Mon, 11 Jul 2022 20:34:32
تعلقہ کے ناگپا نائک روڈ پر واقع ایک مکان کے کمپاونڈ کی خالی جگہ پر بیچنے کی نیت سے رکھے گئے بھینس کے گوشت کو پولس نے ضبط کرتے ہوئے ایک شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔
View more
Mon, 11 Jul 2022 19:13:22
ضلع اُڈپی کے کارکلا میں پیش آئے ایک سڑک حادثہ میں ڈرائیور اُس وقت معجزانہ طور پر محفوظ رہ گیا جب اس کی کار بے قابو ہوکر ایک چاول کی کھیت میں جاگری۔ حادثہ کارکلا کے ہنچین کٹے پیدلومارو نامی مقام پر پیر کو پیش آیا۔
View more
Sun, 10 Jul 2022 18:45:14
بھٹکل سمیت پورے ملک میں آج عید الاضحیٰ منائی جارہی ہے، اور اِس بار غالباً کافی سالوں بعد ملک کے مسلمان عید الاضحیٰ ایک ساتھ منارہے ہیں۔ چونکہ کرناٹک، کیرالہ، مہاراشٹرا اور ملک کے دیگر کئی حصوں میں اس وقت موسلادھار بارش ہورہی ہے، زیادہ تر شہروں اور علاقوں میں عیدگاہ کے بجائے جامع مساجد میں ہی عید کی دوگانہ ادا کی گئی ۔
View more
Sat, 09 Jul 2022 23:53:43
بھٹکل میں موسلادھار بارش کے چلتے کوپّا قصبہ کے ہیگّدّے نامی مقام پر پہاڑی چٹان کھسک کر سڑک پر گرنے سے علاقہ کے لوگوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اور بارش کا سلسلہ جاری رہنے کی صورت میں یہاں مزید پہاڑی چٹانیں یا پہاڑ پر سے مٹی کا ملبہ نیچے گرنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ جس کی وجہ پنچایت کی طرف سے یہاں کے لوگوں کو ہنگامی طور پر محفوظ مقامات کی طرف منتقل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
View more
Sat, 09 Jul 2022 13:22:56
بی جے پی رکن پارلیمنٹ ورون گاندھی نے ایک بار پھر مودی حکومت کو رسوئی گیس کی بڑھتی قیمتوں کے لیے تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ طویل وقت سے عوامی ایشوز کو اٹھانے اور اس کے لیے اپنی حکومت کو بھی تنقید کا نشانہ بنانے والے ورون گاندھی نے 9 جولائی کو کیے گئے ٹوئٹ میں بتایا ہے کہ غریبوں کے لیے سلنڈر اب بس سجاوٹ کی چیز بن کر رہ گیا ہے۔
View more
Sat, 09 Jul 2022 12:22:08
بھٹکل سمیت ملک کے دیگر سبھی شہروں میں کل اتوار سے عیدالاضحیٰ منائی جارہی ہے، البتہ دبئی، مسقط ، سعودی عربیہ اور دیگر خلیجی ممالک میں آج 9 جولائی سنیچر سے عید الاضحیٰ منائی جارہی ہے۔
View more
Sat, 09 Jul 2022 12:05:29
یوکرین پر روسی حملہ کئی ماہ سے جاری ہے۔ کبھی حملے میں نرمی دیکھنے کو ملتی ہے تو کبھی اچانک حملہ تیز کر دیا جاتا ہے۔ عالمی سطح پر روس کی زبردست تنقید ہو رہی ہے، لیکن اس کے باوجود جنگ ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا ہے۔
View more
Sat, 09 Jul 2022 11:57:51
ہندوستان میں ایک بار پھر بغیر سبسیڈی والے گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 50 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اس اضافہ کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر دہلی میں 1053روپے، ممبئی میں 1052.50 روپے اور چنئی میں 1068.50 روپے میں دستیاب ہوگا۔ اس سال رسوئی گیس کی قیمتوں میں یہ چوتھا اضافہ ہے۔
View more
Sat, 09 Jul 2022 11:52:36
حج کے رکن اعظم وقوف عرفہ کی ادائیگی کے دوران مسجد نمرہ سے عرفات کے مقدس مقام پر موجود10لاکھ سے زائد حجاج کرام اور آن لائن پوری دنیا کو شیخ محمد بن عبد الکریم العیسی نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی اقدارکا تقاضہ ہے کہ جو چیز نفرت کاباعث بنے اس سے دور ہو جائیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy