Wed, 13 Jul 2022 22:15:13
سپریم کورٹ نے پیر کو کہا کہ مسلسل قیدوبند کے بعدپھر کسی قیدی کو حتمی طور پر بری کر دینا "سنگین ناانصافی” ہے۔ عدالت عظمیٰ نے مرکزی حکومت سے کہا کہ اسے ضمانت کے معاملات کو آسان بنانے کے لیے علیحدہ ضمانتی قانون بنانے پر غور کرنا چاہیے۔
View more
Wed, 13 Jul 2022 22:08:10
سپریم کورٹ نے کرناٹک حجاب تنازعہ کیس میں ہائی کورٹ کے حکم کو چیلنج کرنے والی عرضیوں کی سماعت کے لیے رضامندی ظاہر کی ہے۔ اس معاملے کی سماعت اگلے ہفتے کسی بھی دن ہو سکتی ہے۔ بتا دیں کہ ہائی کورٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے ریاستی حکومت کے حجاب پہننے پر پابندی لگانے کے حکم کو برقرار رکھا تھا۔
View more
Wed, 13 Jul 2022 22:05:22
برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کے استعفیٰ کے بعد اب کنزرویٹو پارٹی کے ارکان پارلیمنٹ بھی پارٹی سربراہ کے انتخاب کے لیے اپنا ووٹ ڈالیں گے۔ بی بی سی نے بدھ کے روز اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی ہے۔
View more
Wed, 13 Jul 2022 22:02:25
سری لنکا میں ہنگامی صورت حال کا اعلان کئے جانے کے بعد مشتعل مظاہرین نے وزر اعظم کے دفتر کا محاصرہ کر لیا۔ پولیس مظاہرین پر آنسو گیس کے گولے داغ رہی ہے لیکن وہ بے قابو ہو گئے ہیں۔ اطلاع ہے کہ کچھ مظاہرین وزیر اعظم کے دفتر میں داخل ہو گئے ہیں۔
View more
Wed, 13 Jul 2022 21:55:01
پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس 18 جولائی کو شروع ہونے جا رہا ہے۔ جس میں حکومت کو گھیرنے کی حکمت عملی بنانے کے مقصد سے کانگریس پارٹی نے حزب اختلاف کی جماعتوں کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔
View more
Wed, 13 Jul 2022 21:49:39
گورو ولبھ نے کہا کہ بی جے پی سات ہندسوں کے ساتھ بربادی لے کر آئی ہے۔ جس میں خوردہ مہنگائی7.01 فیصد، بے روزگاری کی شرح 7.8 فیصد اور ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں سات فیصد کی کمی ہوئی ہے۔
View more
Wed, 13 Jul 2022 19:56:21
محکمہ چھوٹی آب پاشی کے ایک ریٹائرڈ انجینئر این ٹی راج گوپال کو معلوم ذرائع آمدنی کے تناسب سے زیادہ دولت جمع کرنے کے الزام میں سماعت کے بعد شہر کی ایک عدالت نے 6 سال کی سادہ قید اور 2.5 کروڑ روپے جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔
View more
Wed, 13 Jul 2022 19:55:07
گزشتہ چند دنوں سے چل رہی برسات کی وجہ سے کاروار بیلگاوی ریاستی ہائی وے کے انشی علاقہ میں بار بار زمین اور پہاڑی کھسکنے کے معاملے پیش آ رہے ہیں ۔ اس پس منظر میں ضلع انتظامیہ نے دو چار دن قبل اس علاقے میں روزانہ شام 7 بجے سے صبح 7 بجے تک موٹر گاڑیوں کی آمد و رفت پر پابندی لگائی تھی ۔
View more
Wed, 13 Jul 2022 19:52:20
نیشنل ہائی وے فور لین توسیعی منصوبہ کے لئے ٹھیکیدار کمپنی آئی آر بی ضلع بھر میں جو غیر سائنٹفک کام انجام دے رہی ہے اور اس سے جو حادثات ہوتے ہیں اور برسات کے موسم میں عوام کو جو مصیبتیں بھگتنی پڑتی ہیں ان سب کوتاہیوں کو پیچھے چھوڑنے والی ایک انتہائی بھیانک غلطی کاروار سے سامنے آئی ہے ، جسے تعمیراتی ٹھیکیدار کمپنی کی کوتاہی نہیں بلکہ سب سے بڑی احمقانہ حرکت کہا جا رہا ہے ۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy