Mon, 25 Jul 2022 20:32:16
مرکزی حکومت کے زیر اہتمام اگنی پتھ اسکیم کے تحت شہر مالیگاؤں میں سبکدوش آرمی جوان یونس خان کی قیادت میں آٹھویں، دسویں اور بارہویں کے کامیاب طلباء کو آرمی، نیوی اور ایئر فورس میں بھرتی کیلئے فزیکل ٹریننگ عزیز کلُّو اسٹیڈیم میں بعد نماز فجر دینے کا اہتمام کیا گیا ہے۔
View more
Mon, 25 Jul 2022 12:23:21
کرناٹک میں انسداد تبدیلی مذہب بل پر دوبارہ بحث شروع ہوچکی ہے، کیوں کہ کرناٹک ہائی کورٹ نے اسے چیلنج کرنے والی مفاد عامہ کی عرضی کو قبول کرتے ہوئے بی جے پی حکومت کو آرڈننس کے ذریعہ اس قانون کے نفاذ پر نوٹس جاری کیا ہے۔
View more
Mon, 25 Jul 2022 12:14:01
دروپدی مرمو نے پیر کے روو پارلیمنٹ کے سنٹرل ہال میں ملک کے 15ویں صدر جمہوریہ کے بطور حلف لیا۔ وہ ملک کی دوسری خاتون اور قبائلی برادری کی پہلی لیڈر ہیں جو ملک کے اس اعلیٰ ترین آئینی عہدے پر پہنچی ہیں۔ چیف جسٹس این وی رمن نے دروپدی مرمو کو اپنے عہدے کا حلف دلایا۔ دروپدی مرمو آزاد ہندوستان میں پیدا ہونے والی ملک کی پہلی اور سب سے کم عمر صدرجمہوریہ ہیں۔ انہوں نے سبکدوش ہونے والے صدر رام ناتھ کووند کی
View more
Mon, 25 Jul 2022 12:01:26
اُڈپی کے قریب بیلارے میں مبینہ طور پرہندوتوا گروپ بجرنگ دل کے آٹھ کارکنان کی جانب سے مار پیٹ کے ایک دن بعد 18 سالہ مسعود کی موت ہوگئی تھی، اس معاملے میں تمام ملزمین کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔
View more
Mon, 25 Jul 2022 11:53:03
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے ایمنسٹی یو کے پر بھارت مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام لگایا ہے۔ جن ستہ آن لاین میں دپتیمان تیواری کی رپورٹ کے مطابق ای ڈی نے دہلی کی ایک خصوصی عدالت کو بتایا کہ ایمنسٹی انٹرنیشنل یوکے نے خدمات کی ترسیل کی آڑ میں ملک مخالف سرگرمیوں کے لیے رقم بھیجی۔ اس میں ایمنسٹی یو کے نے قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک ہندوستانی ادارے کو 51 کروڑ روپے سے زیادہ کی رقم دی۔
View more
Mon, 25 Jul 2022 11:50:26
سماج وادی پارٹی کے سینئر لیڈر اور ایم ایل اے اعظم خان نے اتر پردیش حکومت سے اپنی سیکورٹی کی اپیل کی ہے۔ اعظم خان کا دعویٰ ہے کہ انہیں مسلسل دھمکیاں مل رہی ہیں اور حکومت انہیں زیڈ کیٹیگری کی سیکیورٹی دے۔
View more
Mon, 25 Jul 2022 11:45:46
اگر کسی شریف اور غیرت مند آدمی کو ایک بار ہی گالی دے دی جائے یا کچھ ایسا کہہ دیا جائے جو اس کے کردار پر حملہ ہو تو اسے بہت چو ٹ پہنچتی ہے اور وہ خود احتسابی کرنے لگتا ہے کہ آخر اس کے بارے میں ایسا کیوں کہا گیا۔ لیکن اگر کسی بے غیرت شخص کی شان میں گستاخی پر گستاخی کیوں نہ کی جائے اور اس کے کردار پر کتنا ہی حملہ کیوں نہ کیا جائے اس پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔ وہ چکنا گھڑا بنا رہتا ہے۔ ہندوستانی میڈیا اسی
View more
Mon, 25 Jul 2022 11:43:34
گجرات، مہاراشٹر اور کرناٹک میں آئندہ اسمبلی انتخابات میں مشنری سوچ والوں پر اعتماد کرنے کی نصیحت دیتے ہوئے بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ ملک کے مختلف ریاستوں میں تبدیل اقتدار و سیاسی عدم استحکام کا ماحول ہے اور مال و زر اور طاقت کا گندا کھیل جاری ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy