Wed, 13 Jul 2022 18:47:01
معمولی بات کے بعد ہوئی جھڑپ میں ایک شخص نے اچانک چاقو نکال دیا اور ایک شخص پر حملہ کردیا، جب اسے روکنے کے لئے دوسرا شخص آگے بڑھا تو اُس نے دوسرے پر بھی چاقو سے وار کردیا۔ واردات انجمن کالج جانے والے روڈ پر منگل دیر شام کو پیش آئی۔ دونوں زخمیوں کو بھٹکل سرکاری اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔
View more
Wed, 13 Jul 2022 18:10:15
کرناٹک کے اضلاع گلبرگہ اور بیدر میں گزشتہ تین دنوں سے مسلسل بارش ہورہی ہے۔ خاص طور پر گزشتہ دو دنوں سے ان دونوں اضلاع میں بارش تھمنے کا نام نہیں لے رہی ہے۔ 13جولائی کو بھی بارش کا سلسلہ جاری رہا۔مشرق، مغرب، شمال اور جنوب چاروں سمتوں میں آسمان سیاہ بادلوں سے گھرے ہوئے ہیں۔
View more
Wed, 13 Jul 2022 17:50:01
مخدوم کالونی سے تعلق رکھنے والی الہلال اسوسی ایشن کے گلف میں مقیم ممبران پر مشتمل الہلال این آر آئی فورم کا سہ سالہ اجلاس آن لائن پلیٹ فارم پر مورخہ 10/ جولائی اتوار کو منعقد ہوا جس میں سہ سالہ رپورٹ سمیت حساب کتاب کی پیشی عمل میں آئی۔
View more
Wed, 13 Jul 2022 13:08:39
ساحلی کرناٹک سمیت پہاڑی علاقوں میں بھاری بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں مینگلورسے بینگلور جانے والی قومی شاہراہ پر سکلیشپور کے دونیگل میں زمین کھسکنے اور پہاڑ پر سے چٹانیں گرنے کا سلسلہ بھی تھم نہیں رہا ہے، اس خطرے کو بھا نپتے ہوئے اب یہ خدشہ پیدا ہوگیا ہے کہ حکام اس راستہ پر سے بڑی سواریوں کے گذر کو بند کرسکتے ہیں۔
View more
Wed, 13 Jul 2022 12:57:10
سری لنکا کی حکومت نے بدھ کے روز اس وقت ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا جب تنازعات کا شکار صدر گوٹابایا راجا پکشے منگل کی رات دیر گئے مالدیپ فرار ہو گئے۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی نے وزیر اعظم رانیل وکرماسنگھے کے دفتر کے ذرائع کے حوالے سے یہ اطلاع دی ہے۔
View more
Wed, 13 Jul 2022 12:48:12
مسلسل بارش کے دوران پڑوسی گھر کی دیوار گرنے سے سوئی ہوئی ماں اور اس کی بیٹی ہمیشہ کے لئے سوگئی اور گھر کی دیوار میں دونوں زندہ دفن ہوگئیں۔ واردات ضلع اُترکنڑا کے ہلیال میں منگل کو پیش آیا۔
View more
Wed, 13 Jul 2022 12:19:02
وزیراعظم نریندر مودی نے پیر کو پارلیمنٹ کی نئی عمارت پر قومی علامت ’اشوک کی لاٹ‘ کی نقاب کشائی کی مگر وہ اپنی ڈیزائن کی وجہ سے تنازعات کی زد پر آگئی ہے۔
View more
Wed, 13 Jul 2022 12:04:42
معاشی بحران کا شکار سری لنکا میں سیاسی بحران کے درمیان صدر گوٹابایا راجا پاکسے ملک چھوڑ کر فرار ہو گئے ہیں۔ خبر رساں ایجنسی اے پی نے حکام کو بتایا ہے کہ راجا پاکسے مالدیپ گئے ہیں۔ مالے میں ہوائی اڈے کے ایک اہلکار نے بتایا کہ مالدیپ پہنچنے پر انہیں پولیس کی حفاظت میں نامعلوم مقام پر لے جایا گیا۔
View more