Sat, 09 Jul 2022 00:46:02
مًینگلور کے قریب سورتکل پولس تھانہ حدود کے ہونّا کٹّے سگنل پر رُکی ہوئی اومنی کار پر اچانک پیچھے سے آرہی لاری بے قابو ہوکر اُلٹ گئی جس کے نتیجے میں اومنی ڈرائیور کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔ ڈرائیور کی شناخت کُلائی گوکل نگر کے رہائشی لوکناتھ (38) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ حادثہ جمعہ کی دوپہر کو پیش آیا۔
View more
Fri, 08 Jul 2022 23:06:26
طالبان حکومت اور متحدہ عرب امارات خلیجی ملک کے لیے کابل ایئرپورٹ اور افغانستان کے کئی دوسرے ہوائی اڈے کو چلانے کے لیے معاہدہ کرنے کے لیے تیار ہیں جس کا اعلان آئندہ ہفتوں کے اندر کیا جا سکتا ہے۔
View more
Fri, 08 Jul 2022 23:00:06
حجاج کرام کے قافلے 9 ذی الحجہ کو غروب آفتاب کے بعد مغرب کی نماز ادا کیے بغیر میدان عرفات سے مزدلفہ کے لیے روانہ ہو گئے۔
View more
Fri, 08 Jul 2022 22:51:47
جاپان کے سابق وزیر اعظم شنزو آبے پر قاتلانہ حملہ کیا گیا ہے۔ نارا شہر میں انہیں اس وقت گولی ماری گئی جب وہ ایک سڑک پر لوگوں سے خطاب کر رہے تھے۔ تقریر کے دوران ایک نامعلوم شخص نے انہیں پیچھے سے گولی ماری۔ پولیس نے شنزو آبے پر حملہ کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔
View more
Fri, 08 Jul 2022 22:46:58
فیکٹ چیکر اور آلٹ نیوز کے شریک بانی محمد زبیر کو سپریم کورٹ سے راحت ملی ہے۔ سپریم کورٹ نے زبیر کو عبوری ضمانت دینے کا فیصلہ سنایا ہے۔ اس کے علاوہ زبیر کی درخواست پر سپریم کورٹ نے یوپی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب بھی طلب کیا ہے۔
View more
Fri, 08 Jul 2022 22:44:45
پاکستان میں گزشتہ تین ہفتوں کے دوران طوفانی بارشوں کے نتیجے میں کم از کم 97 افراد جان بحق اور 101 دیگر زخمی ہو چکے ہیں۔
View more
Fri, 08 Jul 2022 22:39:02
جموں و کشمیر انتظامیہ نے پولیس سب انسپکٹروں کی حالیہ بھرتی لسٹ کو منسوخ کرکے اس میں سینٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن (سی بی آئی) کے ذریعے تحقیقات کرانے کی سفارش کی ہے۔
View more
Fri, 08 Jul 2022 22:34:09
کانگریس کی مدھیہ پردیش یونٹ کے ریاستی صدر کمل ناتھ نے شیوراج سنگھ چوہان پر جھوٹ بولنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت کے 15 ماہینے میں کیے گئے ترقیاتی کام شیوراج حکومت کے 15 سال پر بھاری ہیں۔
View more
Fri, 08 Jul 2022 22:20:11
چنڈی گڑھ کے سیکٹر-9 واقع آل گرلس کارمیل کانوینٹ اسکول میں 250 سال قدیم پیپل کا درخت گرنے سے ایک طالبہ کی موت ہو گئی جب کہ 14 دیگر زخمی ہو گئے۔ تقریباً 70 فیٹ اونچا درخت اکھڑ گیا اور اس کے نیچے کھیل رہے اسکولی بچے اس کی زد میں آ گئے۔ ایک طالب علم اور ایک خاتون کنڈکٹر کی حالت سنگین بتائی جا رہی ہے۔ ہیریٹج ٹری کو مرکز کے زیر انتظام خطہ کی انتظامیہ کے ذریعہ تحفظ فراہم کیا گیا تھا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy