پاک و صاف رکھنے کے لئے دن رات محنت کرنے والے صفائی کارکنوں کی مانگوں کے تئیں ریاستی حکومت کی لاپروائی پر سابق ریاستی وزیر اورچامراج پیٹ کے رکن اسمبلی ضمیر احمد خان نے شدید نکتہ چینی کی ہے اور کہا ہے کہ صفائی کارکنوں کی مانگوں کو حکومت کی طرف سے جب تک پورا نہیں کیا جاتا ان کارکنوں کے احتجاج کی وہ بھرپور
View more
Mon, 04 Jul 2022 11:17:39
بنگلورو شہر کی چامراج پیٹ عید گاہ کی ملکیت کے متعلق ریاستی وقف بورڈ کی طرف سے بی بی ایم پی کو دستاویزات دے دئیے جانے اور ان کا جائزہ لینے کے بعد بی بی ایم پی چیف کمشنر کی طرف سے اس بات کے اعلان کے بعد بھی کہ وقف بورڈ کی طرف سے جود ستاویزات دئیے گئے ہیں وہ درست ہیں تو عید گاہ کی ملکیت کے حساب سے اس زمین کا کھاتہ متعلقہ وقف ادارے کو دیا جائے گا،
View more
Mon, 04 Jul 2022 11:13:12
کانگریس اور دیگر اپوزیشن پارٹیوں کے صدارتی امیدوار یشونت سنہا نے بنگلور میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے لئے کسی ربر اسٹامپ صدر کی ضرورت نہیں ہے بلکہ ملک کو ایک ایسے صدر کی ضرورت ہے جو عوام کے حق میں بولے ۔ یشونت سنہا نے یہ بھی کہا کہ صدر ایسا ہونا چاہئے جو ملک میں برٹیش دور سے چلے آرہے ملک بغاوت کے قانون کو منسوخ کرے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy