Sat, 23 Jul 2022 18:22:25
ضلع اُترکنڑا کے سرسی میں پیش آئے ایک ہٹ اینڈ رن معاملے میں اسکوٹر سوار کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی جب ایک پرائیویٹ بس ۔ اسکوٹر سے ٹکرا کرموقع پر سے فرار ہوگئی۔مگر فرار ہونے والی بس کوبعد میں پولس نے پکڑ لیا اور ایک ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔ مگر پتہ چلا ہے کہ حادثہ کے وقت جو ڈرائیور بس چلارہا تھا، وہ فرار ہوگیا ہے۔ واردات سنیچر دوپہر کمٹہ۔ سرسی روڈ کے ہیپّن ہلّی کراس پر پیش آیا۔
View more
Sat, 23 Jul 2022 12:55:05
شمالی عراق کے صوبہ نینوے میں ترکی کے فوجی اڈے زلیکان پر راکٹ سے حملہ کیا گیا ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق فوجی اڈے پر کم از کم تین راکٹ داغے گئے ہیں۔
View more
Sat, 23 Jul 2022 12:52:26
عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے سینئر لیڈر سنجے سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) - سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) ہزاروں کروڑ روپے لوٹ کر بھاگنے والے نیرو مودی، وجے مالیا، نتن سندیشرا کو نہیں پکڑ پاتی، جبکہ منیش سسودیا، ستیندر جین اور دہلی حکومت نظرآتی ہے، جنہوں نے ملک کو تعلیم اور صحت کا ماڈل دیا ہے۔
View more
Sat, 23 Jul 2022 12:46:14
سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے صدر اکھلیش یادو نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت جو بدعنوانی اور جھوٹے پروپیگنڈے کی مدد سے اقتدار میں رہنا چاہتی تھی، اس نے مہنگائی کی وجہ سے عوام کی زندگیوں کو مشکل میں ڈال دیا ہے۔
View more
Sat, 23 Jul 2022 12:43:14
کریملن کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن اور سعودی عرب کے عملا ً حکمراں ولی عہد محمد بن سلمان نے جمعرات کے روز ٹیلی فون پر بات چیت کی۔ دونوں رہنماوں نے بین الاقوامی تیل مارکیٹ کی موجودہ صورت حال پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا۔ اور تیل پیدا کرنے والے ملکوں کی تنظیم اوپیک پلس گروپ کے درمیان مزید تعاون کی اہمیت پر زور دیا ہے۔
View more
Sat, 23 Jul 2022 12:39:34
سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے افغانستان کے سرکاری میڈیا کے آن لائن پیجز بند کر دیے ہیں۔ اس بات کی تصدیق فیس بک کی جانب سے کی گئی ہے۔ فیس بک نے یہ فیصلہ امریکہ کی جانب سے افغان طالبان کو ''دہشت گرد تنظیم‘‘ قرار دیے جانے کی بنیاد پر کیا ہے۔ اس فیصلے کے نتیجے میں افغانستان کے دو میڈیا ہاؤسز کے اکاؤنٹ بند کر دیے گئے ہیں۔
View more
Sat, 23 Jul 2022 12:31:41
برہت بنگلور و مہا نگر پالیکے (بی بی ایم پی) انتخابات کروانے کے لئے ریاستی الیکشن کمیشن کی طرف سے بڑے پیمانے پر تیاری شروع کر دی گئی ہے۔ ووٹر لسٹوں کی تیاری، نظرثانی اور ناموں کے اندراج اور تصحیح کے لئے الیکشن کمیشن کی طرف سے افسروں کے تقرر کا اعلان کیا گیا ہے۔
View more
Sat, 23 Jul 2022 12:26:01
مرکزی حکومت کی طرف سے آزادی کے 75سال کی تکمیل کے سلسلہ میں ملک بھر میں لہرانے کے لئے قومی پرچم کو چین سے اِمپورٹ کرنے کے فیصلہ پر سابق وزیر اعلیٰ اور ریاستی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر سدارامیا نے شدید نکتہ چینی کی ہے اور کہا ہے کہ آزادی کے 75سال کے موقع پر چین سے منگوائے گئے پالیسٹر کے قومی ترنگے لہرانے کی بجائے ہندوستانی کھادی بنکروں کو ترنگے بنانے کا کام دے کر ان کو روزگار کا موقع فراہم کیا جائے۔
View more
Sat, 23 Jul 2022 12:21:04
رواں سال بنگلورو سے حج کمیٹی کے ذیعہ راست حج فلائٹوں کے ذریعے سفر حج پر جانے والے تمام حجاج کی بنگلورو واپسی کا سلسلہ ہفتہ کی صبح مکمل ہو جائے گا،جبکہ دو اضافی فلائٹوں کے ذریعے بعد میں جانے والے 200حجاج کرام کی واپسی بین الاقوامی فلائٹوں کے ذریعے ہونی باقی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy