Wed, 13 Jul 2022 11:22:47
مہاراشٹر میں بارش اور سیلاب نے زبردست تباہی مچائی ہے، جس کے سامنے ہر کوئی بےبس اور لاچار نظر آ رہا ہے۔ مہاراشٹر میں سیلاب کی وجہ سے اب تک 84 لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ دریں اثنا، ہندوستان کے محکمہ موسمیات نے مہاراشٹر کے 6 اضلاع میں ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔ ناسک اور ناگپور میں سب سے زیادہ بتاہی نظر آ رہی ہے۔ ندیاں اپھان پر ہیں اور سیلاب میں عمارتیں اور گاڑیاں ڈوب گئی ہیں۔
View more
Wed, 13 Jul 2022 11:19:24
سری لنکا کے صدر گوٹبایا راج پکشے نے اپنے استعفیٰ نامہ پر دستخط کر دیا ہے اور پارلیمانی سربراہ بدھ کے روز ملک کے سامنے اس کا اعلان کریں گے۔ صدر نے استعفیٰ نامہ پر دستخط کیا اور ایک سینئر سرکاری افسر کے حوالے کر دیا۔ جلد ہی اسے پارلیمانی اسپیکر کے حوالے کیا جائے گا۔
View more
Wed, 13 Jul 2022 11:13:43
کانگریس نے تنظیم کو مضبوط کرنے اور ’بھارت جوڑو یاترا‘ کا خاکہ تیار کرنے کی پالیسی طے کرنے کے لیے جمعرات یعنی 14 جولائی کو پارٹی کے سبھی جنرل سکریٹریز، ریاستی انچارج اور صدور کی میٹنگ بلائی ہے۔ کانگریس 2 اکتوبر سے کنیاکماری سے کشمیر تک ’بھارت جوڑو پد یاترا‘ شروع کرے گی۔
View more
Wed, 13 Jul 2022 11:11:08
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) منی لانڈرنگ کے ایک معاملے میں دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین کی بیوی پونم جین کو گرفتار کر سکتی ہے، ذرائع نے منگل کو یہ جانکاری دی۔
View more
Wed, 13 Jul 2022 11:08:09
دہلی ہائی کورٹ نے منگل کو آئین کے سیکشن 12 کے تحت پی ایم کیئرس فنڈ کو ایک ’سرکاری‘ فنڈ قرار دینے کے مطالبہ والی عرضی پر وزیر اعظم دفتر (پی ایم او) سے تفصیلی جواب مانگا ہے۔ عدالت کی یہ ہدایت پی ایم او سکریٹری کے ذریعہ داخل ایک صفحہ کے حلف نامہ کے بعد سامنے آئی ہے۔ چیف جسٹس ستیش چندر شرما اور جسٹس سبرامنیم پرساد کی صدارت والی ڈویژنل بنچ نے مرکز سے مفاد عامہ عرضی (پی آئی ایل) پر ’تفصیلی اور مکمل‘
View more
Wed, 13 Jul 2022 11:04:23
عدلیہ پر حملے کو لے کر کانگریس نے منگل کے روز بی جے پی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ کانگریس رکن پارلیمنٹ ابھشیک منو سنگھوی نے کہا کہ عدلیہ کے تئیں مودی حکومت کا نظریہ تین ’آئی‘ یعنی دھمکی، مداخلت اور اثر کی طرف اشارہ کرتا ہے۔ یہ یکساں طور سے تین ’ایس‘ یعنی تخریب، ماتحتی اور عدلیہ کو متاثر کرنا قرار دیا جا سکتا ہے۔
View more
Tue, 12 Jul 2022 19:58:25
مدینہ یونیورسٹی سے فارغ عبدالقادر منکوی مدنی نے حال ہی میں ایک سعودی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے بھٹکل کا تعارف پیش کیا تھا، جس کی ایک وڈیو کلپ سوشیل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی، اس پس منظر میں جناب نقاش نائطی صاحب نے اہل عرب اہل نائطہ یا اہل بھٹکل کاتعارف اپنے انداز میں پیش کیا ہے، جسے یہاں پیش کیا جارہا ہے۔
View more
Tue, 12 Jul 2022 18:48:12
ادھو ٹھاکرے کی زیرقیادت شیو سینا نے صدارتی انتخاب کے لیے نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) کی امیدوار دروپدی مرمو کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔
View more
Tue, 12 Jul 2022 18:07:55
محمد زبیر کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 120 بی (مجرمانہ سازش) اور 201 (ثبوت غائب کرنا) اور غیر ملکی فنڈنگ ایکٹ کی دفعہ 35 کے تحت نئے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy