Fri, 08 Jul 2022 18:35:22
جوئیڈا تعلقہ کے انشی گھاٹ پر بار بار چٹانیں کھسکنے کے واقعات پیش آنے کے بعد ڈپٹی کمشنر مولئ موہیلن نے اس راستے پر روزانہ شام 7 بجے سے صبح 7 بجے تک موٹر گاڑیوں کی آمد و رفت پر پابندی لگا دی ہے ۔ اس کی وجہ سے جوئڈا - لونڈا ریاستی ہائی وے 34 رات کے وقت بند رہے گا۔
View more
Thu, 07 Jul 2022 22:12:17
) ضلع کے کیرور ٹاؤن میں چھیڑ چھاڑ کے ایک معاملے کے بعد دو فرقوں کے رمیان ہوئے تشدد کے بعد متاثرہ کیرور ٹاون میں امتناعی احکامات نافذ کئے گئے ہیں اور حالات پر قابو پالیا گیا ہے۔ باگل کوٹ کے ایس پی جئے پرکاش نے بتایا کہ چہارشنبہ کی شام کو بادامی تعلقہ کے کیرور میں چھیڑ خانی کو لے کر ہوئے تصادم میں دو بھائیوں سمیت چار لوگ زخمی ہوگئے تھے بعد میں آگ زنی اور توڑ پھوڑ شروع ہوگئی۔ جس کے نتیج
View more
Thu, 07 Jul 2022 22:09:15
برطانیہ میں طویل جدوجہد کے بعد بالآخر بورس جانسن نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ عہدے سے مستعفی ہوتے ہوئے بورس جانسن نے کہا کہ جب تک اس عہدے پر کسی دوسرے لیڈر کا انتخاب نہیں ہو جاتا اس وقت تک وہ برطانیہ کے وزیر اعظم بنے رہیں گے۔
View more
Thu, 07 Jul 2022 22:06:40
کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے بے روزگاری کے تعلق سے حکومت پر سخت حملہ کرتے ہوئے جمعرات کو کہا کہ مودی حکومت زمین پر کوئی کام کرنے کے بجائے صرف اشتہارات اور جملے بازی کرتی ہے اور اس سے کسی کا بھلا نہیں ہوتا ہے۔
View more
Thu, 07 Jul 2022 22:03:46
کانگریس نے کہا ہے کہ حکومت کی پالیسی کچھ بڑے صنعتی گھرانوں کی پرورش کر کے کسانوں اور غریبوں کا استحصال کرنا ہے، اس لیے وہ کسانوں سے کیے گئے وعدوں کو پورا کرنے کے بجائے انہیں دھوکہ دے کر پچھلے دروازے سے زراعت مخالف قانون لا رہی ہے۔
View more
Thu, 07 Jul 2022 21:59:59
روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کے سبب یوکرین میں پڑھائی کر رہے ہندوستانی طلبا کو وطن واپس لوٹے تین ماہ سے زیادہ وقت ہو گیا ہے، لیکن اب بھی ان کا مستقبل تاریک نظر آ رہا ہے۔ اپنے مطالبات کو لے کر کئی بار سڑکوں پر اتر چکے ان طلبا کی ایک مہینے بعد بھی کوئی سماعت نہیں ہوئی ہے۔ اس سرد مہری سے طلبا کو اپنے مستقبل کی فکر ستانے لگی ہے۔
View more
Thu, 07 Jul 2022 21:55:52
چھتیس گڑھ میں کوئلہ مافیاؤں کے خلاف حکومت نے کارروائی شروع کر دی ہے۔ سرکاری محکموں نے کئی کوئلہ ڈپو سے لے کر واشریوں پر سختی کی ہے۔
View more
Thu, 07 Jul 2022 21:52:24
سعودی عرب میں لبَّیک اللّهمّ لبَّیک کی روح پرور صداؤں کے ساتھ آج صبح مناسک حج کا آغاز ہو گیا۔ حجاج کرام خانہ کعبہ میں نماز فجر ادا کرنے کے بعد احرام باندھ کر منی پہنچ گئے، جہاں دنیا کی سب سے بڑی خیمہ بستی بنائی گئی ہے۔
View more
Thu, 07 Jul 2022 21:01:59
سپریم کورٹ نے یوپی پولیس کی ایف آئی آر کے خلاف آلٹ نیوز کے شریک بانی محمد زبیر کی عرضی کو منظور کرتے ہوئے جمعہ کو سماعت کے لیے فہرست بند کرنے کا حکم دیا ہے۔ محمد زبیر نے ایف آئی آر رد کرنے کے الٰہ آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج پیش کیا ہے۔ بنچ نے اس معاملے کو جمعہ کو فہرست بند کرنے پر اتفاق ظاہر کیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy