Sat, 23 Jul 2022 11:52:08
حکومت نے ہندوستان کی آزادی کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر ”ہر گھر ترنگا“ مہم شروع کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی نے عوام سے اپیل کی کہ وہ 13/ اگست سے 15/ اگست2022 کے درمیان اپنے اپنے گھروں میں قومی پرچم لہرائیں۔
View more
Sat, 23 Jul 2022 11:40:20
آدی باسی خاتون دروپدی مرمو ملک کی 15ویں صدر بن گئی ہیں۔ انہیں کل 64.03 فیصد ووٹ ملے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ ان کے حق میں زبردست کراس ووٹنگ ہوئی ہے۔
View more
Sat, 23 Jul 2022 11:33:59
ملک میں نفرت انگیزی کےخلاف سپریم کورٹ میں داخل کی گئی جمعیۃ علمائے ہند کی پٹیشن پر شنوائی کرتےہوئے جمعرات کو عدالت نے مرکزاور ریاستی حکومتوں سے نفرت انگیز تقریروں کے خلاف کئے گئے ایکشن کی تفصیل طلب کی ہے۔
View more
Sat, 23 Jul 2022 11:22:22
نو منتخب صدر دروپدی مرمو پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس کے سینٹرل ہال میں اپنے عہدے اور رازداری کا حلف لیں گی۔ چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار اور الیکشن کمشنر انوپ چندر پانڈے نے جمعہ کو ملک کے اگلے صدر کے طور پر محترمہ مرمو کے انتخابی سرٹیفکیٹ پر مشترکہ طور پر دستخط کیے۔ اس سے قبل الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ آفیسر پی سی مودی سے انتخابی نتائج کے اعلان کی کاپی حاصل کی۔ مسٹرمودی راجیہ سبھا کے سکریٹری جنرل بھی ہیں۔
View more
Sat, 23 Jul 2022 11:16:35
شیرور ٹول گیٹ پر ایمبولینس سے ہوئے بھیانک حادثہ کے بعد ضلع شمالی کینرا میں ایک جدید اور تمام سہولتوں سے آراستہ ملٹی اسپیشالیٹی ہاسپٹل کی ضرورت پر سوشیل میڈیا میں پھر سے گرما گرم بحث شروع ہوگئی ہے ۔
View more
Sat, 23 Jul 2022 11:11:29
ایک مسلم سہیلی کے گھر پر ہندو لڑکی ملاقات کے لئے آنے کی وجہ سے سنگھ پریوار سے تعلق رکھنے والی ٹولی نے جو ہنگامہ کھڑا کر رکھا ہے اس کے خلاف مسلم لڑکی نے پولیس میں شکایت درج کروائی ہے ۔
View more
Sat, 23 Jul 2022 11:06:19
اندابیٹو گاوں کے شانتی نگر میں ایک چار سالہ بچی کے ساتھ جنسی ہراسانی کا الزام لگاتے ہوئے مقامی لوگوں کی ایک ٹولی نے ملزم پر حملہ کر دیا اور جب اس کے رشتے دار نے بیچ بچاو کی کوشش کی تو اسے بھی بے رحمی سے پیٹا گیا ۔ دونوں زخمیوں کو اسپتال میں لے جایا گیا مگر دل کا دورہ پڑنے سے ان میں سے ایک کی موت واقع ہوگئی ۔
View more
Fri, 22 Jul 2022 22:16:41
31 جولائی کو منعقدہ رابطہ تعلیمی ایوارڈ تقریب کی تیاریاں زوروں پر جاری ہیں۔ ایک طرف نوائط کالونی وائی ایم ایس اے میدان میں اسٹیج تیار کیا جارہا ہے تو دوسری طرف رابطہ سوسائٹی دفتر میں اسکولوں اور والدین کی طرف سے موصولہ ہونہار طلبہ کی لسٹ میں سے ٹاپرس کی کانٹ چھانٹ جاری ہے۔
View more
Fri, 22 Jul 2022 22:07:40
لیفٹیننٹ گورنر (ایل جی) کی طرف سے ایکسائز پالیسی کی سی بی آئی انکوائری کی سفارش پر اروند کیجریوال نے کہا کہ منیش سسودیا کو پھنسایا جا رہا ہے، یہ کیس سراسر جھوٹا ہے اور سسودیا ایک ایماندار اور محب وطن آدمی ہیں۔ انہوں نے کہا ’’میں آپ کو پہلے ہی بتا چکا ہوں کہ منیش جی گرفتار ہونے والے ہیں۔‘‘
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy