Thu, 28 Nov 2024 18:57:14
سابق وزیر اعلیٰ اور ایم پی بسواراج بو مئی نے کہا کہ حالیہ ضمنی انتخابات کے نتائج ریاستی حکومت کے حق میں کسی بھی طرح کا مینڈیٹ ثابت نہیں ہوتے۔ منگل کو نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں ترقی کا عمل سست ہو چکا ہے اور یہاں تک کہ حکمراں جماعت کے ممبران اسمبلی بھی اس سے مایوس ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضمنی انتخابات عام طور پر حکومتی جماعت کے حق میں ہوتے ہیں، تاہم اس بار یہ نتائج حکو
View more
Thu, 28 Nov 2024 18:49:55
پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں اپوزیشن سنبھل تشدد اور اڈانی رشوت معاملے پر بحث کی اجازت نہ ملنے پر ہنگامہ برپا ہے، جس کے نتیجے میں کارروائی بار بار ملتوی ہو رہی ہے۔ اس درمیان ایک اہم پیش رفت ہوئی جب ’وقف (ترمیمی) بل 2024‘ کا جائزہ لینے کے لیے تشکیل دی گئی جے پی سی (جوائنٹ پارلیمانی کمیٹی) کی مدت کار میں توسیع سے متعلق قرارداد پیش کی گئی، اور ہنگامہ کے باوجود اسے منظور کر لیا گیا۔
View more
Thu, 28 Nov 2024 18:45:14
عام آدمی پارٹی (آپ) کے قومی کنوینر اور سابق وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے وزیر داخلہ امت شاہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے دہلی میں بڑھتے ہوئے جرائم کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔ کیجریوال نے آج ایک پریس کانفرنس میں ملک کی راجدھانی کی موجودہ صورتحال کو انتہائی سنگین اور تشویشناک قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ دہلی میں ہر طرف خونریزی اور جرائم کا سلسلہ بڑھ چکا ہے، جس کی وجہ سے یہ شہر دنیا کی سب سے غیر محفوظ راجد
View more
Thu, 28 Nov 2024 18:34:28
آلٹ نیوز کے شریک بانی محمد زبیر کے خلاف غازی آباد پولیس نے نئی دفعات کے ساتھ ایف آئی آر درج کی ہے۔ یو پی پولیس نے بدھ کو ان دفعات کے بارے میں الہ آباد ہائی کورٹ کو آگاہ کیا۔ یہ ایف آئی آر یتی نرسنگھانند سرسوتی ٹرسٹ کی سکریٹری اودِتا تیاگی کی شکایت پر درج کی گئی تھی، جنہوں نے الزام لگایا کہ محمد زبیر نے 3 اکتوبر کو نرسنگھانند کے ایک پرانے پروگرام کی ویڈیو شیئر کی تھی اور دعویٰ کیا کہ زبیر کا مقصد
View more
Thu, 28 Nov 2024 18:33:06
عجمان کے ولی عہد شیخ عمار بن حمید النعیمی نے بدھ، 27 نومبر 2024 کو گلف میڈیکل یونیورسٹی (جی ایم یو) کے 21 ویں گریجویشن تقریب میں شرکت کی۔ یہ تقریب تھمبے میڈیسٹی، الجرف، عجمان میں منعقد ہوئی۔
View more
Thu, 28 Nov 2024 18:31:09
قومی جانچ ایجنسی (این آئی اے) نے جمعرات کو انسانی اسمگلنگ کے معاملے میں چھ ریاستوں کے 22 مقامات پر چھاپے مارے۔ اطلاعات کے مطابق، این آئی اے نے سائبر دھوکہ دہی میں ملوث کئی کال سینٹرز میں کام کرنے کے لیے نوجوانوں کو ورغلانے والے اسمگلنگ گروہ کی تحقیقات کے دوران یہ چھاپے مارے ہیں۔
View more
Thu, 28 Nov 2024 18:04:12
کانگریس نے مہنگائی اور بے روزگاری جیسے اہم مسائل پر مودی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ پارٹی کے سینئر رہنما جے رام رمیش نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت کا مقصد عوام کے مسائل کا حل نکالنا نہیں بلکہ صرف اعداد و شمار کے ذریعے حقیقت کو چھپانے کی کوشش کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’نان بایولوجیکل وزیراعظم‘ کی حکومت عوامی مشکلات کو نظرانداز کرتے ہوئے صرف اعداد و شمار کی سیاست میں ملوث ہے۔
View more
Thu, 28 Nov 2024 17:58:51
پرینکا گاندھی واڈرا نے جمعرات، 28 نومبر 2024 کو لوک سبھا کی رکنیت کا حلف لیا۔ جیسے ہی لوک سبھا کی کارروائی شروع ہوئی، اسپیکر اوم برلا نے ان کا نام پکارا اور انہیں ایوان کی رکنیت کا حلف دلایا۔ اس سے پہلے، پرینکا گاندھی اپنی والدہ سونیا گاندھی اور بھائی راہل گاندھی کے ساتھ پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس پہنچی تھیں۔ بعد ازاں، وہ راہل گاندھی کے ہمراہ لوک سبھا کے ایوان میں گئیں، جہاں انہیں رکنیت کا حلف دلایا گی
View more
Thu, 28 Nov 2024 17:50:31
دہلی ہائی کورٹ نے صحت منصوبے کے تحت مرکز کی جانب سے مالی مدد کو مسترد کرنے پر دہلی حکومت کے رویے پر سخت ناراضگی ظاہر کی ہے۔ چیف جسٹس منموہن اور جسٹس تشار راؤ گیڈیلا کی بنچ نے بدھ کے روز کہا کہ یہ حیران کن ہے کہ دہلی حکومت مرکز کی پیشکش کو قبول کرنے سے انکار کر رہی ہے، حالانکہ اس کے پاس اپنے صحت کے نظام کے لیے مناسب مالی وسائل دستیاب نہیں ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy