Sun, 24 Jul 2022 11:10:53
صدارتی عہدے سے سبکدوش ہو رہے صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند کو پارلیمنٹ کی جانب سے الوداعیہ پیش کیا گیا۔ الوداعی تقریب کا اہتمام راجیہ سبھا اور لوک سبھا کے دونوں ایوانوں نے مشترکہ طور پر کیا تھا۔
View more
Sat, 23 Jul 2022 23:14:18
شہر بیدر میں نونہالان ملت کے لئے رینبو ہائٹس اسکول کا افتتاح ریٹائرڈ آئی پی ایس‘ایڈوائزر(کیابنیٹ رینک) حکومت تلنگانہ نے فتیہ کاٹ کر کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ اسکول قائم کرنا آسان کام نہیں ہے۔ مگر مجھے اُمید ہے کہ جناب عبدالمجید صاحب اپنی بھر پور صلاحیتوں سے ملت کے نو نہالوں کو معیاری تعلیم کے ساتھ دینی و اخلاقی تعلیم دلانے میں کامیاب ہوں گے
View more
Sat, 23 Jul 2022 21:51:08
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے آج اپنے ایک ٹوئٹ میں مرکز کی این ڈی اے حکومت پر شدید حملہ کرتے ہوئے ’این ڈی اے‘ کی ایک نئی تشریح لوگوں کے سامنے پیش کی۔
View more
Sat, 23 Jul 2022 21:49:10
چیف جسٹس آف انڈیا این وی رمنا نے پھر ایک مرتبہ میڈیا کی غیر ذمہ دارانہ حرکتوں پر سوال اٹھاتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے میڈیا کوریج سے متعلق سنگین سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ میڈیا ’کنگارو عدالتیں‘ چلا رہے ہیں۔
View more
Sat, 23 Jul 2022 21:44:41
مہاراشٹر میں ایکناتھ شندے کی قیادت میں حکومت تشکیل پا چکی ہے، اس کے باوجود ریاست میں سیاسی ہلچل ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہے۔
View more
Sat, 23 Jul 2022 21:42:24
دہلی سے ایک بار پھر حیران کر دینے والی خبر سامنے آئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر خاتون کے ساتھ اجتماعی آبروریزی کی گھناؤنی کرتوت انجام دی گئی ہے۔ خاتون نے ریلوے ملازمین پر گینگ ریپ کا الزام لگایا ہے۔ جس میں محکمہ بجلی کے ملازمین بھی شامل ہیں۔ گینگ ریپ کے ملزمان کو دہلی پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔
View more
Sat, 23 Jul 2022 21:35:44
کانگریس پارٹی نے مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی کے خاندان پر بدعنوانی کے الزامات عائد کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں کابینہ سے برطرف کی جائے۔ کانگریس کی طرف سے کہا گیا ہے کہ گوا میں ان کی بیٹی کے ذریعہ چلائے جانے والے ایک ریستوراں پر شراب پیش کرنے کے لئے فرضی لائسنس حاصل کیا ہے
View more
Sat, 23 Jul 2022 21:32:32
یوا سینا کے سربراہ اور سابق وزیر آدتیہ ٹھاکرے نے ہفتہ کو کہا کہ شیوسینا کے باغیوں کے لئے ماتوشری کے دروازے کھلے ہیں جو سابق وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ آنا چاہتے ہیں۔
View more
Sat, 23 Jul 2022 21:29:44
آسام میں گزشتہ تین ہفتوں میں جاپانی انسفلائٹس سے کم از کم 38 لوگوں کی موت ہو گئی جب کہ 251 اس بیماری کی زد میں ہیں۔ مریضوں کی بڑھتی تعداد کو دیکھتے ہوئے محکمہ صحت نے اس بیماری سے نمٹنے کے لیے کئی اہم اقدامات کیے ہیں۔ افسران نے جمعہ کے روز اس سلسلے میں تفصیلی جانکاری دی اور لوگوں کو بیدار کیا۔ جمعہ کے روز ہی وشوناتھ ضلع سے ایک تازہ موت کی خبر بھی موصول ہوئی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy