Sun, 24 Jul 2022 12:17:19
کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے فوج کی نئی بھرتی اسکیم ’اگنی ویر‘ کے حوالہ سے ایک مرتبہ پھر مودی حکومت اور وزیر اعظم کو ہدف تنقید بنایا ہے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ ملک میں ہر سال فرائض سے سبکدوش ہونے والے ہزاروں فوجیوں میں سے چند ایک کو ہی سرکاری ملازمت حاصل ہو پاتی ہے، ایسے حالات میں ٹھیکے پر رکھے جا رہے اگنی ویروں کا کیا بنے گا؟
View more
Sun, 24 Jul 2022 12:13:59
ملک کی راجدھانی دہلی میں منکی پاکس کا پہلا کیس سامنے آیا ہے۔ متاثرہ مریض کی عمر 34 سال ہے اور اس کی کوئی غیر ملکی سفر کی تاریخ نہیں ہے۔ اس کے ساتھ ہی ملک بھر میں منکی پاکس کے مریضوں کی تعداد 4 ہوہ گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق متاثرہ شخص نے حال ہی میں ہماچل پردیش کے شہر منالی میں ایک اسٹیج پارٹی میں شرکت کی تھی۔
View more
Sun, 24 Jul 2022 12:09:10
ذات پات کو پلے کارڈ بنانے سے کسی کو بھی فائدہ نہیں ہوگا،فی الحال حاصل ہوئی سیٹوں کو بھی کھوناپڑسکتاہے۔یہ بات ریاستی وزیر برائے مالگذاری آر اشوک نے کہی۔
View more
Sun, 24 Jul 2022 11:54:22
بنگلورو میں محمد زبیر کی رہائش گاہ پر کل جشن کا ماحول رہا، کیوں کہ 23دنوں کی عدالتی حراست کے بعد جیل سے رہا ہو کر زبیر اپنے گھر پہنچے تھے۔ جمعہ کی صبح ان کے گھر پر ان کے اہل خانہ اور دوست واحباب ان سے ملنے کے لئے بڑی تعداد میں جمع تھے۔ سالار نیوز نے اس فیکٹ چیکر سے جو بات چیت کی اس کے اقتباسات کچھ اس طرح ہیں۔
View more
Sun, 24 Jul 2022 11:51:05
راجیہ سبھا کے اپوزیشن لیڈرملیکارجن کھرگے نے کہا ہے کہ اسمبلی انتخابات میں کانگریس کے کامیاب ہونے سے پہلے ہی یہ دعویداری غلط ہے کہ وزیر اعلیٰ کس کو بننا چاہئے۔
View more
Sun, 24 Jul 2022 11:47:46
سابق وزیر اعلیٰ سدارامیا کودوبارہ ریاست کا وزیر اعلیٰ بنانے کے متعلق چامراج پیٹ کے رکن اسمبلی ضمیر احمد خان کا بیان ان کے اور کے پی سی سی صدر ڈی کے شیو کمار کے درمیان لفظی جنگ کا موضوع بن گیا ہے۔
View more
Sun, 24 Jul 2022 11:40:57
اولمپک گولڈن بوائے جیولن تھرو (نیزہ پھینک) کھلاڑی نیرج چوپڑا نے عالمی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں تاریخ رقم کر دی۔ انہوں نے 2003 کے بعد ہندوستان کو اس چیمپئن شپ میں پہلا تمغہ دلایا ہے۔ نیرج نے امریکی شہر یوجین میں منعقدہ چیمپئن شپ کے فائنل میں 88.13 میٹر دور جیولین پھینک کر چاندی کا تمغہ اپنے نام کیا۔ روہت یادو فائنل میں میڈل کی دوڑ سے باہر ہو گئے اور وہ دسویں مقام پر رہے۔
View more
Sun, 24 Jul 2022 11:34:14
میگھالیہ میں سیکس ریکٹ (کوٹھا) چلانے کے سنسنی خیز معاملہ کا انکشاف ہوا ہے۔ میگھالیہ پولیس سے موصول ہونے والی معلومات کے مطابق اس معاملے میں ریاستی بی جے پی کے نائب صدر برنارڈ ماراک بھی ملوث ہیں۔
View more
Sun, 24 Jul 2022 11:30:31
ملک سے غداری کے ایک معاملے میں دہلی کی کڑکڑڈوما کورٹ نے دہلی تشدد کے ملزم شرجیل امام کی ضمانت عرضی خارج کر دی ہے۔ اس سے قبل عدالت نے ملک سے غداری معاملے میں شرجیل کی عبوری ضمانت کو لے کر فیصلہ محفوظ رکھ لیا تھا۔ عدالت نے دہلی پولیس کو شرجیل امام کی عبوری ضمانت کی عرضی سے متعلق 30 مئی کو نوٹس جاری کیا تھا۔ دہلی ہائی کورٹ نے شرجیل امام کو ضمانت کے لیے ذیلی عدالت میں جانے کے لیے کہا تھا، جس کے بعد 2
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy